سرچ کریں

Displaying 461 to 470 out of 2240 results

461

شہید قرآنِ پاک اور دیگر مقدس اوراق کو جلا دیا جائے یا کیا کیا جائے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ شہید قرآن پاک اور دیگر مقدس اوراق کو جلانا ، جائز ہے یا نہیں؟ اگر جلانا ، جائز نہیں ، تو ان کو محفوظ کرنے کا بہتر طریقہ کون سا ہے؟ سائل:شیخ کامران (راولپنڈی)

461
462

رکوع میں دیر سے ملنے والے مقتدی کی نماز کا شرعی حکم

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امام صاحب التحیات مکمل کر کے تیسری رکعت کے قیام میں کھڑے ہو گئے اور تین تسبیح(یعنی تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے) کی مقدار رُک کر رکوع میں چلے گئے ، ایک مقتدی نے التحیات مکمل نہیں کی تھی ، وہ التحیات مکمل کر کے امام صاحب کے رکوع میں جانے کے بعد کھڑا ہوا اور ایک تسبیح(یعنی ایک مرتبہ سبحان اللہ کہنے) کی مقدار رُک کر رکوع میں امام صاحب سے ملا ، کیا اس کی نماز ہو گئی ؟

462
463

کیا فی زمانہ سفری سہولیات کے پیشِ نظر عورت بغیر محرم سفرِ حج کر سکتی ہے؟

جواب: طریقہ استدلال کواختیارکیاجائے،تواس کامطلب یہ ہوگاکہ غیرسفرحج کے لیے بھی عورت بغیرمحرم کے سفرکرسکتی ہے ،جبکہ یہ بات اجماع کے خلاف ہے ۔ عورت کوبغیرمحرم...

463
464

قبر میں عہد نامہ رکھنا کیسا؟

جواب: طریقہ یہ ہے کہ اسے میت کے منہ کے سامنے قبلہ کی جانب دیوار میں جگہ بنا کر اس میں رکھیں البتہ سینہ کے اوپر کفن کے نیچے رکھنا بھی جائز ہے ۔ اوردیگر ت...

464
465

فرض نماز کے دوران اگر جماعت شروع ہوجائے تو ؟

جواب: رکعت میں ہے اور جماعت شروع ہوئی تو کھڑے کھڑے ایک سلام کے ساتھ نماز توڑ دے اور جماعت میں شامل ہوجائے۔ (2)اگر پہلی رکعت کا سجدہ کر لیا اور جماعت شروع ہو...

465
466

نماز کی رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز کی پہلی رکعت میں بھی سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پڑھے اور دوسری رکعت میں بھی سورہ اخلاص ہی ملائے تو کیا اس کی نماز صحیح ہو گی؟

466
468

چیز پر قبضہ کیے بغیر آگے بیچ دینا ، آن لائن خرید و فروخت کی ایک صورت

سوال: ہم آن لائن اسٹور بناتے ہیں ،جس کا ماہانہ کرایہ بھی ہم دیتے ہیں ، ہم اپنے آن لائن اسٹور پر کسی ویب سائٹ سے کوئی پروڈکٹ تلاش کر کے لگاتے ہیں ، اس میں قیمت بھی لکھی ہوتی ہے اور جس کسٹمر کو وہ چیز پسند آتی ہے، وہ خریدنا چاہتا ہے، تو اس میں خریدنے والے آپشن کو کلک کرتا ہے، وہاں خریدنے کی ہیڈنگ بھی موجود ہوتی ہے،پھر اس کے بعد بسا اوقات بعض چیزوں کی قیمت کی بارگیننگ کر کے ریٹ فائنل کر لیتے ہیں،تو ہم بیچنے کےآپشن پر کلک کر کے اسے بیچ دیتے ہیں اور اس سے رقم وصول کر لیتے ہیں ، اس کے بعد ہم ویب سائٹ والوں سے آن لائن خرید کر قیمت کی ادائیگی کر دیتے ہیں اور انہیں کسٹمر کا ایڈریس دے دیتے ہیں ،وہ کسٹمر کو چیز پہنچا دیتے ہیں ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ خریدو فروخت کا یہ طریقہ شرعا جائز ہے یا نہیں ؟ جبکہ کسٹمر کو بیچنے کے بعد ہم خود خریدتے ہیں اورپھر چیز بھی ہمارے قبضے میں نہیں آتی۔ واضح رہے کہ اس میں کمیشن والا معاملہ نہیں ہوتا، بلکہ ہم کسٹمر کو باقاعدہ بیچتے ہیں، پھر بعد میں خود خریدتے ہیں ۔

468
469

سنتوں کی تیسر ی یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملانا بھول جانا

سوال: چار سنتوں والی نماز میں تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھنا بھول جائیں اور رکوع میں چلے جائیں، تو کیا حکم ہے؟ واپس پلٹ کر سورت پڑھیں یا آخر میں سجدہ سہو کرلینا کافی ہوگا؟

469
470

فرض کی پہلی رکعت میں سورت ملانابھولااورتیسری میں یادآیا

سوال: ایک شخص نے عصر کی پہلی رکعت میں سورت فاتحہ پڑھی، لیکن سورت ملانا بھول گیا، پھر اسے تیسری رکعت میں یاد آیا، تو اس نے تیسری رکعت میں سورت فاتحہ کے ساتھ سورت ملا لی، تو اب اس کے لئے کیا حکم ہو گا؟

470