
اسلام میں نکاح کی فضیلت و اہمیت
جواب: کرنےوالی احادیثِ مبارکہ سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نےمختلف مقامات پرمختلف اندازمیں نکاح کا ذکر فرمایاہےچنانچہ (1)کہیں میاں...
پہلے قعدے میں مقتدی نے تشہد کا تکرار کیا، تو نماز کاحکم
جواب: بیٹھا رہے اور امام کے اٹھنے کا انتظار کرے ؛یہ خاموش بیٹھنا امام کی اتباع کی وجہ سے ہے،تو اس سے مقتدی کی نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ مقتدی قعد...
بچہ پیدا ہونے کے بعد نفاس نہ آئے تو نماز و جماع وغیرہ کے متعلق احکام
سوال: بچہ ہونے کے بعد نفاس نہ آئے، تو ہمبستری کرنا اور نمازو قرآن شریف پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
خطبہ کی اذان کون سی ہوتی ہے؟ خطبہ سے پہلے والی سنتوں کا حکم؟
جواب: بیٹھ جانے کے بعد دی جاتی ہے۔جمعہ میں ہونے والے دو خطبوں میں پہلا خطبہ تو وہ ہوتا ہے جو جمعہ کی دوسری اذان کے ختم ہونے کے فوراً بعد خطیب کھڑے ہوکر ...
کرونا وائرس کی وجہ سے فوت شدہ شخص کے غسل و نمازِ جنازہ کے احکام
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ یوکے سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کے سبب انتقال کرنے والے مسلمانوں کی میت کو ہسپتال کی طرف سے پلاسٹکبیگ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کردیا جاتا ہے اور اس کو غسل نہیں دیا جاتا ،صرف اس تابوت کے ساتھ دفنانے کی اجازت ہوتی ہے ۔ تو اب اس کے غسل اور جنازے کا کیا حکم ہوگا ؟
نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم
سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟
قعدہ اخیرہ میں کتنی مقداربیٹھنافرض ہے ؟
سوال: نماز کے قعدہ اخیرہ میں تشہد کی مقدار بیٹھنا فرض ہے یا پھر تین بار تسبیح کی مقدار بھی بیٹھ جائیں گے، تو فرض ادا ہو جائے گا؟
قضا روزے کی نیت اذانِ فجر کے دوران یا بعد میں کرنا
سوال: کیا قضا روزے کی نیت اذان فجر کے بعد یا اس کے دوران کر سکتے ہیں؟
شرعی سفر کے دوران کسی سے ملاقات کے لیے رکنے پر قصر نماز پڑھیں گے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ چند افراد کا گجرات سے لاہور جانے کا پروگرام ہے، مگر راستے میں گجرانوالہ کچھ علما و مشائخ سے ملاقات کے لیے رکنے کا بھی ارادہ ہے، یوں کہ پہلے گجرانوالہ جائیں گے، وہاں ملاقاتیں کریں گے، پھر آگے لاہور کے لیے نکلیں گے، اسی لیے گھر سے کچھ جلدی نکلیں گے، گجرات سے گجرانوالہ کا سفر تقریباً پچاس کلو میٹر ہے اور گجرانوالہ سے لاہور کا سفر تقریبا ساٹھ کلو میٹر ہے، اس طرح یہ ٹوٹل مسافت، شرعی مسافت یعنی 92 کلو میٹر سے زیادہ ہے، سوال یہ ہے کہ لاہور جاتے ہوئے گجرانوالہ رکنا سفر شرعی میں اتصال کو منقطع کرے گا یا نہیں اور نماز قصر پڑھی جائے گی یا مکمل؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
نماز میں خلافِ ترتیب قراءت شروع کرنے کے بعد یاد آنے پردوسری سورت پڑھنا
سوال: اگر پہلی رکعت میں سورۂ قریش پڑھی اور دوسری رکعت میں بھول کر سورۂ فیل شروع کی ، توکیا یاد آنے پر جلدی سے سورۂ کوثر پڑھ سکتے ہیں یا سورہ ٔفیل ہی مکمل کرنی ہوگی؟