
گائے کا ایک تھن خشک ہوجائے، تو قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسی گائے جس کا ایک تھن خشک ہو جائے اور اس میں سے دودھ نہ آئے، لیکن بقیہ تین تھنوں سے دودھ آتا ہو، اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟سائل:حافظ حمزہ عطاری(آزاد کشمیر)
غیر شادی شدہ کے لیے قربانی کا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ غیر شادی شدہ لڑکا یا لڑکی ہو اور ان کے پا س اپنی کمائی کاپیسہ ہو تو کیاان پر بھی قربانی لازم ہے ؟
حاجی پرعیدکی قربانی لازم ہے یانہیں اور کیاحاجی عیدکی قربانی گھر پر کرسکتا ہے؟
سوال: جو حج پر گیا ہو تو کیا وہ گھر میں بھی قربانی کرے گا؟
صاحبِ نصاب نابالغ بچے پر قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا بیٹا جو چھ سال کا ہے، ہم نے عرصہ چار ماہ قبل اس کے لیے تقریباً نو تولے سونے کا سیٹ یہ سوچ کر بنوایا تھا، کہ جب اس کی شادی کریں گے،اُس وقت ضرورت ہوئی، تو بیچ کر رقم استعمال کر لیں گے اور ضرورت پیش نہ آئی تو یہی زیور آنے والی بہو کو ڈال دیں گےاور اِن دنوں میں مَیں بھی مالک نصاب ہوں اور مجھ پرقربانی واجب ہو گی، آیا اپنی قربانی کے ساتھ مجھے اپنے بیٹے کی طرف سے بھی قربانی کرنی ہو گی (جبکہ وہ تقریباً نو تولے زیور کا مالک ہے)، براہ کرم رہنمائی کی جائے؟
کیا گھر میں رہنے والے ہر فرد پر الگ قربانی کرنا لازم ہے؟
سوال: اگر ایک گھر کے چار افراد کماتے ہیں اور مہینے کا بجٹ ساٹھ ہزار ہو اور اس کے علاوہ کوئی ذریعہ معاش نہ ہو، تو اس صورت میں کیا گھر کے سب افراد کے لیے قربانی کرنا فرض ہے یا اگر ایک ہی قربانی سب کی طرف سے ہو جائے گی؟
کیا قربانی چھوڑ کر اس کی جگہ عقیقہ کیا جاسکتا ہے ؟
سوال: کیا قربانی چھوڑ کر اس کی جگہ عقیقہ کیا جاسکتا ہے ؟
جہیز کا سامان قربانی کے نصاب میں شامل ہونے کا حکم
سوال: مجھے پتہ چلا ہے کہ جہیز کی زائد اشیاء بھی قربانی کے نصاب میں شامل ہوتی ہیں تو میری بیوی کے پاس دو تولہ سونا اور جہیز کی زائد اشیاء ، جن کی مالیت 52،000 بنتی ہے، موجود ہیں تو کیا ان پر قربانی لازم ہو گی؟
قربانی واجب تھی مگر نہ کی تو اب کیا کرے؟
سوال: اگر کوئی شخص ایام قربانی میں صاحب نصاب ہو لیکن اس نے لاعلمی کی وجہ سے قربانی نہیں کی تو اب وہ کیا کرے؟
شادی کے لیے جورقم جمع کی جائے اس پر زکوۃ اور قربانی کا حکم
سوال: اگر بچی نابالغ ہو اوروالدین اس کی شادی کے لیے پیسے جمع کر رہے ہوں اور وہ پیسے نصاب کو پہنچ جائیں تو کیا اُن پیسوں پر زکوۃ واجب ہوگی؟ اور کیا قربانی بھی واجب ہوگی؟
کیا ہر کمانے والے فرد پر قربانی واجب ہے؟
سوال: کیا گھر کے ہر اس فرد پر قربانی واجب ہوگی جو کماتا ہےیا صرف صاحبِ نصاب پر ہوگی؟نیز اگر کسی عورت کے پاس تین تولہ سونا ہو اور اس کے پاس دس ہزار کی رقم بھی موجود ہو ، تو کیا وہ صاحبِ نصاب کہلائے گی؟