
سوال: جو زائرین پاکستان سے عمرہ کرنےکے لیے آتے ہیں، وہ احرام کہاں سے باندھیں؟
عورت احرام میں کس کلرکے کپڑے پہنے گی ؟
سوال: کیا عورت احرام میں کوئی بھی ایک چیز سفید پہن سکتی ہے یا پورے کپڑے ہی سفید پہننا ہوتےہیں؟
حالتِ احرام میں خوشبو والی چادر پہننا
سوال: احرام کی نیت کرنے سے پہلے احرام کی چادر پر خوشبو لگا سکتے ہیں یہ مسئلہ تو معلوم ہے ، معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر کسی ضرورت کے وجہ سے احرام کی چادریں تبدیل کرنی ہوں اور ان چادروں پر خوشبوپہلے سے لگائی گئی ہو تو کیا وہ چادریں پہن سکتے ہیں؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔
بھول کرٹوپی پہنے ہوئے احرام کی نیت کرنا
سوال: ایک شخص نےاحرام کی چادریں پہننے کےبعد دو رکعت نفل ادا کیے اور پھر بھولے سے ٹوپی اتارے بغیر ہی احرام کی نیت کرلی اور تین بار تلبیہ پڑھا ،تیسری بار تلبیہ پڑھتے ہوئے اسے یاد آگیا تو اس نے فورا ٹوپی اتار دی ۔اس پر دم یا صدقہ کیا حکم شرعی ہوگا؟
مدینہ منورہ سے مکہ جانے سے ایک دن پہلے ماہواری آنا شروع ہوگئی، تو کیا کیا جائے؟
جواب: احرام باندھنا یعنی احرام کی نیت سے تلبیہ وغیرہ پڑھ لینا ضروری ہے، احرام کے بغیر میقات عبور کیا تو دَم لازم ہوگا، اور ایسا کرنے کی وجہ سے گناہ گار بھی ...
عمرہ کئے بغیر احرام کھولنے کا حکم
سوال: ایک شخص جو کہ مکہ مکرمہ میں ہی قیام پذیر ہے،اس نے کرونا کے زمانے میں مسجد عائشہ سے عمرے کا احرام باندھا، جب وہ عمر ہ کرنے کیلئے حرم کعبہ میں داخل ہونے لگا،تو اُسے کسی وجہ سے عمرہ کرنے سے روک دیا گیا۔لہذا اس شخص نے احرام کھول دیا ۔اور اس کے بعد سے اب تک اس نے عمرے یا حج کا احرام نہیں باندھا۔اب ایسی صورت میں اس کیلئے کیا حکم ہوگا؟اور کیا اس پر دم لازم ہوگا یا نہیں؟ نوٹ:سائل نے بتایا کہ جب اس نے احرام کھولا تو اس نے اپنے گمان میں یہ سمجھا کہ اس طرح وہ احرام سے باہر ہوجائے گا۔
عمرہ کرنے والے کو مکہ مکرمہ میں روک دیا جائے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بہت سے عمرہ زائرین جو مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں، مگر حکومت وقت نے عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،مطاف و مسعی دونوں جگہیں بند ہیں،اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ اس صورت میں معتمرین کے لیے کیا حکم ہے؟ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہونے کے لیے انہیں کیا کرنا چاہیے ؟ اس کی وضاحت فرمادیں ۔ سائل : محمد اکرم عطاری، نزیل مکہ مکرمہ
سوال: ایک شخص شرعی سفر کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں ایامِ حج سے قبل 20 دن کے ارادے سے داخل ہو، لیکن ساتھ ہی اس کی یہ نیت بھی ہو کہ میں 10 دن بعد عمرے کا احرام باندھنے مکہ مکرمہ سے باہر مقامِ جعرانہ جاؤں گا۔ تو کیا اُس کا یہ سفر دو حصوں میں تقسیم ہوگا؟ اور وہ شخص مکہ مکرمہ میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر کرے گا؟؟
جس نے پہلے حج نہ کیا ہو ، اسے حجِ بدل کے لیے بھیجنا کیسا ؟ نیز حجِ بدل والا نیت کیا کرے گا ؟
جواب: احرام اوبعدہ عند الامام قبل ان یشرع فی افعال الحج (وھی ان یقول)ای بلسانہ وھو افضل(احرمت عن فلان)ای نویت الحج عن فلان۔۔۔ (وان شاء اکتفی)ای عنہ(بنیۃ الق...
طوافِ وداع کیے بغیر طائف چلے گئے، تو کیا حکم ہے ؟
سوال: ایک شخص نے حج کے افعال مکمل کیے ، لیکن ابھی طوافِ وداع نہیں کیا اور وہ زیارات کے لیے طائف چلا گیا ، اس کے لیے کیا حکم ہے ، کیا دم یا صدقہ لازم ہوگا ؟ اور اگر وہ عمرے کا احرام باندھ کر مکہ شریف واپس آ جائے اور عمرہ کر لے ، تو کیا یہ کفارہ ساقط ہو جائے گا یا بہر صورت دینا ہی ہوگا ؟