
دینی محفل اور اجتماع میں شرکت کرنے کی منت ماننا
سوال: اگر کوئی اسلامی بہن یوں منت مانے کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں اسلامی بہنوں کے تحت ہونے والے بارہ (12) اجتماعات میں لگاتارشرکت کروں گی ،اب اگر کسی وجہ سے اُس کا کوئی اجتماع رہ جائے،تو کیا اب اسے دوبارہ سے 12 اجتماع شروع کرنے ہوں گے یا پھر جتنے رہ گئے ہیں اُسے پورا کرسکتی ہے؟
جہاز میں عورت نماز پڑھے گی یا نہیں ؟
سوال: جہاز میں سفر کے دوران اسلامی بہن نماز پڑھے گی یا نہیں، اگر پڑھے گی تو قبلہ کا اندازہ کیسے لگائے؟
آذان سے پہلے یا بعد درود و سلام پڑھنا کیسا؟
جواب: حکم ارشاد فرمایاہے ۔یہ نہیں فرمایا کہ اذان و اقامت سے پہلے اور اذان کے بعد نہ پڑھو اور نہ ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور کسی صحابی نے قید لگائی ہے ،ت...
حیض کی حالت میں سورہ اخلاص کا وظیفہ
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اسلامی بہن مخصوص ایام میں سورہ اخلاص وظیفے کی نیت سے پڑھ سکتی ہے؟
فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھولے سے تیسری رکعت ملا لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور سجدہ بھی کرلے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے نمازِ فجر کی تین رکعتیں ادا کرلی ہیں، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ نماز توڑ دے، کیونکہ فجر کے فرض پڑھنے کے بعد نوافل پڑھنا مکروہ ہیں یاپھر ایک اور رکعت ملا کر چار پوری کرلے،اگر ایک رکعت اور ملاتا ہے، تو یہ چار رکعت ہو جائیں گی اور فجر کے بعد تو نفل نہیں پڑھے جاتے ،اس بارے میں کیا کیا جائے؟
شرعی وزن سے زائد اور سونے کی مردانہ انگوٹھی بیچنے اور اس کی آمدن کا حکم ؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ (1)شرعی وزن سے زائد وزن کی چاندی کی مردانہ انگوٹھی اور سونے کی مردانہ انگوٹھی کی خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟ (2)اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟
مال کسی اور جگہ، بندہ کسی اور جگہ ہو، تو زکوٰۃ کس حساب سے دینی ہوگی ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کے سونے کے زیورات پاکستان میں ہیں،لیکن اس وقت وہ اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریلیا میں رہتی ہیں۔کبھی کبھار چھٹی کے موقع پر وہ پاکستان آتی ہیں۔ ان کا زیور اتنا ہے کہ اس پر زکوۃ لازم ہوتی ہے ۔ چند دن بعد ان کی زکوۃ کا سال مکمل ہوجائے گا اور انہیں زکوۃ ادا کرنی ہوگی ۔ اُس وقت بھی زیورات پاکستان میں ہوں گے،مگر وہ خود آسٹریلیا میں ہوں گی،تووہ اپنی زکوٰۃ پاکستان کی قیمت کے مطابق ادا کریں گی یا آسٹریلیا کی قیمت کے مطابق ادا کریں گی؟
اسلامی بہن سجدہ کرتے ہوئے ہاتھوں کو کتنے فاصلے پر رکھے
سوال: اسلامی بہنیں سجدہ کرتے وقت زمین پر ہاتھوں کو سر سے کتنے فاصلہ پر رکھیں؟ بالکل سر کے قریب رکھنے پر کہا جاتا ہے کہ ایسا کرنے سے قبر میں تنگی ہوگی۔۔ کیا یہ بات درست ہے؟
شوال کے 6 روزوں میں قضا روزوں کی نیت بھی کر سکتے ہیں ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کو رمضان المبارک میں مخصوص ایام آنے کی وجہ سے کچھ روزے چھوڑنے پڑے ، جن کی قضا اس پر لازم ہے ، اس نے یہ سُن رکھا ہے کہ شوال کے چھ روزوں کی بہت فضیلت ہے ، تو کیا ایسا ممکن ہے کہ اسلامی بہن شوال میں اپنے قضا روزوں کی نیت سے روزے رکھے اور ساتھ شوال کے نفل روزوں کی بھی نیت کر لے اور یوں ایک ساتھ دونوں ہو جائیں ؟ قضا روزوں کی ادائیگی کے ساتھ شوال کے نفل روزے بھی ہو جائیں گے یا نہیں ؟