سرچ کریں

Displaying 5091 to 5100 out of 6191 results

5091

قسطوں پر خریدے گئے پلاٹ کے مہنگا ہوجانے کی صورت میں زکوٰۃ کا حکم

سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ زید نے ایک پلاٹ 5 لاکھ روپے کا تجارت کی نیت سے خریدا اور اس کی رقم پانچ سال میں ادا کرنی ہے۔ ایک سال گزرنے پر اس کی مارکیٹ ویلیو7لاکھ ہو گئی،توکیا اس پر زکوٰۃ فرض ہو گی اور ہو گی ،تو کتنی ہو گی؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی ہے کہ پلاٹ متعین ہےاورصرف رجسٹری زید کے نام نہیں ہوئی ،البتہ جب ایجاب و قبول ہوا،توبائع و مشتری اسی پلاٹ پر موجود تھےاوربائع و مشتری(بیچنے خریدنے والے)دونوں کے درمیان یہ طے پایا تھاکہ یہ زمین آپ کی ہے اور میں نے آپ کو اتنے کی بیچی اورزید نے قبول بھی کرلیا تھااور بائع کی طرف سےاسی وقت یہ اختیارات بھی دے دئیے گئے تھے کہ اب آپ اس پر اپنا مکان وغیرہ بنا سکتے ہیں یااس کےعلاوہ جو چاہیں کر سکتے ہیں حتی کہ آپ کو یہ زمین بیچنے کا بھی اختیار ہے۔

5091
5092

الیکٹریشن کا چیز کھول کر چیک کرنے کے پیسے لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض الیکٹریشنز نے اپنی دکان پر لکھا ہوتا ہےکہ کوئی بھی چیز چیک کرنے کی پچاس روپے فیس ہوگی ، پھر اگر مالک وہ چیز بنوائےتو اس کا خرچہ بتا دیتے ہیں اور اس صورت میں کھول کر چیک کرنے کے الگ سے پیسے نہیں لیتے البتہ اگر مالک وہ چیز نہ بنوائے توکھول کر چیک کرنے کے پچاس روپے لیتے ہیں اورخرابی (Fault) بتاکر ، وہ چیز بند کر کے واپس دے دیتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟

5092
5093

عقدِ مضاربت ختم کرنے کا طریقہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ربُّ المال اور مضارِب باہمی رضا مندی سے عقدِ مضاربت ختم کرنا چاہیں تو اس کا کیاطریقۂ کارہوگا؟

5093
5094

عشر نکالنے کا طریقۂ کار

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بیان میں کہ بعض اوقات بیج ، کھاد ، زرعی ادویات اور پانی وغیرہ کے اخراجات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں کہ اگر یہ اخراجات نکالے جائیں تو تمام کی تمام پیداوار ان خرچوں میں پوری ہو جاتی ہے بلکہ بعض اوقات نقصان بھی ہو جاتا ہے اور زمیندار اور ہاری (کسان) کو کچھ نہیں بچتا۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس صورت میں بھی عشر لازم ہو گا؟

5094
5095

کیا حاملہ عورت کو روزہ معاف ہے ؟

جواب: اورنہ ہی وہ فدیہ دے گی ، فقط روزے کی قضا کرے گی۔ فتاوی عالمگیری میں ہے:’’الحامل والمرضع إذا خافتا على أنفسهما أو ولدهما أفطرتا وقضتا، ولا كفارة عل...

5095
5096

مخصوص دکانداروں کو مال بیچنے کی شرط لگانا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ایک سیلز مین ہے جو اپنی رقم سے کمپنی سے مال خریدتا ہے ، کمپنی کا ملازم نہیں ہے ، کمپنی مال بیچنے میں یہ شرط لگاتی ہے کہ آپ کا یہ روٹ ہے یعنی مخصوص دکانداروں کو مال بیچنے کی شرط لگاتی ہے۔ کیا یہ بیع جائز ہے ؟اور زید ان مخصوص دکانداروں کے علاوہ کسی کو وہ مال بیچ سکتا ہے یا نہیں؟

5096
5097

چیز خریدنے کے بعد اس کے ریٹ طے کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر میں کسی ورکشاپ یا کارخانے کے مالک سے مال اٹھاتا ہوں اور اپنے ڈسپلے سینٹر شوروم پر لے کر آتا ہوں اور اسے فروخت کردیتا ہوں۔ اور فروخت کرنے کے بعد پھر کارخانے کے مالک سے اس کے ریٹ طے کرتا ہوں۔ میرا ان سے بعد میں ریٹ طے کرنا دُرست ہے یا نہیں ؟

5097
5098

لیبر سے تنخواہ کے ساتھ روزانہ کا دودھ طے کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ گوالے سےاگر اس طرح تنخواہ طے کی جائے کہ ماہانہ 8 ہزار روپےتنخواہ اورروزانہ ایک کلو دودھ ملے گا۔ اس طرح تنخواہ طے کرنا کیسا؟

5098
5099

کمپنی کی طرف سے دکان دار کو دئیے گئے تحائف لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری فوم کی دکان ہے میرا سوال یہ ہےکہ کمپنی اپنی تشہیر (Advertising)کے لئے جو تحفے دیتی ہےکیاوہ لیناٹھیک ہے؟

5099
5100

خواتین کا اپنے پاس مُوئے مبارک رکھنا کیسا؟

جواب: اوردیگرتبرکات اپنےپاس رکھناثابت ہے جیسے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کاکمبل شریف اور تہبندمبارک تھا ، ...

5100