
گفٹ میں ملے ہوئے پلاٹ کی زکوۃ کا حکم؟
سوال: زید نے اپنے بیٹے کو ایک پلاٹ ہبہ ( گفٹ ) کر کے قبضہ دِلا دیا ۔ زید نے وہ پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا تھا ۔ کل قیمت تیس لاکھ تھی ، جس میں سے پندرہ لاکھ دے چکا تھا ۔ بیٹے کو پلاٹ ہبہ کر کے بقیہ پندرہ لاکھ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا اور رقم بیٹا ہی ادا کرے گا ۔اب دو سوالوں کے جواب مطلوب ہیں: (1)بیٹے پر پلاٹ کی زکوٰۃ ہوگی یا نہیں؟ (2)پلاٹ کی قیمت کی بقیہ رقم کا حکم کیا ہوگا؟ کیونکہ وہ باپ پر لازم ہوئی تھی اور اب بیٹے نے ادا کرنی ہے؟ اسے زکوٰۃ سے مانع قرض کس کے حق میں شمار کریں گے؟ باپ کے یا بیٹے کے؟ نوٹ : والد نے بیٹے کو صرف تبرعاً بقیہ رقم ادا کرنے کا کہا ہے ۔
سوال: ’’ایمان کی قسم‘‘ کھانے کا کیا حکم ہے، کیا یہ شرعاً جائز ہے، اور اگر کسی نے ایمان کی قسم کھائی تو یہ قسم ہوجائے گی یا نہیں، اور اس کا کفارہ کیا ہوگا؟
سوال: میری پھوپھی کے شوہر فوت ہو چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ایک بیٹی اور نواسی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں۔ وہ خود غریب ہیں ماں کو کچھ نہیں دیتیں۔ میری پھوپھی پاکستان میں جس مکان میں رہتی ہیں وہ ان کے شوہر کا تھا۔ پہلے کچا تھا پھر ان کی ہمشیرہ نے بنا کر دیا ہے۔ کیا میں ان کو زکوۃ دے سکتا ہوں؟
کان،ناک،ہونٹ وغیرہ میں بالیاں پہننے اور وضو و غسل کا حکم ؟
سوال: عورت اورمرد کاکان،ناک میں سوراخ نکلوانا شرعا جائز ہے یا نہیں؟اور آج کل خصوصاً مغربی ممالک میں بطورِ فیشن لڑکے اورلڑکیاں زبان،ہونٹ ،چھاتی ، ابرووغیرہ اعضاء میں سوراخ نکلوا کر بالیاں پہنتے ہیں،تو کیا ان کا یہ عمل شریعت کی نظرمیں درست ہے یا نہیں؟اوروضو و فرض غسل کی صورت میں ان سوراخوں میں پانی پہنچانا ضروری ہے یا نہیں؟
پتنگ اڑانے ،بنانے اور بیچنے کا حکم
جواب: ہی، گردنیں کاٹنے، راہ گیروں کو زخمی کرنے، جانیں ہلاک کرنے، اور اس طرح کے محرمات کا مجموعہ ہے۔ ایسی پتنگ اڑانا، بنانااور فروخت کرناشرعا سب ناجائزوگنا...
نوافل کی تعداد معین کیے بغیر مت مانی، تو کتنےنفل لازم ہوں گے ؟
جواب: روزے رکھوں گا یا اتنا خیرات کروں گا ،ایسی صورت میں جب شرط پائی گئی یعنی بیمار اچھا ہوگیا یا لڑکا پردیس سے آگیا یا روزگار لگ گیا تو اوتنے روزے رکھنا یا...
طواف زیارت کے بعد مخصوص ایام شروع ہوجائیں تو!
سوال: ایک خاتون نے حج کیا ، طوافِ زیارت کے بعد آرام کرنے کے لئے ہوٹل آئی ، تو ہوٹل پہنچنے کے بعد اسے حیض آ گیا ، اس نے کسی سے مسئلہ پوچھا ، تو بتایا گیا کہ ناپاکی کی حالت میں سعی کرنا درست نہیں ہے ، لہٰذا وہ مکہ شریف میں ہوٹل میں ہی ٹھہری رہی ، جب پانچ چھ دن بعد حیض سے پاک ہوئی ، تو اس نے سعی کی اور اپنے وطن آ گئی ، تو اس صورت میں کیا اس کا حج اد اہو گیا اور سعی میں تاخیر کرنے کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم ہو گا ؟ طواف زیارت پاکی کی حالت میں ہی کیا تھا۔
اس شرط پر قرض دینا کہ مقروض اسے مارکیٹ سے کم ریٹ پر اشیاء بیچے گا؟
سوال: اکیا فرماتےہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید نے عمرو سے کہا کہ مجھے کاروبار کے لیے رقم چاہیے ،اس رقم سے کاروبار کرنے کی وجہ سے مجھے بھی فائدہ ہو گا اور آپ کو بھی فائدہ دوں گا۔عمرو نے کہا کہ مجھے کیا فائدہ ہو گا؟زید نے کہا کہ میں اس رقم سے اپنا کاروبار کروں گا اور آپ کو فائدہ یہ ہو گا کہ میں آپ کو ہر ماہ ایک ہزار تولہ چاندی بیچوں گا اور اس کا ریٹ فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کم ہو گا اور اگر کسی ماہ چاندی نہ بیچ سکا، تو اس سے اگلے ماہ پچھلا وزن بھی پورا کروں گا اور فی تولہ مارکیٹ سے 80روپے کمی کے بجائے 160روپے کمی کے ساتھ بیچوں گا۔یونہی جب تک آپ کو رقم واپس نہیں کردیتا،اس وقت تک اسی طرح مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر چاندی بیچتا رہوں گا۔یاد رہے کہ زید عمرو کی رقم سے جو کاروبارکرے گا،اس کاروبار کے ساتھ عمرو کاکوئی تعلق نہیں ہوگا،اس میں نفع ہو یا نقصان ،بہر صورت زید بعد میں عمرو کو اس کی پوری رقم واپس کرے گا ۔براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں کہ زید اور عمرو کے ما بین طے پانے والا مذکورہ معاہدہ شرعا درست ہے یا نہیں ؟
چہرے پر سٹیم دینے سے روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
جواب: روزے کو توڑ دیتی ہیں اور بغیر کفارے کے قضا واجب کرتی ہیں،وہ تقریباً 57 اشیاء ہیں۔۔۔(ان میں سے ایک یہ ہےکہ )روزہ دار نے اپنے ارادے سے اپنے حلق میں دھوا...
کیا عمرہ کا اعادہ کرنے سے احرام کی جنایات کا کفارہ ساقط ہوسکتا ہے؟
سوال: عمرہ کرنے والا اگر کسی ایسے جرم کا ارتکاب کرے جو احرام کے ممنوعات میں سے ہو جیسے سعی سے پہلے حلق کروالے،ناخن تراش لے یاسلا ہوا کپڑا پہن لے ،تو کیا جس عمرے کے احرام میں یہ جنایات واقع ہوں ،اس عمرے کا اعادہ کرنے سے اُس پر لازم ہونے والا کفارہ ساقط ہوجائے گا؟