
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ شادی بیاہ کے موقع پر رشتہ دار یا جاننے والے اہل خانہ میں سے کسی کو کچھ رقم دیتے ہیں، جسے نیوتا / نیندرہ بھی کہا جاتا ہے اوراس رقم دینےکا ایک بڑا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جب دینے والے کے گھر میں کوئی خوشی شادی کا موقع ہو، تو انہیں اضافہ کے ساتھ یہ رقم واپس کی جائے۔ شرعی اعتبار سے نیوتا کی رقم کا لین دین جائز ہےیا نہیں؟ نیز اگر اضافہ کے ساتھ رقم واپس کی جائے، تو کہیں یہ سود کے زمرے میں تو نہیں چلی جائے گی؟
سودا ہونے کے بعد کرنسی کی قیمت میں کمی زیادتی کا شرعی حکم
سوال: ہمارا ایکسپورٹ کا کام ہے۔ آج سے دو ماہ پہلے یورپ کی ایک پارٹی سے ہمارا یورو (Euro) میں سودا ہوا، اس وقت ایک یورو(Euro)پاکستانی 237 روپے کا تھا ، اس پارٹی نے آدھی پیمنٹ (Payment) یورو(Euro) کی صورت میں اسی وقت بھیج دی اور آدھی پیمنٹ (Payment) مال کی ڈیلیوری مل جانے کے بعد بھیجنے کا طے ہوا۔ مال کی ڈیلیوری مل جانے کے بعد جب وہ پارٹی پیمنٹ بھیجنے لگی تو ایک یورو (Euro) پاکستانی 276 روپے کا ہوگیا تھا ۔ مجھے اس پارٹی سے یورو(Euro) طے شدہ مقدار میں ہی وصول کرنے چاہیے یاکم وصو ل کرنے چاہیے تھے؟ میں نے طے شدہ مقدار میں ہی یورو (Euro) وصول کیے البتہ جب میں اسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کروانے گیا تو مجھے اب ایک یورو (Euro) کے پاکستانی 237 روپے کی بجائے276 روپے ملے ۔اس صورت میرے لیے کیا حکم ہے؟
سبق سنانے کے لیے آیتِ سجدہ تلاوت کرنے سے سجدۂ تلاوت کا حکم ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک اسلامی بہن گھر میں بچیوں کو قرآنِ پاک پڑھاتی ہے ۔ سبق سناتے ہوئے بچیاں آیتِ سجدہ بھی سناتی ہیں ۔ پوچھنا یہ ہے کہ بچیاں بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنائیں ، تو کیا اُن بچیوں پر سجدہ تلاوت لازم ہوگا یا نہیں ؟ بالغ بچیوں اور نابالغ بچیوں کے لیے الگ الگ حکم ہوگا یا ایک ہی حکم ہے ؟ اسی طرح اُن بچیوں سے بطورِ سبق آیتِ سجدہ سنتے ہوئے کیا سبق سننے والی اسلامی بہن پر بھی سجدہ تلاوت لازم ہوگا ؟ بالغ بچی آیتِ سجدہ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا اور نابالغ پڑھے ، تو کیا حکم ہوگا ؟
اپنی ساس کی بہن سے شادی کر نے کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا داماد اپنی ساس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے؟
غسلِ میت کے بعد میت کو چھونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد محترم کاانتقال ہوا،تو غسل ہوجانے کے بعد آخری دیدارکرواتے ہوئےمیری بڑی بہن نے فرط محبت میں چہرے پر ہاتھ لگاکرمحبت کااظہارکرناچاہا،تو اس پر خاندان کے بعض افراد نے بہن کو برا بھلا کہا اوربعض نے یہ بھی کہاکہ غسل میت کے بعدبلاحائل چھوناسخت گناہ ہے۔برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ اس بارے میں شریعت کا کیاحکم ہے ؟ کیاواقعی غسلِ میت کے بعد چھوناگناہ ہے ؟
خنثٰی ( ہِجڑا/ خواجہ سرا )کسے کہتے ہیں اور وراثت میں اس کے حصے کا حکم ؟
جواب: بہن اور ایک باپ کی طرف سے خنثٰی اولاد ہے ، تو خنثٰی کو باپ کی طرف سے میت کی بہن تسلیم کیا جائے ،تو ذوی الفروض ہونے کی وجہ سے اس کو مخصوص حصہ مل...
عورت کا پردے کے ساتھ رکشہ یا ٹیکسی میں اکیلے سفر کرنا
جواب: بہن کا غیر محرم ڈرائیور کے ساتھ رِکشہ کار یا ٹیکسی میں بِغیرشوہر یا بِغیر قابلِ اطمینان مرد محرم کے اکیلی بیٹھ کر آنا جانا کیسا ؟ جواب : یہاں د...
رضاعی باپ کی دوسری بیوی کی اولاد بھی محرم کہلائے گی؟
سوال: ایک شخص کی دو بیویاں ہیں اور دونوں سے اُس شخص کی اولاد بھی ہے۔ زید نے مدتِ رضاعت میں اُس شخص کی پہلی بیوی کا دودھ پیا۔ اب اُس کی رضاعی ماں کی جو اولاد ہے وہ تو زید کے رضاعی بھائی بہن ہوں گے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اُس شخص کی دوسری بیوی سے جو اولاد ہے، کیا وہ بھی زید کے رضاعی بہن بھائی کہلائیں گے؟حوالے کے ساتھ رہنمائی فرمادیں۔
نفلی طواف کے اکثر پھیرے چھوڑ دینے کا حکم
سوال: ایک اسلامی بہن نے نفلی طواف شروع کیا،دوپھیرے کیے تھے کہ طبیعت بگڑ گئی، تو طواف چھوڑ کر ہوٹل چلی گئی ۔ ذہن یہ تھا کہ لیٹ نائٹ آکر مکمل کروں گی ،لیکن رات میں اس اسلامی بہن کو ایام شروع ہوگئےاوردودن بعدان کا مدینے شریف جانے کا شیڈول تھا اور وہیں سےپاکستان کی فلائٹ تھی، تو وہ اسلامی بہن گروپ شیڈول کے مطابق مدینہ شریف روانہ ہوگئی۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس نے جو نفلی طواف شروع کر کے صرف دوپھیرے کیے،باقی ادھوراچھوڑ دیا تو کیا اس اسلامی بہن پر کوئی کفارہ لازم ہے؟ کیونکہ طواف نفلی تھا،عمرے کافرض طواف نہیں تھا۔
جواب: شادی نہ ہو ضرور اس کو باپ کے پاس رہنا چاہیے،یہاں تک کہ نو برس کی عمر کے بعد سگی ماں سے لڑکی لے لی جائے گی اور باپ کے پاس رہے گی نہ کہ اجنبی جس کے پاس ...