
دوسرے ملک کی نیشنلٹی حاصل کرنے سے وہ ملک وطن اصلی بن جائے گا ؟
سوال: درج ذیل صورتوں میں اسپین (دار الحرب) میں رہتے ہوئے اس کا کوئی شہر وطنِ اصلی بن جائےگا؟ 1.ایک شخص یہاں کا نیشنلٹی ہولڈر(Nationality Holder) ہے اور چونکہ پاکستان اور اسپین میں دُہری شہریت کا معاہدہ نہیں اس لیے پاکستان جانے کے لیے اس کو ویزا لینا پڑتا ہے ۔ آیا یہاں جس شہر میں اس کی رہائش ہے ،وہ اس کا وطن اصلی کہلائےگا؟ 2.ایک شخص جس کے پاس پرمننٹ ریزیڈنسی (Permanent Residency) (مستقل رہائش ) ہے، البتہ پاسپورٹ اور نیشنلٹی (Nationality) پاکستان کی ہے، اس کے لیے اسپین کا شہر وطن اصلی بن جائےگا؟ 3.ایک شخص جس کے پاس ٹمپریری ریزیڈنسی (Temporary Residency) (عارضی رہائش) ہے اور پاسپورٹ و نیشنلٹی (Nationality) پاکستان کی ہے، اس کے لیے اسپین کا شہر وطن اصلی بن جائےگا ؟ 4.ایک شخص جو یہیں پیدا ہوا مگر نیشنلٹی (Nationality) پاکستان ہی کی ہے،تو اس کے لیے اسپین کا شہر وطن اصلی بن جائےگا؟ ان میں ہر ایک صورت کی دونوں صورتیں واضح ہو جائیں کہ آیا مستقل ہمیشہ یہیں رہنے کا ارادہ ہو اور فیملی وغیرہ بھی ساتھ ہی شفٹ ہو،تو کیا حکم ہوگا اور اگر بڑے بوڑھے ہو جانے کے بعد واپس پاکستان جانے کا ارادہ ہے،تو کیا حکم ہوگا۔بعض لوگوں کے پاس ابھی ٹمپریری ریزیڈنس کارڈ (Temporary Residence Card)ہوتا ہے،مگر ان کی مستقل یہیں رہنے کی نیت بن جاتی ہے ان کا کیا حکم ہوگا، اسی طرح ایسے بعض حضرات کا کاروبار وغیرہ یا جائداد وغیرہ یہیں بن جاتی ہیں اور ان کی یہیں جینے مرنے کی نیت بن جاتی ہے ،تو کیا حکم ہوگا؟ بعض حضرات کے پاس پرمننٹ ریزیڈنس کارڈ (Permanent Residence Card) ہوتے ہوئے بھی عمر کے آخری حصے میں پاکستان واپس جانے ہی کی نیت ہو، مثلاً:بال بچے یہیں رہیں میری نسل یہیں پروان چڑھے، البتہ میں عمر کے آخری حصے میں پاکستان چلا جاؤں گا ایسی صور ت میں اس شخص کا اسپین کے شہر کو وطنِ اصلی قرار دینے کا کیا حکم ہوگا؟ اسی سے متصل یہ کہ بعض لوگوں کے پاس پرمننٹ ریزیڈنس کارڈ ہے اور انہوں نے اپنے بال بچے بھی یہیں شفٹ کر لیے ہیں کاروبار خاندان سب یہیں ہے، اب ان کی یہاں سے واپس جانے کی نیت نہیں ،ایسی صورت میں اسپین کا شہر ان کے لیے وطن اصلی بن جائےگا؟ وضاحت: ریزیڈنسی (Residency) سے مراد نیشنل آئی ڈی کارڈ برائے غیر ملکی حضرات ہے(Foreigner Identification Card) یعنی ریزیڈنس(رہائش) کی اجازت کا کارڈ ہے۔ اسپین کے قانون کے مطابق لیگل (Legal) ( قانونی طور پر نئے آنے والے )شخص کو پہلے ایک سال کا ریزیڈنس کار (Residence Card)ملتا ہے،پھر ری نیو کروانے پر دو سال کا ریزیڈنس کارڈ (Residence Card) ملتا ہے ،پھر دو سال کی مدت پوری ہو جانے پر دوبارہ ری نیو کروانا ہوتا ہے، جس کے بعد پھر دو سالہ ریزیڈنس کارڈ (Residence Card) ملتاہے۔ان مذکورہ تمام کارڈز کو ٹمپریری ریزیڈنس کارڈ (Temporary Residence Card) کہتے ہیں۔ان کی ری نیوویشن (Renovation) کی بعض شرائط بھی ہوا کرتی ہیں۔ جیسے درخواست دہندہ کا مخصوص عرصے سے جاب پر ہونا یا کاروبار کرتے ہوئے ہونا،ٹیکس پے ہوا ہونا وغیرہ، ان شرائط کے پائے جانے کی صورت میں ری نیویشن کی درخواست منظور ہوجانے کا ظن غالب ہوتا ہے۔ اس کے بعد ری نیو کر وانے پر 5 سالہ ریزیڈنس کارڈ ملتا ہے، جو کہ پرمننٹ ریزیڈنس کارڈ (Permanent Residence Card) ہوتا ہے، اس کے بعد ہر 5 سال بعد اسے ری نیو کروانے کی صرف درخواست دینی ہوتی ہے، اس کے علاوہ کوئی شرائط نہیں ہوتیں،جیسے ہی درخواست دی جاتی ہے یہ دوبارہ ری نیو ہو کر 5 سال کا مل جاتا ہے۔ جب ایک شخص کو 10 سال ہو جائیں ،تو وہ نیشنلٹی (Nationality) اپلائی کر سکتا ہے۔ پرمننٹ ریز ڈنس کارڈ اور نیشنلٹی میں فرق یہ ہے کہ پرمننٹ ریزیڈنس کارڈ والے کو وہاں رہائش کی غیر محدود مدت تک اجازت ہوتی ہے ،مگر وہ وہاں کا قومی نہیں کہلاتا، جبکہ نیشنلٹی والے کو غیر محدود مدت تک رہائش کی اجازت کے ساتھ ساتھ وہاں کی قومیت بھی حاصل ہوتی ہے۔
حضرت موسیٰ نےاپنی اہلیہ کو جمع کے صیغہ سے خطاب کیوں کیا؟
جواب: مخصوص مواقع پر جمع کے صیغے کا استعمال فصاحت وبلاغت پر مشتمل اُسلوبِ گفتگو ہے، چنانچہ حضرت موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہ الصَّلٰوۃ والسَّلام کا کلام...
ٹیچر کا حیض والی طالبات کو قرآنی آیات پڑھانا کیسا؟
جواب: ایام میں ہے اور کون سی نہیں ہے؟ اس کا عمومی طور پر تو کسی کو بھی علم نہیں ہوتا کہ یہ ایک پوشیدہ معاملہ ہے ، اور بغیر بتائے کسی کو معلوم نہیں ہوتا ، لہ...
کیا محمد کریم مرزا نام رکھ سکتے ہیں؟
جواب: مخصوص ہیں جیسے اللہ ،قدوس ، رحمن ،قیوم وغیرہ انہیں کا اطلاق غیر پر کفر ہے، ان اسماء کا نہیں جو اس کے ساتھ مخصوص نہیں جیسے عزیز ،رحیم ، کریم، عظیم، علی...
مقدمے کے زور پر دوسروں کا مال ناحق کھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی زمین دوآدمیوں بکروعمروکوفروخت کرکے قبضہ بھی دے دیا،قریب آبادی کے لوگ زیدکے گھرگئے اوراس سے کہاکہ ہماراراستہ آپ کی زمین میں سے آتاہے ،ہمارے ساتھ آپ کیاکریں گےاس پرزیدنے کہا:میں نے اپنی ساری زمین بکروعمروکوفروخت کردی ہے لہذاراستہ سے میراکوئی تعلق نہیں ہے ۔اس پرلوگ بکروعمروکے پاس گئے اورراستے کےحوالے سے بات چیت کی توبکروعمرونے ایک مخصوص رقم بتاکرکہا:اتنی رقم دوتوراستہ بھی ملے گااورسکیم میں جتنی سہولیات ہیں :گیس،پانی ،بجلی وغیرہ وہ بھی آپ کوملے گی اس پرآبادی کے لوگوں نے وہ مخصوص رقم ان کودے دی لیکن کوئی سہولت نہیں ملی ۔اب ہماری گلیوں میں گیس پائپ لائن ڈل رہی تھی کہ زیدSTAYلے کرآگیا،ہماری گلیوں کی گیس پائپ لائن روک دی گئی ہے،اس پربستی کے چندلوگ زیدکے گھرگئے اوراس کے متعلق اس سے بازپرس کی توزیدنے کہاکہ بکروعمروکوآپ لوگوں نے اتنی رقم دی ہے 5لاکھ مجھے بھی دیں ،میں یہ رقم مسجدکے اوپرخرچ کروں گااوراپناSTAY واپس لے لوں گا۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بکرکااس طرح 5لاکھ لیناجائزہے یانہیں؟ سائل :احمدعلی عطاری(سلامت پورہ،لاہور)
مسلمان عورت کا اپنے شوہر کے لئے کروا چوتھ کا وَرَت رکھنا
جواب: مخصوص دن میں ہندوؤں کی مخصوص رسمیں پوری کرتے ہوئے کڑوا چوتھ کی رسم منانا یقینا ناجائز و حرام عمل ہے کہ اس میں ہندوؤں سے واضح طور پر مشابہت پائی جا رہی...
جواب: مخصوص فرمایا۔( الحاوی للفتاوی، ج02،ص250،مطبوعہ دار الكتب العلميہ، بیروت) بیداری میں صحابہ کرام کارسول اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ و...
کیا قیامت کے دن تمام لوگ بے لباس ہوں گے؟تفصیلی فتوی
جواب: مخصوص اہلِ محشر کا بالباس ہونا ثابت ہوتا ہے، چنانچہ دونوں طرح کی روایات اور اُن کے مابین محدثین کی بیان کردہ توفیقات وتطبیقات بیان کی جاتی ہیں۔ ...
رحمٰن نام رکھنا کیسا ؟ اگر ناجائز ہے ، تو کیا ڈاکومنٹس سے تبدیل کروانا ہوگا ؟
جواب: مخصوص ہیں جیسے اللہ قدوس رحمن قیوم وغیرہ انہیں کا اطلاق غیر پر کفر ہے ۔ ان اسماء کا نہیں جو اس کے ساتھ مخصوص نہیں ، جیسے عزیز ، رحیم ، کریم ، عظیم ، ع...
رقم ایڈوانس لے کر آرڈر پر سونے کے زیورات تیار کر کے بیچنا
جواب: مخصوص مقدارکا ایک ہاربنادے، اور سنار کوسونادیتے ہوئے کہا کہ اس میں دس مثقال سونا مزید(اپنی طرف سے)اضافہ کر دوتو یہ جائز ہے کیونکہ یہ(یوں ہوگیا کہ ) ا...