
غیرمسلم سے باطل معبود کی قسم لینا کیسا ہے ؟
سوال: غیر مسلم سے اس بات کی تصدیق کے لیے کہ وہ سچ بول رہا ہے یا جھوٹ ، اس سےاسکے باطل معبودکی قسم اٹھوانا کیسا ہے ؟
کیا سخت مجبوری میں کھائی جانے والی قسم پر بھی کفارہ لازم ہوگا؟
سوال: اگر کسی شخص کو قسم اٹھانے پر مجبور کیا جائے اور وہ سخت مجبوری میں قسم کھالے، تو کیا اس صورت میں بھی قسم کا خلاف کرنے پر کفارہ لازم ہوگا؟ یا اُسے کوئی رعایت حاصل ہوگی؟
نابالغ بچہ قسم توڑ دے ، تو کیا اس پر کفارہ ہوگا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگرنابالغ بچہ یابچی کوئی قسم کھالیں مثلاً مدرسہ یا اسکول نہ جانے کی قسم کھالیں ، پھر وہ اسکول یا مدرسہ چلے جائیں ، تو کیا بچوں پر بھی اپنی قسم کو پورا نہ کرنے کے سبب کفارہ لازم ہوگا؟
بیوی سے ہمبستری نہ کرنے کی قسم کھانا
سوال: اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کو کہے کہ ’’میں قسم اٹھا کے کہتا ہوں کہ میں تمھارے پاس ہمبستری کے لیے کبھی نہیں آؤں گا‘‘ اس صورت میں کفارہ ادا کرنا ہو گا یا کیا کرنا ہو گا؟
اپنا مال اپنے آپ پر حرام قرار دینے سے حرام نہیں ہوتا
جواب: قسم ہوجائے گی،لہذا اب اگر کہنے والا یہ رقم لے لے تو اُس پر قسم کا کفارہ لازم ہوگا۔ کنز الدقائق مع تبیین الحقائق میں ہے:’’(ومن حرم ملكه ...
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی نے جھوٹی بات پر اللہ عز و جل کی قسم کھائی، تو کیا اس پر قسم کا کفارہ ہوگا؟
شکر قندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کو نہ کھانے کی قسم کھائی، تو حکم
سوال: اگر کسی عورت نے شکر قندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی قسم میں یہ نہیں کھاؤں گی، لیکن اس کا نام نہیں لیا، تو کیا اس کو کھانے سے قسم ٹوٹ جائے ؟ اس قسم کا کیا حکم ہے کفارہ ہوگا یا نہیں؟
قسم کھاتا ہوں کے الفاظ سے قسم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: قسم تو صرف اللہ کی ہوتی ہے،تو اگر کسی نے یوں کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ فلاں کام نہیں کروں گا ،تو کیا اس سے قسم ہوجائے گی؟
غلطی سے قسم کے الفاظ زبان سے ادا ہوگئے تو حکم
سوال: کسی شخص نے کوئی بات کہی ، تو دوسرے نے سنی نہیں، اس نے کہا دوبارہ بتاؤ، تو اس نے کہا میں اب نہیں بتاؤں گا قسم سے، اس کا ارادہ قسم کا نہیں تھا بلکہ غلطی سے زبان سے قسم کے الفاظ نکل گئے ، تو کیا حکم ہے؟
ماں کا بیٹی کو قسم دلانے کا حکم
سوال: ماں نے بیٹی کو قسم دیتے ہوئے کہا کہ ”خدا کی قسم! تجھے یہ کام نہیں کرنا“ بیٹی نے قسم تو نہیں کھائی بس خاموشی سے والدہ کی بات سنتی رہی اور والدہ کو کوئی جواب بھی نہ دیا۔ بعد میں بیٹی نے وہ کام کربھی لیا۔ اس صورت میں کیا بیٹی پر قسم کا کفارہ لازم آئے گا؟