سرچ کریں

Displaying 431 to 440 out of 5423 results

431

عورت مخصوص دنوں میں سورہ اخلاص پڑھ سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں عاشورہ کے دن، سورہ اخلاص پڑھنے کی بہت فضیلت ہوتی ہے، تو کیا اسلامی بہن شرعی عذر کی حالت میں سورہ اخلاص پڑھ سکتی ہے؟

431
432

کیا ایصال ثواب کے لیے نفلی طواف کر سکتے ہیں اور اس میں ایک چکر کافی ہے ؟

جواب: شرعی طور پر مکمل طواف نیتِ عبادت کے ساتھ خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لگانے کا نام ہے اور اس کو ادھورا چھوڑ دینا، ناجائز وگناہ ہےاگرچہ وہ نفلی طواف ہو، ...

432
433

بچے کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہیے؟نیز نابالغ بچہ روزہ توڑ د ے ،تو قضاء لازم ہے ؟

جواب: شرعی طور پر فرض و واجب نہیں ہے ،لہٰذا اگر اس نے روزہ رکھ کر توڑدیا، چاہے عذر کی وجہ سے یا بغیر کسی عذر کے، تو اس پر اس روزے کی قضاء لازم نہیں اور نہ ...

433
434

کیا اپنی زکوٰۃ کی رقم سے مستحق زکوٰۃ کو ادھاردیا جاسکتا ہے؟

جواب: شرعی زکوٰۃ کی ادائیگی میں تاخیر کرنا شرعاً ناجائز و گناہ ہے جس سے بچنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ ہاں! اگر یوں ہو کہ ایک شخص نے عارضی طور پر ایڈوانس ...

434
435

دین میں آسانی ہے، سختی نہیں اس سے مراد کیا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اِس مسئلےکے بارے میں کہ اسلام کا دائرہ تیسیر کیا ہے؟حدیثِ مبارک ”یسرواولاتعسروا وبشروا ولا تنفروا‘‘ ترجمہ:(دین میں)آسانی پیدا کرو، سختی نہ کرو اور لوگوں کو خوشخبری سناؤ، انہیں متنفِّر یعنی خود سے دور نہ کرو) کا درست مَحمل کیا ہے؟ کیا اِس سے مرادیہ ہے کہ سہولت کے پیشِ نظر لوگوں کو اُن کی خواہشات کے مطابق چھوڑ دیا جائے اور احکاماتِ شرعیہ ہی نہ بتائے جائیں یا اِن الفاظِ حدیث کی مراد خاص اور محدود ہے؟

435
436

کمر درد کی وجہ سے رکوع اور سجدے کے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: شرعی مطلب ہے، اور لغوی معنی مطلق جھکاؤ اور مائل ہونا ہے۔ جیسے کہا جاتا ہے: کھجور کا درخت جھک گیا،جب وہ ڈھلک جائے۔ اور شرعی طور پر رکوع کی کم از کم حد ...

436
437

نماز کے اول وقت میں مقیم اور آخری وقت میں مسافر ہو تو نماز کس طرح پڑھے ؟

سوال: زید اپنے گھر سے ظہر کا وقت شروع ہونے کے بعد نمازِ ظہر ادا کیے بغیر ہی شرعی سفر کے لیے نکلا، ابھی زید مطلوبہ شہر پہنچنے کے قریب تھا کہ رستے میں ظہر کے آخری وقت میں زید نے وہ نمازِ ظہر قصر ادا کی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کی وہ نمازِ ظہر درست ادا ہوئی ہے؟

437
439

ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا چند ماہ قبل انتقال ہوا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دوست کے قرض کی ضمانت دی تھی کہ اگر وہ قرض مقررہ وقت پہ ادا نہ کرے، تو میں ضامن ہوں۔والد صاحب کو کچھ اندازہ تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے معاملے میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ اگر آپ ضمانت دیں گے، تو مجھے قرض مل جائےگا، تو ابو نے دوستی کی خاطر اس کی ضمانت دیدی تھی، اب قرض کی مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، لیکن اس نے ابھی تک قرض ادا نہیں کیا، قرض خواہ نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ کے والد نے ضمانت دی تھی، ان کے انتقال کے بعد آپ اس معاہدے کو پورا کرتے ہوئے میر اقرض ادا کریں، تو کیا شرعی اعتبار سے ہم اس معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا قرض خواہ کا ہمارے والد کی ضمانت کو بنیاد بنا کر ہم سے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) میرے ایک دوست نے بہار شریعت کا جزئیہ بھیجا تھا، اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’ اگر کفیل مر گیا، جب بھی کفالت باطل ہو گئی، اس کے ورثہ سے مطالبہ نہیں ہو سکتا۔‘‘(حصہ 12، صفحہ 836)اس جزئیے کے مطابق کیا حکم ہو گا؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ ضمانت والی رقم ترکے میں سے بآسانی ادا کی جا سکتی ہے۔ نیز ابو نے اپنا کوئی وصی مقرر نہیں کیا۔

439
440

رقم صدقہ کرنے کی منت مانی تو رقم کہاں خرچ کریں؟

سوال: ایک شخص نے کوئی چیز خریدی اور پسند نہیں آئی تو واپس کر دی اور رقم کی واپسی کا انتظار کرنے لگا ، لیکن ٹائم لگنے لگ گیا ، تو اس کو خدشہ ہوا کہ کمپنی نے پیسہ دبا لیا ہے ، تو اس نے یہ الفاظ کہے کہ اے اللہ اگر میری یہ رقم واپس مل جائے تو اتنی ہی رقم میں تیری راہ میں صدقہ کروں گا ۔ ابھی اس کو پیسے واپس مل گئے ہیں ، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ شرعی منت ہے ؟ اور یہ رقم کہاں صرف کر سکتے ہیں ، صرف شرعی فقرا کو ہی یا ہر نیک و جائز کام میں خرچ کر سکتا ہے ؟

440