
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
سوال: آج کل ایسی مہندی مارکیٹ میں بیچی جارہی ہے جسے ہاتھ وغیرہ پر لگانے سے ہاتھ پر ایسی ہی ایک باریک جِرم دار تہہ چڑھ جاتی ہے ، جیسے نیل پالش لگانے سے چڑھتی ہے۔ ایسی مہندی لگی ہوئی ہونے کی صورت میں وضو و غسل ہوجائے گا یا نہیں؟ نیز نیل پالش لگی ہو تو وضو و غسل ہوجائے گا یا نہیں؟ نیز ایسے میک اَپ کے چہرے یا بدن پر ہونے سے وضو و غسل ہوجائے گا یا نہیں ، جو اسٹیکرز کی صورت میں ہوتا ہے اوراسے باقاعدہ چہرے پر چپکایا جاتا ہے اور وہ اسٹیکرز پانی کے جِلد تک پہنچنے سے مانع ہوتے ہیں؟
پانی کی ٹینکی سے مرا ہوا کوا ملا تو اس پانی سے پڑھی گئی نمازوں کا حکم ؟
سوال: مسجدکی پانی والی ٹینکی کودھونے کے لیے کھولاگیا، تو اس میں کوا مرا ہوا پایا گیا، جو پھول کر پھٹ چکا تھا۔ کوا پانی میں کب گرا، یہ کسی کو معلوم نہیں، تو جو نمازی اُس پانی سے وضوکرتے رہے، کیا وہ وضوہوگیا؟ اور کیااس وضوسے ادا کی گئی نمازیں ہو گئیں یا انہیں دوبارہ پڑھنا ہوگا؟ نوٹ: ٹینکی کی مساحت یا مقدار دَہ در دَہ سے کم ہے۔
بارش کے دوران پرنالے سے بہنے والے بدبودار پانی سے وضو کرنا کیسا؟
سوال: اگر چھت پر بکریوں کی مینگنیاں پڑی ہوں اور بارش کے دوران پرنالے سے پانی بہے جس کا ذائقہ بھی اُس نجاست کے سبب بدلا ہوا ہو اور تھوڑی بہت مینگنیاں بھی پانی میں نظر آرہی ہوں، تو کیا اس صورت میں اُس پرنالے سے بہنے والے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے؟ کپڑے وغیرہ دھوئے جاسکتے ہیں ؟
خواتین کا کنٹورنگ کروانا کیسا ؟
جواب: وضو و غسل میں اتارنا ، ممکن ہو اور وضو میں اور فرض غسل میں اتار بھی دیا جائے۔ (3)اور بالوں میں کنٹورنگ کروانے میں اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ بال...
پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے نکلنے والا پانی کیا وضو توڑدے گا؟
سوال: پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے جو پانی نکلتا ہے، کیا اس پانی کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
وضو و غسل کے بعدمعلوم ہوا کہ نیل پالش لگی رہ گئی، تو جو نماز پڑھی اس کا حکم
سوال: کسی اسلامی بہن نے ناخن پالش لگائی ہوئی تھی، اسے اپنی طرف سے صاف کر کے وضو یا غسل کیا اور نماز بھی پڑھ لی، پھر توجہ گئی ، تو معلوم ہوا کہ ناخن پالش صحیح طور پر نہیں اتری تھی،جس وجہ سے پانی ناخن تک نہیں پہنچا، تو اس صورت میں اُس پڑھی گئی نماز کا کیا حکم ہو گا؟
دہ در دہ سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی تو پانی و اس سے کئے گئے وضو کا حکم؟
سوال: دہ در دہ ( دو سو پچیس اسکوائر فٹ )سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی ۔اس کا جسم پھولا پھٹا نہیں ۔جیسے ہی اس کے گرنے کا علم ہوا اس کو نکال لیا تو(1) اب اس ٹینکی کے پانی کو پاک کیسے کریں ۔اور(2)گوہ نکالنے سے پہلے اس پانی سے وضو وغیرہ کیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے،کب سے اس پانی کو ناپاک مانیں گے ؟
باوضو شخص ٹھنڈک حاصل کرنے کے لئے غسل کرے ،تو پانی مستعمل ہوگا یا نہیں ؟
سوال: کسی شخص پر غسل فرض نہ ہو اوروہ با وضو بھی ہو ایسا شخص اگر ثواب کی نیت کئے بغیر صرف ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے غسل کرے ،اس دوران جسم سے جو پانی جدا ہو رہا ہو، وہ ایک برتن میں جمع ہوجائے، تو کیا اس پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے یا پھر یہ بھی مستعمل ہی ہوگا؟
زخم مسلسل بہہ رہا ہو، تو نماز کس طرح پڑھیں؟
جواب: وضو نہیں ٹوٹے گا اور کپڑے کے اس پیپ سے تر ہونے کی وجہ سے کپڑا بھی ناپاک نہیں ہوگا،ہاں اگر زخم سے پیپ بہتا ہو، تو یہ پیپ ناپاک ہوگا ،کپڑے کو بھی ...
وضو کے بعد اعضا کو کپڑے سے صاف کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ وضو سے فارغ ہوکر اپنے اعضا کو پونچھ لیتے ہیں، کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟ اور کیا اس طرح ہاتھ منہ پونچھنے سے وضو کا ثواب ضائع ہوجاتا ہے؟ پوچھنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ایک واٹس ایپ گروپ میں ایک پوسٹ دیکھی جس میں لکھا ہوا تھا کہ وضو کے بعد اعضا کو پونچھ کر ثواب ضائع نہ کرو! کیونکہ ان قطروں کو میزان عمل میں تولا جائے گا! اس کے بعد نیچے میزان عمل میں قطرے تولے جانے کے متعلق حدیث شریف لکھی تھی۔ برائے کرم اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں۔