سرچ کریں

Displaying 411 to 420 out of 5612 results

411

جو مریض بستر پر ہو اور حرکت نہ کرسکے اس کے لئے نماز کا حکم

سوال: اگر کوئی بالکل بستر پر ہو، حرکت نہ کر سکے، تو اس کے لئے نماز کا کیا حکم ہو گا ؟

411
412

مقتدی قعدہ اولیٰ میں بھولے سے درود پڑھ لے، تو کیا حکم ہے ؟

سوال: نمازِ مغرب میں زید مقتدی نے قعدہ اولیٰ میں بھولے سے التحیات کے بعد مکمل درود بھی پڑھ لیا، پھر جب امام صاحب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ،تو اُسے معلوم ہوا کہ یہ تو قعدہ اولیٰ تھا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں زید کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب ہوگا؟

412
413

طواف کے نفلوں میں تاخیر کا حکم

جواب: نماز کو حرم سے باہر، اگرچہ وطن لوٹ جانے کے بعد ادا کیا تو بھی جائز ہے، لیکن ایسا کرنا مکروہ ہے، سنت یہ ہے کہ طواف اور اس نماز کو پے در پے (درمیان میں ...

413
414

نماز میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورت سوچنے میں دیر ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟

سوال: اگر نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد،سورت ملانے کیلئے سوچنے میں کچھ وقت گزرجائے، تو کیا سورہ فاتحہ اور سورت کے درمیان ہونے والے اس وقفے کی وجہ سے نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟

414
415

گناہ گار غیر فاسق معلن کے پیچھے نماز کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک مرتبہ مسجد میں امام نہ ہونے کے سبب ایک شخص کو امامت کے لئے آگے کیا گیا ، وہ شخص بظاہر فاسق نہیں تھا، لیکن وہ گناہ گار ضرور تھااور یہ بات صرف وہ خود ہی جانتا تھا، کسی دوسرے کے علم میں نہیں تھی اور نہ ہی اس نے ظاہر کی کیونکہ گناہ کا اظہار بھی گناہ ہے، اس شخص نے نماز پڑھادی، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ نماز ہوگئی یا دوبارہ پڑھنی ہوگی؟ اس حوالے شرعی رہنمائی فرمائیں۔

415
416

مقتدی کا "ثنا" کے بعد "تعوذ و تسمیہ" پڑھنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مقتدی ثنا کے بعد تعوذ و تسمیہ (اعوذ باللہ اور بسم اللہ) بھی پڑھے گا یا نہیں؟ اگر پڑھ لے تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی؟سائل : محمد کامران(فیڈرل بی ایریا ، کراچی)

416
417

ظہر، مغرب اور عشاء کے فرض کے بعد 4 رکعات ایک سلام سے ادا کرنے پر سنت و نفل کا حکم

سوال: ظہر کے فرض کے بعد والی دو سنتوں کو پڑھتے ہوئےنمازی قعدہ اخیرہ کے بعد سلام پھیرنے کے بجائے بھولے سے کھڑا ہوجائے اور یاد آنے پر مزید دو رکعات ملا کر آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کرے، تو کیا اس صورت میں انہی چار رکعات سے اس کی سنتِ مؤکدہ اور نفل نماز ادا ہوجائے گی ؟؟ رہنمائی فرمائیں۔

417
418

نمازجمعہ کا وقت کب شروع ہوتا ہے ؟

سوال: ہمارےیہاں جمعے والے دن پہلی اذان ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے زوال کے وقت میں دی جاتی ہے اور زوال کے وقت میں ہی ہم جمعہ کی سنتیں ادا کرتےہیں ،اور پھر جب زوال کا وقت ختم ہوتاہے تو جمعے کی دوسری اذان ہوتی ہے اور پھر خطبہ ہوتاہے اور جمعے کی نماز ادا کی جاتی ہے ۔وہاں موجود ایک شخص کہتاہے کہ حنفیوں کے نزدیک بھی جمعے والے دن جمعے کاوقت ظہر کا وقت شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے شروع ہو تا ہےاس لیے جمعے والے دن ظہر کا وقت شروع ہونےسے پہلے اذان دے سکتےہیں ،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کےدور میں بھی ایسا ہی ہوتاتھا۔ کیا یہ بات درست ہے ؟جمعے کےدن زوال کے وقت سنتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

418
419

نمازی کے سامنے سے بچہ گزر گیا تو نماز ٹوٹے گی یا نہیں؟

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت گھر میں اکیلی ہے اور بچوں کو سنبھالنے والا کوئی نہیں تو اگر وہ نماز ادا کر رہی ہے اور بچے بار بار سامنے سے گزر رہے ہیں تو اس نماز کا کیا حکم ہے،کیا نماز ہو جائے گی یا ٹوٹ جائے گی؟

419
420

نماز میں تسبیحات بلند آواز سے پڑھنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہماری مسجد میں بسلسہ محرم الحرام ایک محفل سجائی گئی ،اور محفل کے بعد امام صاحب نے باجماعت نماز تسبیح پڑھائی ،اور ہر جگہ تسبیح قراءت کی طرح بلند آواز سے پڑھی ،کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کرنے سے نماز نہیں ہوئی ،لہذا اس نماز کو دوبارہ پڑھنا چاہئے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنے سے نماز ہوئی یا نہیں ؟ سائل:محمد فراز (باغ،کشمیر)

420