
سجدہ سہو سے پہلے دو بار تشہد پڑھ لیا، تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں ظہر کی چار سنتیں ادا کر رہا تھا، مجھ سے نماز کا ایک واجب چھوٹ گیا، مجھے سجدۂ سہو کرنا تھا، لیکن میں نے التحیات پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی اور دعا بھی پڑھ لی، پھر مجھے یاد آیا کہ سجدۂ سہو کرنا ہے، تو میں نے دوبارہ التحیات پڑھی اور سجدۂ سہو کیا، پھر التحیات، درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں؟
سورۃ الفاتحہ سے پہلے بھولے سے سورۃ الاخلاص کی دو آیات پڑھ لینے سے نماز کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: سجدہ سہو واجب ہو جاتا ہے، کیونکہ سورۃ فاتحہ کا سورت سے پہلےہونا واجباتِ نماز میں سے ہے اور واجباتِ نماز میں سے کسی بھی واجب کو بھولے سے چھوڑنے پر سجد...
فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھولے سے تیسری رکعت ملا لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص فجر کے فرض پڑھتے ہوئے بھول کر تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور سجدہ بھی کرلے، پھر اسے یاد آئے کہ میں نے نمازِ فجر کی تین رکعتیں ادا کرلی ہیں، تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے کہ وہ نماز توڑ دے، کیونکہ فجر کے فرض پڑھنے کے بعد نوافل پڑھنا مکروہ ہیں یاپھر ایک اور رکعت ملا کر چار پوری کرلے،اگر ایک رکعت اور ملاتا ہے، تو یہ چار رکعت ہو جائیں گی اور فجر کے بعد تو نفل نہیں پڑھے جاتے ،اس بارے میں کیا کیا جائے؟
ثناء پڑھتے ہوئے خاموش رہنے سے سجدہ سہو واجب ہونے کا حکم
سوال: اگر کسی شخص نے پہلی رکعت میں کچھ ثناء پڑھی اوربھول گیا ، درمیانِ ثناء ایک رکن کی مقدار سوچتا رہا اور خاموش رہا اور پھر ثناء مکمل کی، کیا اس صورت میں مذکورہ شخص پر سجدہ سہو واجب ہوگا ؟
رکوع اور سجدے میں قرآن کی آیت پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بہارِ شریعت میں سجدۂ سہو کے بیان میں لکھا ہے:”رکوع و سجود و قعدہ میں قرآن پڑھا ، تو سجدہ واجب ہے“لیکن اس میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ کتنی مقدار میں قرآن پڑھنا سجدہ سہو واجب کرتا ہے، میں نے بھی دیگر کتبِ فقہ میں تلاش کیا ،لیکن مقدار کی وضاحت نہیں ملی، اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیجیے کہ کتنی مقدار میں قرآن پڑھنے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا۔
سنتِ مؤکدہ میں قعدہ اولیٰ بھول گئے تو کیا سنتیں دوبارہ پڑھنا ہوں گی؟
سوال: نمازی اگر چار رکعت والی سنتِ مؤکدہ میں قعدہ اولیٰ کرنا بھول جائے اور آخر میں سجدہ سہو کرلے تو کیا وہ سنتیں درست ادا ہوں گی ؟ یا انہیں پھر سے ادا کرنا ہوگا؟حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔
فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت کرنے کا حکم
سوال: (1)فجر اور عصر کے وقت میں سجدہ تلاوت ادا کر سکتے ہیں؟(2) اگر جائز ہے، تو اس کے جواز کی وجہ کیا ہے؟
دوسری رکعت کے شروع میں ثنا پڑھ لینے کا حکم ہے؟
سوال: اگر کسی نے فرضوں کی دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ سے پہلے ثناء پڑھ لی، تو کیا سجدہ سہو کرنا ہوگا ؟
نمازِ عصر کے بعد سجدۂِ شکر اور سجدۂِ تلاوت کرنے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نماز عصر کے بعد سجدہ شکروسجدہ تلاوت ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟