
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اگرپانی کےTankمیں لال بیگ گرکرمرجائے تواُس میں موجود پانی پاک رہے گایا ناپاک ہوجائے گا؟کیااس پانی سے وضو،غسل درست ہے؟ برائے مہربانی اس مسئلے کاجواب ارشادفرمادیں ،کیونکہ اکثرطورپرTankمیں لال بیگ مرجاتے ہیں؟
میت کے پورے جسم کوصابن یا شیمپو سے دھوناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ غسل میت کے وقت ،میت کے پورےجسم کو صابن یا شیمپو سے نہلانا درست ہے یا نہیں ؟یا صرف سر اور داڑھی کے بالوں کے لئے ہی ان کو استعمال کیا جاتا ہے؟ سائل:محمد شہباز(بشیر چوک ،نیو کراچی)
نمازکتنی آواز میں پڑھنی ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا نماز اتنی اونچی آواز سے پڑھنا ضروری ہے، کہ اپنے کان سن لیں ،اگر اپنی آواز نہ سنائی دے ،یا بعض الفاظ سنائی نہ دیں، تو نماز کا کیا حکم ہے ؟
ہونٹ لگنے کی وجہ سے پانی مستعمل ہوگا یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ بے وضوشخص نے گلاس سےپانی پیا،اوراُس کے ہونٹوں کاوہ حصہ، جووضومیں دھونافرض ہے،پانی کولگا،توبقیہ پانی مستعمل ہوایانہیں؟اگرہوگیا،تواُس کے بقیہ پانی کوپیناکیساہے؟ سائل: مختاراحمدرضوی(نیو کراچی)
جوڑا بنے بالوں کے ساتھ نماز پڑھنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ احادیث طیبہ میں جوڑاباندھ کر(یعنی بالوں کواکٹھاکرکے،سرکے پیچھے گرہ دےکر)نماز پڑھنےسےممانعت واردہوئی ہے،توآجکل عورتیں کیچر(Catcher)لگاکربالوں کواوپرکی طرف فولڈکرلیتی ہیں،کیا کیچر(Catcher)یاکسی اورچیزکے ذریعہ جوڑابنے بالوں سے(کے ساتھ)نمازپڑھناعورتوں کے لئےمنع ہے؟ سائلہ:بنت شجاع الدین(F-11، ناتھ کراچی)
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ الحمد للہ عزوجل ہم گیارہ افراد عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں ،او ر ہمارا شیڈول یہ ہوگا، کہ پہلے تین دن مدینہ منورہ میں ہوں گے، پھر مکہ مکرمہ میں چار دن ہوں گے ،اور پھر مدینے شریف میں تین دن قیام ہوگا، اور پھر مکہ مکرمہ میں آٹھ دن قیام ہوگا ،اور آخر میں مدینے شریف میں آٹھ دن قیام ہوگا، اور وہیں سے واپس پاکستان آنا ہوگا ،تو معلوم یہ کرنا ہے، کہ اس پورے شیڈول میں ہمیں نمازوں میں قصر کرنی ہے یامکمل پڑھنی ہے؟ سائل:عبد القادر عطاری(سرجانی ٹاؤن، کراچی)
کیا کھانسنے کی وجہ سے سجدۂ سہولازم ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ نماز میں بھی بہت دیر تک کھانسنے کی نوبت آجائے جس کی وجہ سے تین سبحان اللہ کی مقدار، تاخیر بھی ہوجاتی ہو،تو ایسی صورت میں کیا سجدۂ سہو وغیرہ کرنا ہوگا؟
سودے میں قیمت طے کرنے کی اہمیت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدنے بکرکو موبائل اس طرح فروخت کیاکہ میرے کاروبارمیں منافع ہواتویہ 60 عمانی ریال کاہے اورنہیں ہواتو100ریال کا، بکر60ریال دے چکاہے اب تک منافع نہیں ہوا۔اس بیع کا کیا حکم ہے؟
نمازِجنازہ میں چوتھی تکبیرکے بعد ہاتھ چھوڑنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم شروع سے نمازِ جنازہ پڑھتے آرہے ہیں اور چوتھی تکبیر کے بعد جب امام دائیں طرف سلام پھیرتا ہے تو دایاں ہاتھ اور جب بائیں طرف سلام پھیرتا ہے تو بایاں ہاتھ چھوڑ دیتے تھے، پچھلے دِنوں ایک شخص نے جنازہ پڑھایا تو اُس نے کہا کہ جیسے ہی چوتھی تکبیر ہو دونوں ہاتھ چھوڑ دئیے جائیں،اس کے بعد سلام پھیریں، آپ یہ ارشاد فرمائیں کہ کونسا طریقہ صحیح ہے؟
جانداروں کی شکل والے کھلونوں کی خرید و فروخت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل مارکیٹ میں بچوں کے لئے مختلف جانوروں کی شکلوں کے کھلونے ملتے ہیں جو کہ پلاسٹک، لوہے اور پیتل سے بنے ہوتے ہیں کیا بچوں کے لئے یہ کھلونے خریدنا اور بچوں کا ان سے کھیلنا جائز ہے ؟