
عورتوں کا باریک لان کے کپڑے پہننا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس بارے میں کہ آج کل مارکیٹ میں باریک لان کے کپڑےکثرت سے موجود ہیں خواتین یہ لان بڑے شوق سے پہنتی ہیں ، حالانکہ ان کے باریک ہونے کی وجہ سے جسم کی رنگت ظاہر ہوتی ہے ۔سوال یہ ہے کہ خواتین کا ایسا باریک لباس پہننا شرعا کیسا ہے؟
حیض کی وجہ سے روزے رہ جائیں تو کیا ان کی قضا ضروری ہے؟ نیز قضا کا وقت کب تک ہے؟
سوال: عورت کے فرض روزے جو حیض کی وجہ سے رہ جاتے ہیں کیا ان روزوں کی قضا کرنا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تو ان روزوں کی قضا کا وقت کب تک ہے؟ کچھ لوگوں کا کہنا یہ ہے کہ آنے والے رمضان سے پہلے پہلے عورت ان روزوں کی قضا کرلے ورنہ اسے ایک روزے کے بدلے میں 60 روزے رکھنا ہوں گے، یہ بات کہاں تک درست ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔
دورانِ عدت جنازے کے ساتھ تھوڑی دور جانے تک کیا عدت ٹوٹ جائے گی؟
سوال: کچھ دن قبل میرے ماموں کا انتقال ہوا، جب جنازہ گھر سے باہر لے جایا گیا تو ان کی بیوہ روتی ہوئی جنازے کے ساتھ ہی گھر سے باہر نکل گئیں اور تھوڑی دور تک جنازے کے ساتھ چلتی رہیں پھر انہیں گھر واپس لایا گیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ دورانِ عدت بیوہ کا جنازے کے ساتھ یوں گھر سے باہر نکلنا جائز تھا؟ نیز کیا گھر سے نکلنے کی بنا پر ان کی عدت ٹوٹ گئی؟اور اگر عدت ٹوٹ گئی ہے تو اب اس کا کفارہ کیا ہے؟
کرایہ کے گھر میں رہنے والی عورت کا دورانِ عدت گھر تبدیل کر نا
سوال: ہمارے رشتہ دار ہیں وہ کرایہ کے گھر میں رہتے ہیں اور ان کی بہو عدت میں ہے انہوں نے گھر تبدیل کرنا ہے کیا وہ کرسکتے ہیں یا نہیں ؟ کیا ان کی بہو کو اسی گھر میں ہی عدت مکمل کرنی ہوگی یا گھر تبدیل کرنے پر وہاں بھی کرسکتی ہے ؟
کیا عورتوں کو ساڑھی پہننا جائز ہے یا نہیں؟
سوال: کیا عورتوں کو ساڑھی پہننا جائز ہے یا نہیں؟
سوشل پلیٹ فارمز پر ویڈیو وغیرہ لائک کرکے ہونے والی اَرننگ کا حکم
سوال: بعض کمپنیز/آن لائن ویب سائٹز مختلف پیکجز بیچتی ہیں، ہر پیکج کی قیمت اور ارننگ(Earning) مختلف ہے، پیکج خریدنے کے بعد وہ سوشل میڈیا ایپ پہ کوئی کام کرنے کو دیتی ہے جیسے یوٹیوب ویڈیو لائک کرنا، فیس بک پوسٹ لائک کرنا، انسٹا گرام پر پوسٹ لائک کرنا وغیرہ،اور وہ کام کے بدلے روزانہ کے طور پر ارننگ دیتی ہیں،اور دوسروں کو جوائن کروانے پر بھی بونس دیتی ہے،کیا اس طرح کی آن لائن ارننگ کرنا جائز ہے ؟
مانع حمل ادویات استعمال کرکے حمل روکنا کیسا؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کئی بچیاں شادی کے بعد کچھ دوائیاں استعمال کرتی ہیں تاکہ فوراً حمل نہ ٹھہرے کیوں کہ ابھی وہ اس کی ذمہ داریاں نہیں اٹھا سکتی ہیں یا پھر وہاں کے ماحول میں ڈھلنے کے لئے کچھ وقت درکار ہوتا ہے یا پھر پہلے ایک بچہ ہے اور ابھی وہ بہت چھوٹا ہے اور دوسرا بچہ ہونے سے پہلے اس کو صحیح طریقے سے وقت نہ دیا جا سکےگا، تو کیا ان وجوہات کی بنا پر وہ دوائیاں لینا درست ہے؟
حجام(نائی) کے کاروبار کا شرعی حکم
سوال: نائی شاپ کا کیا حکم ہے ؟