
کیا عورت شوہرکی اجازت کے بغیر بیعت کرسکتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بیعت ہونے کے لئے عورت کا شوہر سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں؟ سائل:جبران علی عطاری (ڈھوک کالا خان،راولپنڈی)
عورت کے دوسرے نکاح پر پہلے شوہر کی اولاد کے ساتھ بطور والد کس کا نام ہوگا؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ عورت کی دوسری شادی کرنے کے بعد پہلی اولاد کے ساتھ بطورِ والد پہلےشوہر کا نام رہے گا یا دوسرے کا نام جیسے ڈاکومینٹس وغیرہ میں؟
شوہرکےانتقال کےبعدحاملہ عورت کی عدّت کب تک؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے پوچھنا یہ ہے کہ میری عدّت کب تک ہوگی جبکہ میں حمل سے ہوں اور عدّت کے دوران ڈاکٹر کو چیک کرانے کے لئے جا سکتے ہیں یا نہیں؟
بہن کے گھر نہ جانے کی قسم کھانے کے متعلق تفصیل
سوال: میرے شوہر نے مجھے اپنی ہمشیرہ کے گھر جانے سے منع کیا اور کہا قسم کھاؤ، تو میں نے کہا "میں قرآن کی قسم کھاتی ہوں کہ آئندہ اپنی ہمشیرہ کے گھر نہیں جاؤں گی" لیکن اب میں بہت پریشان ہوں میں اپنی بہن کے گھر جانا چاہتی ہوں اسے میری ضرورت ہے اور اب میرے شوہر نے بھی مجھے اجازت دے دی ہے تو رہنمائی فرمائیں کہ میں نے جو جملہ بولا اس سے قسم ہو گئی؟ اگر ہو گئی ہے تو اس کا اب کیا حل ہے؟
خلع میں حق مہر سے زائد مال لینے کا شرعی حکم
جواب: شوہر اپنی مرضی سے مہر یا دیگر مال کے عوض عورت کو نکاح سے جدا کردے ، اس میں عورت کا قبول کرنا بھی شرط ہے ، اگر شوہر کی طرف سے زیادتی ہو تو خلع پر مطلقا...
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
سوال: شوہر کو مجازی خدا کہنے کا کیا حکم ہے؟
میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔۔۔۔۔۔کہنے سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی سے لڑائی کے دوران یہ کہا کہ ’’میں تمہیں چھوڑ دوں گا ‘‘توکیا یوں کہنے سے کوئی طلاق کا معاملہ تو نہیں ہوا ،اس کے علاوہ میں نے کچھ بھی نہیں کہا ،رہنمائی فرمائیں؟ سائل:محمد فیصل (صدر کراچی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں محمد عابدولدحاجی محمد حسین ،میراآبائی شہرحیدرآبادہے،میری حیدرآبادمیں مستقل رہائش ہے اورمیراوہاں کاروباربھی ہے۔میں کراچی میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں تقریباً 4سال سے بیوی بچوں کے ساتھ مقیم ہوں ۔کراچی میں بھی میرااپناگھرہے ،میرے بیوی بچے کراچی میں رہتے ہیں ۔ اورمیں کاروبارکے سلسلے میں حیدرآبادمیں رہتاہوں اورہفتہ بعدکراچی آتاہوں ،پھرایک دودن رہ کرچلاجاتاہوں ۔میری مستقل کراچی رہنے کی نیت نہیں ہے بلکہ حیدرآبادمیں مستقل رہائش رکھنی ہے۔جبکہ بچوں کے حوالے سے یہ سوچاہے کہ انہیں مستقل یہاں رکھوں ۔اب میرے لئے نمازوں کاکیاحکم ہے؟حیدرآباداورکراچی میں نمازکس طرح اداکروں گا؟ سائل:محمدعابد(مسلم آباد،کراچی)
اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہےتو اب بچے کس کےپاس رہیں گے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں مسمی محمد حنیف ولدامیردین،میں نے اپنی بیوی کو6ماہ پہلے طلاق دیدی ہے۔میرے دوبچے ہیں،ایک بیٹاجس کی عمر12سال ہے اورایک بیٹی جس کی عمر10سال ہے۔معلوم یہ کرناہے کہ بچے کس کے پاس رہیں گے؟ابھی بچے ماں کے پاس ہیں اورمیں بچے اپنے ساتھ رکھناچاہتاہوں ۔ سائل:محمد حنیف
بالغہ بیٹی کا شفقت سے بوسہ لیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے اپنی بالغہ بیٹی کادوسروں کی موجودگی میں رخسارپربوسہ لیا،کیازیدکی بیوی اس پرحرام ہوگئی جبکہ زیدکاحلفیہ بیان ہے کہ میں نے شفقت سے بوسہ لیاتھانہ کہ نعوذباللہ بری نیت سے لیاتھا۔جوحکم شرع ہوواضح فرمائیں ۔