
حضرت جبریل علیہ السلام نبی پاک ﷺ کے استاذ ہیں؟
جواب: نماز کا طریقہ سکھایا، وہاں یہ انداز اختیار کرنا تعلیم امت کے لیے تھا، جیساکہ اس توجیہ اور محمل کے متعلق مرقاۃ المفاتیح میں ہے :”ولعله لتعليم الأمة“ ...
فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہو جائے، تو نماز کا حکم
سوال: ایک دن میں نے فجر کی نماز ادا کی ۔ نماز ادا کرنے کے کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ ہماری گھڑی تقریبا 10 منٹ پیچھے تھی، جس کی وجہ سے نماز پڑھتے پڑھتے فجر کا وقت ختم ہو چکا تھا اور غالب گمان یہی ہے کہ جب نماز شروع کی، اس وقت نماز کا وقت باقی تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ میری یہ نماز ہو گئی یا نہیں، کیونکہ ہم نے جان بوجھ کر تاخیر نہیں کی، بلکہ گھڑی کا سیل کمزور ہوجانے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔
قعدۂ اخیرہ میں غلطی سے کھڑے ہوجائے تو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں امامِ مسجد ہوں، نمازِ عصر کی چوتھی رکعت میں قعدہ کے بجائے میں پورا کھڑا ہو گیا لیکن فوراً یاد آگیا اور خود ہی بیٹھ گیا،کسی نے لقمہ نہیں دیا تھا،سجدۂ سہو بھی کیا تھا۔کیا اس طرح نماز دُرست ہوگئی یا دوبارہ پڑھنا ضروری ہوگی؟ (سائل:حیدر علی، قاسم آباد سٹیزن کالونی، زم زم نگرحیدر آباد)
تراویح میں امام نے مقتدی کا غلط لقمہ لے لیا
جواب: نماز میں فساد نہیں آئے گا، اور اگر تراویح میں تلاوت کے علاوہ کسی اور موقع پر مقتدی نے غلط یابے محل لقمہ دیاتومقتدی کی نمازٹوٹ ہوگئی اوراس کا دیا ہوا...
نماز جنازہ میں پہلی تکبیر کے علاوہ دیگر تکبیرات پر ہاتھ اٹھانا
سوال: اگر کسی نے غلطی سے نماز جنازہ کی پہلی تکبیر کے علاوہ کسی اورتکبیرمیں بھی ہاتھ اٹھائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
بھولے سے ایک آیت کو دو یا تین مرتبہ پڑھ لینے سے سجدہ سہو واجب ہوجائے گا؟
سوال: دورانِ نماز قراءت کرتے ہوئےکسی سورت کی کوئی آیت بھول جائیں تو یاد کرنے کی غرض سے ایک ہی آیت کو دو یا تین مرتبہ پڑھ کر پھر اس سورت کو مکمل کیا جائے جبکہ اس دوران نمازی کا خاموش ہونا یا ایک رکن کا توقف بھی نہ پایا جائے، تو کیا آیت کی تکرار کرلینے سے سجدہ سہو لازم ہوجائے گا؟ کیا اس صورت میں وہ نماز درست ادا ہوگی ؟
آیت میں زبر کو پیش پڑھ دیا نماز ہوئی یا نہیں؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید سےغطی ہوئی اس نے نماز میں آیت مبارکہ (مَنْ خَشِيَ الرَّحْمَنَ) میں الرَّحْمَن پر زبر کی جگہ پیش پڑھ دیا تو کیا اس کی نماز ہوگئی یا اعادہ کرنا ہو گا ؟
ایک آیت کے بعد کسی دوسری سورت کی آیت پڑھنے پر نماز کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ نمازِ عشاءکی دوسری رکعت میں امام صاحب سورۃ التین کی تلاوت فرمارہے تھےکہ امام صاحب نے آیتِ مبارکہ﴿اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍؕ﴾(پارہ 30، سورۃ التین، آیت06) کی جگہ غلطی سےسورۃ العصر کی آیتِ مبارکہ﴿اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠﴾(پارہ 30، سورۃ العصر، آیت03) پڑھ دی اور نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، تو کیا اس صورت میں نماز درست ادا ہوگئی؟ رہنمائی فرمادیں۔
رکوع کی تسبیح میں ”الْعَظِیْم“کےبجائے”العزِیم“ پڑھنے کا حکم
سوال: میں نماز میں ایک عرصے تک ”سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم“ کے بجائے ”العزِیم“ پڑھتا تھا۔کیامذکورہ غلطی سے تمام نمازیں واپس دوہرانی پڑیں گی؟
تکبیر انتقال میں لفظ اللہ کی ہا کو لمبا کرکے ہو پڑھنے کا حکم
جواب: نماز ہوجائے گی، البتہ ایسا کرنا خطا ضرور ہے اور ہمیں ہرطرح کی غلطی سے بچنے کا حکم ہے ۔ رد المحتار میں ہے ”اعلم أن المد إن كان في الله فإما في أول...