سرچ کریں

Displaying 31 to 40 out of 7185 results

31

امام رکوع میں ہو ، تو کیا آنے والا شخص رکعت پانے کے لیے دوڑ لگا کر امام کے ساتھ شامل ہوسکتا ہے ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اکثر اوقات دیکھا یہ گیا ہے کہ باجماعت نماز میں امام صاحب رکوع میں ہوتے ہیں،تو کچھ افراد رکعت پانے کےلیے دوڑ کر امام صاحب کے ساتھ رکوع میں شامل ہوجاتے ہیں ،تو کیا اس طرح رکعت پانے کے لیے دوڑ کرجماعت میں شامل ہونا درست ہے؟

31
32

قرآن پاک اٹھا کر کسی کام کا وعدہ کرنے سے قسم ہوگی یا نہیں ؟

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگرکسی شخص کو کوئی قرآن کی قسم کھانے کا بولے اوروہ شخص صرف سامنے والے کو دیکھانے کے لیے اپنے ہاتھ میں قرآن اٹھائے پھر یہ بولے کہ میں نہیں کروں گایہ نہیں بولا کہ میں قرآن کی قسم کھاتا ہو کہ میں نہیں کروگا توکیاصرف ہاتھ میں قرآن اٹھانے سے قسم ہوجا ئے گی ؟ اور قرآن اٹھاکر یہ بولنے سے بھی قسم ہوجائے گی کہ میں نہیں کروں گا ؟

32
33

کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یوکے سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کے سبب انتقال کرنے والے مسلمانوں کی میت کو ہسپتال کی طرف سے پلاسٹکبیگ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کردیا جاتا ہے اور اس کو غسل نہیں دیا جاتا ،صرف اس تابوت کے ساتھ دفنانے کی اجازت ہوتی ہے ۔ تو اب اس کے غسل اور جنازے کا کیا حکم ہوگا ؟

33
34

محمد روحان نام رکھنا کیسا

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

34
36

بہن کے گھر نہ جانے کی قسم کھانے کے متعلق تفصیل

سوال: میرے شوہر نے مجھے اپنی ہمشیرہ کے گھر جانے سے منع کیا اور کہا قسم کھاؤ، تو میں نے کہا "میں قرآن کی قسم کھاتی ہوں کہ آئندہ اپنی ہمشیرہ کے گھر نہیں جاؤں گی" لیکن اب میں بہت پریشان ہوں میں اپنی بہن کے گھر جانا چاہتی ہوں اسے میری ضرورت ہے اور اب میرے شوہر نے بھی مجھے اجازت دے دی ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ میں نے جو جملہ بولا اس سے قسم ہو گئی؟ اگر ہو گئی ہے تو اس کا اب کیا حل ہے؟

36
37

ربیع الاول کی آمد کی خوشی میں نکلنے والے جلوس میں آتش بازی کرنا

سوال: کیا یکم ربیع الاوّل کے موقع پر استقبالِ ربیع النور کے سلسلہ میں نکلنے والے جلوس میں آتش بازی ( آتش بازی کے پھول ،گولے ،شُرلیاں وغیرہ ) کا استعمال کر سکتے ہیں ؟

37
38

بہن بھائیوں سے قطع تعلق کرنے کی قسم کھانا

سوال: مجھ سے بیوی نے قسم لی تھی مسجد نبوی شریف میں کہ آپ نے اپنے گھر والوں سے بات نہیں کرنی، میرے بھائی بہن سب سے بات نہیں کرنی، ان کا کوئی قصور بھی نہیں۔ اب مجھ سے رہا نہیں جاتا بات کیے بغیر۔ میں سعودی عرب میں ہوں توقسم توڑنے کا کیا حکم ہے؟ رہنمائی کریں

38
39

قسم کھاتا ہوں کے الفاظ سے قسم ہوگی یا نہیں ؟

سوال: قسم تو صرف اللہ کی ہوتی ہے،تو اگر کسی نے یوں کہا کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ فلاں کام نہیں کروں گا ،تو کیا اس سے قسم ہوجائے گی؟

39
40

لڑکی کا نام گلِ زہرا رکھنا

مجیب: مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی

40