
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسافر ہے اور سفر میں ایسی جگہ رکا کہ اس مقام پر جماعت کھڑی ہے، اورامام کی حالت کا پتہ نہیں کہ امام مقیم ہے یا مسافر تو کیا اس کی اقتدا کرے یا اپنی الگ پڑھے؟ جبکہ اقتدا کی شرائط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سفر یا اقامت کے حوالے سے امام کی حالت کا علم ہو۔ اور اگر چار رکعت والی نماز میں اقتدا کر لیتا ہےاور اسے دو سے زیادہ رکعتیں نہ ملیں، تو پھر یہ کتنی رکعتیں پڑھے گا؟ یعنی امام کو مقیم سمجھ کر چار پوری کرے گا یا مسافر سمجھ کر دو پر یہ سلام پھیر دے گا؟
ایک رکن میں 3 مرتبہ پاؤں اٹھا کر کھجانے سے نماز کا حکم
سوال: ہم نے علمائے کرام سے سُنا ہے کہ نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ ہاتھ اٹھا کر استعمال کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے ،تو کیا اگر کوئی شخص نماز کے ایک رکن میں تین دفعہ پاؤں اٹھا کر حرکت دیتا ہے، مثلاً: ابھی رمضان المبارک میں تراویح کے دوران یہ مسئلہ زیادہ در پیش ہوتا ہے کہ مچھر وغیرہ کی وجہ سے بعض لوگ بار بار پاؤں اٹھا کر خارش کرتے ہیں یا مچھر کو بھگانے کی کوشش کرتے ہیں ، تو کیا اس طرح تین دفعہ پاؤں اٹھا کر خارش وغیرہ کرنے سے نماز فاسد ہو جائے گی ؟
عمرے کے بعد حرم سے باہر تقصیر کرنے کا حکم
سوال: ہمارے ساتھ جو خواتین تھیں، انہوں نے عمرہ کرنے کے بعد تقصیر نہیں کی تھی یعنی وہ خواتین مدینہ شریف پہنچنے تک احرام سے باہر نہیں ہوئی تھیں،مدینہ شریف پہنچنے پر انہوں نے وہاں تقصیر کی۔ان خواتین کے متعلق کیا حکم ہوگا؟
جمعہ کو خواتین پہلی اذان کا جواب دیں یا دوسری؟
سوال: جمعہ کو جو پہلی اذان ہوتی ہے تو خواتین پہلی والی کا جواب دیں گی یا دوسری کا یا دونوں کا؟
بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟
عورت کو حیض آنا کب بند ہوجاتا ہے؟ اس عمر کے بعد بھی خون آئے تو کیا حکم ہے؟
جواب: خواتین کے ساتھ کیا جائے گایعنی اس کی طرح کی خواتین کو جس عمر میں حیض آنا ختم ہوتا ہے، اُس کے لیے وہ عمر سن ایاس قرار پائے گی۔ (۲( سن ایاس کی عمر مخص...
سوال: کیا سورج گرہن کی نماز اداکرناضروری ہے ؟ دوسرا سوال :یہ نماز جماعت کےساتھ ادا کی جائے یا اکیلے بھی پڑھ سکتےہیں ؟ تیسرا سوال :اس نماز کی جماعت کون کرواسکتاہے ؟ چوتھا سوال :یہ نما زکس وقت پڑھی جائے؟ پانچواں سوال :سورج گرہن کی نماز اد اکرنے کا طریقہ کارکیاہے ؟ چھٹا سوال :امام دعا کس انداز میں کروائے گا؟ ساتواںسوال :کیاعورتیں بھی یہ نماز ادا کریں گی؟
خواتین کے لیے Upper Lips(ہونٹوں کے اوپر کے بال) بنانے کاحکم
سوال: کیا خواتین کے لیے اپر لِپس بنانا جائز ہے؟ یعنی لِپس کے اوپر کے بال ریموو کر سکتی(اتارسکتی) ہیں، اس میں کوئی گناہ تو نہیں؟
سجدہ شکر کے لیے تیمم کیا ،تو کیا اس سے نماز پڑھ سکتے ہیں ؟
سوال: بہارِ شریعت میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ سجدۂ شکر کی نیت سے تیمم کرے ، تو اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی، اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے ملفوظات میں سجدۂ شکر کو سنتِ مستحبہ لکھا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ سنت ِمستحبہ والے قول پر تو یہ عبادتِ مقصودہ ہوگا اور عبادتِ مقصودہ جو بغیر طہارت جائز نہ ہو ،اُس کی نیت سے جو تیمم کیا گیا ، اس سے نماز درست ہوتی ہےاور سجدۂ شکر کی نیت سے کیے گئے تیمم کے ساتھ نماز پڑھنے کے متعلق مختلف اقوال ہیں ، تو رہنمائی فرمائیے کہ اس بارے میں دُرست قول کیا ہے؟
خواتین کا اپنے پاس مُوئے مبارک رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا خواتین اپنے پاس تبرکات ، خصوصاً نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کے مُوئے مبارک رکھ سکتی ہیں؟ سائل : محمد بلال عطاری (موہنی روڈ ، لاہور)