
تیجے کے چنوں کا مالدار کو کھانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تیجے میں جو چنے منگوائے جاتے ہیں اور ان پر درود شریف وغیرہ پڑھ کر بانٹ دیاجاتا ہے ، کیا مالدار شخص ان چنوں کو کھا سکتا ہے ؟ سائل:شعیب اقبال (ریگل ، صدر ، کراچی)
آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ آب ِزمزم کی خریدوفروخت جائز ہے ،یا نہیں ؟ سائل:عبدالمالک(کلفٹن کراچی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مرد اور عورت کی نماز میں کوئی فرق ہے یا دونوں کی نماز ایک جیسے ہی ہے؟ اگر فرق ہے تو احادیث مبارکہ میں اس کی وضاحت موجود ہے یا صرف فقہاء کرام کے اقوال سے ثابت ہے؟ سائل:کامران عطاری(کھوڑ، اٹک)
صاحب ترتیب پر فجر باقی تھی اور ظہر پڑھادی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک شخص صاحب ترتیب ہے، اس کی فجر کی نماز چھوٹ گئی، اور اس نے ظہر کی نماز میں امامت کروائی، ظہر کی نماز کے بعد اس نے فجر کی نماز بھی قضا کر لی، اب اس صورت میں حکم یہ ہے کہ اس کی ظہر کی نماز فاسد ہو گئی، اور ظہر کا اعادہ کرنا ہو گا، لیکن چونکہ اس شخص نے ظہر کی نماز میں امامت کی تھی، اب اگر اس کی نماز فاسد ہے تو اس کے پیچھے مقتدیوں کی نماز بھی فاسد قرار دی جائے گی، یا نہیں ؟
کیا قبر میں شجرہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ قبر کے اندر شجرہ شریف رکھ سکتے ہیں یا نہیں اور اگر رکھ سکتے ہیں تو کہاں پر رکھنا چاہیے؟
واٹس ایپ میسج کے ذریعے قسم کھائی کیا قسم منعقد ہوگئی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ زید نے بکر سے کسی بات پر ناراض ہو کر اس کو یہ لکھ کر واٹس ایپ کیا ”خداپاک کی قسم !میں آئندہ تم سے نہیں ملوں گا۔“ لیکن زید کو اپنے اس فعل پر ندامت ہے اور وہ بکر سے ملنا چاہتا ہے ۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ زبان سے الفاظ ادا کئے بغیر کیا اس طرح لکھنے سے بھی قسم ہوجائے گی؟میں نے سنا تھا کہ منت وقسم وغیرہ کے لئے اتنی آواز ضروری ہے کہ خود سن سکے۔ سائل:محمد آفتاب عطاری(نارتھ کراچی)
پیر کے انتقال کے بعد کسی دوسرے کا مرید ہونا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر مرشد دنیا سے پردہ فرما جائیں اور ان کے سلسلے کو کوئی آگے بڑھانے ولا نہ ہوتو کیا مریدین کسی اورنئے پیر سے بیعت کر سکتے ہیں ؟ سائل:عادل
جو مسجد چھوٹی پڑچکی ہو کیا اس جگہ کو بیچ کر دوسری جگہ خرید سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک جگہ کافی طویل عرصہ سے مسجدبنی ہوئی ہے اوروہ گورنمنٹ سے رجسٹرڈبھی ہےلیکن اب وہ چھوٹی پڑچکی ہے کیااس جگہ کوفروخت کرکے اسی علاقہ میں کسی اورجگہ مسجدبناسکتے ہیں؟ سائل:سرورخان(فیصل آباد)
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
سوال: کیا خواتین سر کے بال کٹوا کر چھوٹے کروا سکتی ہیں؟ سائل :فرحان(سولجر بازار،کراچی)
جو ریپرینگ کے لئےسامان دے جاتے ہیں مگرواپس لینے نہیں آتےان کا کیا کریں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں الیکٹرک مکینک ہوں الیکٹرونکس کی خراب اشیاء میرے پاس ٹھیک ہونے کے لئے آتی ہیں میں ٹھیک کرکے دے دیتا ہوں لیکن بعض دفعہ ایساہوتا ہے کہ میں چیز ٹھیک کر دیتا ہوں اور ایک عرصہ گزرنے کے باوجود مالک اپنا سامان لینے نہیں آتا تو میں اس سامان کا کیا کروں اور بعض چیزیں مثلاََmicrowave oven کی ڈیجیٹل کٹ اور اسی طرح بعض دوسری چیزوں کی ڈیجیٹل کٹ ٹھیک ہونے کے لئے آتی ہے جنہیں ایک مرتبہ openکرنے کے بعد انہیں ایک عرصہ تک استعمال نہ کیا جائےتو یہ استعمال کے قابل نہیں رہتیں؟ سائل:محمد سلیم(فیصل آباد)