
نماز میں قراءت، فاتحہ کی بجائے سورت سے شروع کر لی تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ دورانِ تراویح اگرایساہوجائے کہ ایک رکعت پڑھانے کےبعدجب دوسری رکعت پڑھانے کے لیے کھڑاہوں ، توقیام میں سورۃ الفاتحہ پڑھنےکے بجائے بھولے سے وہیں سےقراءت شروع کردوں جہاں سے پہلی رکعت میں چھوڑی تھی ، تو نماز کیسے مکمل کروں؟ اگر سورۃ الفاتحہ پڑھنا یاد آجائے تونماز کیسے مکمل کروں ؟اور اگر یاد نہ آئے تو نمازکا کیا حکم ہے؟
نفل نماز کی پہلی رکعت بیٹھ کر اور دوسری کھڑے ہوکر پڑھنا کیسا؟
سوال: زید نے نفل کی ایک رکعت بیٹھ کر پڑھی اور دوسری رکعت میں بھولے سے کھڑا ہو گیا، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
تراویح کی رکعتوں کے درمیان میں وقفہ کر نا
سوال: کیا تراویح کی بیس رکعتیں مسلسل ہی پڑھنا ہوں گی، یا درمیان میں کچھ دیر کے وقفے کے بعد بھی بقیہ رکعتیں پڑھ سکتے ہیں؟
آیت سجدہ کے بعد سجدہ نہ کیا، آخرمیں تین سجدے کر دئیے تو ؟
سوال: نمازِ تراویح میں حافظ صاحب سجدہ تلاوت کرنا بھول گئے اور مزید آگے تلاوت جاری رکھی، پھر یاد آنے پر نماز کے آخر میں تین سجدے کرکے بغیر سجدہ سہو کیے ہی نماز مکمل کرلی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نمازِ تراویح درست ادا ہوگئی؟
تراویح پڑھانے کی اجرت لینے کا حکم؟
سوال: تراویح پڑھانے کی اُجرت لینا دینا شرعاً کیسا ہے ؟
تراویح سے پہلے وتر کی نماز پڑھنا
سوال: کیا وتر کی نماز تراویح سے پہلے پڑھ سکتے ہیں؟
منت کے نوافل بیٹھ کر ادا کرنا اور کھانے کے بجائے رقم دینا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ منت کے متعلق میرے دو سوال ہیں: (1) اگر 10 فقراء کو کھانا کھلانے کی منت مانی، تو کیا انہیں کھانا کھلانا ہی ضروری ہو گا یا اس کے بدلے رقم بھی دے سکتے ہیں؟ (2) نوافل ادا کرنے کی منت مانی، تو ان نوافل کو بیٹھ کر بھی پڑھ سکتے ہیں یا پھر کھڑے ہو کر ہی ادا کرنے ہوں گے؟
نفلی طواف بیٹھ کر کرنے سے دَم یا صدقہ لازم آئے گا؟
سوال: فی زمانہ مسجد الحرام میں طواف اور سعی کے لیے کسی فرد کی مدد سے چلنے والی سادہ ویل چیئرز بھی ہوتی ہیں اور الیکٹرک ویل چیئرز (Electric Wheel Chairs)، الیکٹرک کاریں (Electric Cars)، الیکٹرک اسکوٹرز (Electric Scooters) موجود ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی عذر و مجبوری کے بغیر صرف سُہولت و آسانی کے لیے یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حج یا عمرے کا طواف ، یونہی نفل طواف پیدل چل کر نہ کرے، بلکہ ان گاڑیوں وغیرہ پر بیٹھ کر کرے ، تو اس کا ایسا کرنا کیسا ہے ؟ اور اس پر کوئی دم یا صدقہ لازم آئے گا یا نہیں ؟
قعدہ میں بیٹھنے کی وجہ سے تکلیف ہو تو بیٹھ کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: میں قیام اور رکوع وسجود کر لیتا ہوں، لیکن جب قعدہ میں بیٹھتا ہوں تو کچھ دیر کے بعد کافی تکلیف ہوتی ہے تو کیا میں مکمل نماز بیٹھ کر ادا کر سکتا ہوں؟فرض اور نفل دونوں کا حکم بتا دیں۔