
مرحوم کی منت مانے ہوئے اعتکاف کا فدیہ دینے کا حکم ؟
سوال: ایک شخص نےرمضان کے آخری عشرہ کے اعتکاف کی منت مانی ، لیکن کسی عذر کی وجہ سے اعتکاف نہ کیا، یہاں تک کہ منت پوری کیے بغیر اس شخص کا انتقال ہو گیا اور بوقتِ انتقال اس کی ادائیگی وغیرہ کی کوئی وصیت بھی نہیں کی، تو کیا اس کے بالغ ورثاء اپنی ذاتی رقم سےاس شخص کی طرف سے نماز، روزہ کی طرح اس منتِ اعتکاف کا فدیہ بھی ادا کرسکتے ہیں؟
روٹیاں بنانے والوں اور ہوٹل والوں کی ایک ڈیل کا حکم
سوال: ہم روٹیاں بنا کر سالن فروخت کرنے والوں کو دیتے ہیں کہ وہ ہماری روٹیاں اپنے سالن کے ساتھ بیچ دیں اور فی روٹی پانچ روپے خود رکھ لیں۔ وہ 20 روپے کی روٹی فروخت کرتے ہیں اور پانچ روپے خود رکھ لیتے ہیں۔ کیا ہمارا اس طرح کاروبار کرنا شرعا جائز ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ اگر روٹیاں دوکان بند ہونے تک فروخت نہ ہو سکیں تو وہ کس کی ملکیت میں کہلائیں گی؟ اگر دوکاندار شام کو روٹیاں دوکان میں بھول گیا جس کی وجہ سے روٹیاں خراب ہوگئیں تو شرعاً یہ کس کا نقصان ہوگا؟ نوٹ: سائل نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ چاہے تمام روٹیاں بکیں یا نہ بکیں، سالن فروخت کرنے والے شام تک ہمیں تمام روٹیوں کی قیمت فی روٹی 15 روپے کے حساب سے دے دیتے ہیں۔
امام کی بائیں جانب کھڑے ہو کر اقامت کہنا
سوال: کیا امام کی بائیں جانب کھڑے ہو کر اقامت کہہ سکتے ہیں؟
کیا عورت کسی مرد کی طرف سے حجِ بدل کر سکتی ہے ؟
سوال: عورت کسی مرد کا حجِ بدل کر سکتی ہے یا عورت عورت کا ہی حجِ بدل کر سکتی ہے؟
سونا، چاندی اور پرائز بانڈ ہوں، ساتھ میں قرض بھی ہو تو زکوۃ کا حکم
سوال: میں سیلری پرسن ہوں، میرے پاس 6.3تولہ سونا،10تولہ چاندی،50ہزار مالیت کے پرائز بانڈ ہیں، ان کے علاوہ اور کوئی چیز موجود نہیں، مجھ پر قرض بھی ہے، کرائے کے مکان میں رہتا ہوں ، اس صورت حال کے مطابق مجھ پر زکوٰۃ لازم ہو گی یا نہیں؟
بیوی کماتی نہیں، تو کیا اس کی طرف سے شوہر پر قربانی لازم ہوگی؟
سوال: بیوی کماتی نہیں ہے، کیا اس کی طرف سے اس کے شوہر کو قربانی کرنا ہوگی ؟ نیز اگر شوہر کے والد فوت ہوچکے ہوں ، ان کی طرف سے قربانی کرنا ٹھیک رہے گا یا اپنی زندہ بیوی کی طرف سے؟
قربانی کی گائے بچہ دے تو بچے کا حکم
جواب: کردیں،اور اگر بچھڑے کو بیچ دیا تو پھر اس کی قیمت صدقہ کردیں ،اور اگربچھڑے کو ذبح نہیں کیا اور نہ ہی اس کو بیچا اور اسی طرح قربانی کے ایام گزر جاتے ہیں...
چھ سال کی بچی کو سو روپے پڑے ہوئے ملے، اس کا حکم
سوال: تقریباً چارماہ پہلےمیری چھ سال کی چھوٹی بیٹی کو گلی سے ایک سو 100روپیہ زمین پر گرا ہوا ملا، اس نے گھر آکر مجھے دے دئیے ۔میں نےگلی میں دیکھا کوئی بھی نہیں ملا ۔مین بڑی گلی ہے، لوگوں کی آمدو روفت بھی زیادہ ہے، مالک کا ملنا بہت مشکل ہے،پتا نہیں کون ہے مالک۔اس لقطہ کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟
انک والے پین کی انک(سیاہی) ہاتھ پر لگ جائے، تو وضو کا حکم
جواب: کر اتنا ہلکا کر دیا کہ اب فقط رنگ باقی رہ گیا جِرم ختم ہو گیا تَب تو وضو ہو جائے گا کہ مانع ختم ہو گیا اب مزید دھونے کی حاجت نہیں اور اگر جرم ہی نہیں ...
طلبا کے لئے دی گئی زکوۃ مہتمم کا خود استعمال کر لینے کا حکم
سوال: اگر ہم زکوة کی رقم مدرسے میں طلبا کے لیے دیتے ہیں، اس کے لیے جو مدرسے کا انچارج یا مہتمم ہے، ہم اسے اپنا وکیل بنا کر زکوة، ان کے ہاتھ میں دیتے ہیں، اب اگر وہ صاحب آگے پیسے طلباکو نہیں دیتے، بلکہ خود استعمال کر لیتے ہیں، تو کیا ہماری طرف سے زکوة ادا ہوجائے گی؟