logo logo
AI Search

تنخواہ کے ساتھ دودھ طے کرنے کا شرعی حکم

لیبر سے تنخواہ کے ساتھ روزانہ کا دودھ طے کرنا کیسا؟

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ گوالے سےاگر اس طرح تنخواہ طے کی جائے کہ ماہانہ 8 ہزار روپے تنخواہ اور روزانہ ایک کلو دودھ ملے گا۔ اس طرح تنخواہ طے کرنا کیسا؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

یہ جائز ہے۔ اس میں شرعاً حرج نہیں۔

عُموماً ہمارےیہاں جو لیبر رکھی جاتی ہے ان سے یہ بھی طے ہوتاہے کہ کھانا ملے گا ، اگر اس میں یہ طے کرلیا کہ ایک کلو دودھ بھی ملے گاتو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: ابو محمد مفتی علی اصغر عطاری

تاریخ اجراء: ماہنامہ فیضان مدینہ شوال المکرم 1441ء