
پیشاب کی تھیلی (Urine Bag) لگے ہوئے مریض کے مسجد میں آنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض لوگوں کا آپریشن ہوا ہوتا ہے اور انہیں پیشاب کی تھیلی (Urine bag) لگی ہوتی ہے ، تو وہ نماز پڑھنے کے لیے اُس بیگ کے ساتھ ہی مسجد میں آجاتے ہیں ۔ کیا شرعاً ان کے لیے اس یورین بیگ کے ساتھ مسجد میں آنا ، جائز ہے ؟ ایسا مریض اگر مسجد میں آئے اور صف کے کونے میں کھڑا ہوجائے اور وہ بیگ بھی ایک سائیڈ میں رکھ دے ، تو کیا اس طرح نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی ؟ سائل: محمد یوسف قادری (برنس روڈ ، کراچی)
عشاء کی نماز میں صرف فرض اور وتر پڑھنا کیسا ہے؟
سوال: ایک شخص عشا کی نماز پڑھنے مسجد میں آتا ہے وہ صرف فرض اور وتر پڑھتا ہے سنت اور نفل وغیرہ نہیں پڑھتا کیا اس کی نماز قبول ہو جائے گی؟
مقتدی کے لئے اقتداء کی نیت کرنے کا حکم
سوال: جماعت کےساتھ نمازپڑھتےہوئےکوئی شخص یہ نیت کرے کہ میں مثلاًعشاء کےچارفرض پڑھ رہاہوں،توکیااس کے ساتھ یہ نیت کرنا بھی ضروری ہوگا کہ امام کے پیچھے پڑھ رہاہوں۔
واش روم کے اوپر بنے ہوئے فلیٹ میں نماز پڑھنا
سوال: بہارشریعت وغیرہ میں استنجا خانے کی چھت پر نمازپڑھنا مکروہ تنزیہی لکھاہوا ہے، معلوم یہ کرناہے کہ کیایہ حکم موجودہ دورکے فلیٹوں میں بھی ہوگا؟ اگرایک فلیٹ میں جس جگہ واش روم بناہواہواوراس کے اوپربنے ہوئے فلیٹ میں اس واش روم کی چھت پر کمرہ ہوتوکیااوپروالے فلیٹ کے کمرے کے اس مقام پر نمازپڑھنامکروہ تنزیہی ہوگاجبکہ نیچے والے فلورکے واش روم کی بدبو اوپر والے فلیٹ میں نہیں آتی ۔
فرض ادا کرنے کے بعد جگہ بدل کرسنتیں اورنوافل پڑھنے کا حکم
جواب: نماز نہ پڑھے جہاں فرض پڑھے ہیں حتی کہ کچھ ہٹ جائے۔ (ابوداؤد، جلد1، صفحہ 100، مطبوعہ لاہور) مفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ ا...
جمعہ کا خطبہ کوئی اور دے، امامت کوئی اور کروائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ جو شخص جمعہ کا عربی خطبہ دے، کیا اُسی کا نمازِ جمعہ کی امامت کروانا ضروری ہے یا کسی دوسرے کو بھی امامت کروانے کی شرعاً اجازت ہے؟
مرغی کا کام کرنے والے کے لئے نماز کی ادائیگی کا حکم
سوال: میں مرغی کا کام کرتا ہوں اور مرغی ذبح کرتے ہوئےمیرے کپڑوں پر خون لگ جاتاہے، جس کی وجہ سے میں نماز ادا نہیں کر سکتا،اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟
امام رکوع میں ہو,تو آنے والا شخص تکبیر تحریمہ کے بعد ہاتھ باندھے یا نہیں؟
جواب: نماز کےفرائض میں سے ،جن کے بغیر نماز درست نہیں ہوتی ، کھڑے ہونے کی حالت میں تکبیرِتحریمہ کہنا ہے ۔ (الدر المختار مع رد المحتار ، ج2 ...
دعائے قنوت کے لئے رکوع سے قیام کی طرف پلٹنا کیسا ؟
سوال: کوئی شخص وتر میں دعائے قنوت پڑھنا بھول جائے،اور رکوع میں یاد آئے کہ دعائے قنوت نہیں پڑھی، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اگر اس نے کھڑے ہو کر دعائے قنوت پڑھ لی اور پھر رکوع کر کے نماز مکمل کی اور آخر میں سجدہ سہو کر لیا، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے؟
کیا فرض نماز کی آخری دورکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مندرجہ ذیل سوالات کے بارے میں کہ: (۱)فرائض کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ،اگر کسی نے نہ پڑھی تو کیا اس کی نماز ہو جائے گی ؟ (۲)انہی دو رکعتوں میں اگر کوئی فاتحہ کے ساتھ سورت بھی ملاتا ہے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ سائل :گلریز عطاری(واہ کینٹ)