
Hamster Kombat گیم کھیلنے اوراس کے کوائنز کا حکم
سوال: ایک آن لائن گیم ہے (HAMSTER KOMBAT)اور اس گیم کے ڈویلپرز کی طرف سے یہ دعوی ہے کہ اس گیم سے حاصل ہونے والے کوائنز کی لسٹنگ کی جائے گی اور اس کو بطور کرپٹو کرنسی متعارف کروایا جائےگا۔ اس گیم کو کھیلنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ: سب سے پہلے آپ کو ٹیلی گرام نامی سوشل میڈیا ایپ پر اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، اس کے بعد کسی ایسے بندے کا ریفرل لنک چاہیے ہوتا ہے، جو پہلے یہ گیم کھیل رہا ہو ،اس لنک پر کلک کرنے سے آپ کا گیم میں خودبخود اکاؤنٹ بن جاتا ہے، پھر اس کے بعد اس گیم میں کوائنز حاصل کرنے کے مختلف طریقے ہیں: •مثلاً: آپ کو ڈیلی گیم اوپن کرنا ہوتی ہے ،جس کے آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •یونہی دوسرے لوگوں کو اپنے لنک کے ذریعے ایڈ کروانے پر بھی آپ کو کوائنز ملتے ہیں۔ •گیم اوپن کرکے اسکرین پرٹیپ(Tap)کرتے رہنے سے بھی آپ کے اکاؤنٹ میں کوائنز کا اضافہ ہوتا رہتاہے۔ اوراس گیم کوکھیلنے کایہی طریقہ ہوتاہے کہ اسکرین کوٹیپ کرتے جائیں اورکوائنز حاصل کرتے جائیں ،اس کے علاوہ اورکچھ نہیں کرناہوتا۔ •یونہی اپنے اکاؤنٹ میں موجود کوائنز کے ذریعے کارڈز خرید سکتے ہیں(اس خریداری میں علیحدہ سے رقم نہیں دینی پڑتی، بلکہ کوائنزکے بدلے ہی کارڈخریدسکتے ہیں) اور ان کارڈز کی وجہ سے آپ کو خود بخود مزید کوائنز ملتے ہیں، اگر آپ آف لائن ہیں،تو ان کارڈز کی وجہ سے تین گھنٹے تک آپ کے کوائن بڑھتے رہیں گے،تین گھنٹے بعد کارڈز اپنا کام روک دیں گے،پھر جب آپ دوبارہ گیم اوپن کریں گے،تو وہ کارڈز دوبارہ اپنا کام شروع کردیں گے اور آپ کے کوائنز بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔ •اس کے علاوہ روزانہ کے مختلف ٹاسکس بھی دئیے جاتے ہیں، جن کو پورا کرکے آپ کوائنز حاصل کرسکتے ہیں اور ان ٹاسکس میں گیم ڈویلپرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو اور یوٹیوب چینلز کو سبسکرائب کرنا ہوتا ہے یا ان کی ویڈیوز دیکھنا ہوتی ہیں جوکہ گیم کی تشہیر پر مشتمل ہوتی ہیں،ویڈیوزپرایڈزبھی ہوتی ہیں،جوغیرشرعی انداز(بے پردگی وغیرہ) پربھی مشتمل ہوتی ہیں،اسی طرح ان ویڈیوزمیں میوزک بھی ہوتاہے۔ ابھی تک اس گیم کےکوائنز کی لسٹنگ نہیں ہوئی(یعنی اس کو باقاعدہ کرپٹو کرنسی کا درجہ نہیں دیا گیا) لیکن ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ستمبر 2024 کے آخر تک اس کی لسٹنگ ہوجائے گی اور سب کو ایئر ڈراپ مل جائے گا(یعنی اس گیم کو کھیلنے والے سب لوگ اس بات کے اہل ہوں گے کہ وہ ان کوائنز کے ذریعے دوسری ڈیجیٹل کرنسیز خریدلیں یا اس کو فزیکل کرنسی میں کنورٹ کرلیں)۔
مریض کس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرے؟
جواب: طریقہ آسان لگے، وہی اختیار کرنا بہتر ہے۔ اِن تینوں صورتوں کو صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (وِصال:1367ھ /194...
قرض کے عوض گھر کرائے پر لینا کیسا؟
جواب: طریقہ کار کے مطابق گھر لینا اور دینا دونوں ہی ناجائز وگناہ ہے،اور اگر لےچکا،تو فوراً واپس کرنا لازم ہے اور جتنا عرصہ مکان اور رقم سے نفع اٹھائیں گے،ات...
بدن پر نجاست لگ جائے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ
سوال: اگر جسم کے کسی حصے رانوں، گھٹنوں وغیرہ پر پیشاب لگ جائے تو اس کے پاک کرنے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟
لیزر کے ساتھ جسم کے زائد بال کاٹنا
جواب: حصے کے بال)استرے یاسیفٹی یااس کے علاوہ کسی دوسری چیز مثلا لیز ر وغیرہ سے صاف کرنا ،شرعاًجائزہےکہ شریعت مطہرہ کامقصودصفائی ہے، وہ کسی بھی چیزسے حاصل ہ...
والد اپنے نابالغ بیٹے کا سونا قرض لے سکتا ہے ؟
جواب: طریقہ پر ہو اور معروف طریقہ یہ ہے کہ اگر محتاج ہو توبغیرعوض ورنہ قیمت کے عوض استعمال کرے۔)‘‘ (فتاوی رضویہ ،ج2،ص508،رضا فاؤنڈیشن، لاھور) وَاللہُ اَعْ...
شرکت میں شرط فاسدہو تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص(زید)اپنی بلڈنگ عمر اور ناصر کو دیتا ہے اور ان سے معاہدہ یہ کرتا ہے کہ تم اس میں سکول قائم کرو اور اخراجات تنخواہیں بل وغیرہ نکالنے سے پہلےکل مال کا 40فیصد مجھے دینا ہو گا اور میں کام نہیں کروں گا اوراساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات بھی تم نے کرنے ہوں گے اورنفع نقصان میں تم دونوں برابر کے شریک ہو گے اخراجات نکالنے کے بعد جو بچے وہ تم دونوں آپس میں برابر برابر تقسیم کر لینا ایسی صورت میں کیا شراکت درست ہوگی ؟جبکہ زید کام نہیں کرے گا اور کل کمائی کا پہلے40فیصد اسے دیا جائے گا پھر دیگر اخراجات نکالے جائیں گےاوراگر وہ بلڈنگ کا کرایہ نہ لینے کی صراحت کر دےاور وہ خود سے کام کی نفی نہ کرے اور کبھی کبھی پڑھا بھی لیا کرے اوراساتذہ کی حاضری چیک کرنا نئے طلبہ کے داخلے کرنا وغیر ہ کچھ کام بھی کر لیا کرے تو کیا حکم ہو گا ؟اگر اس طرح بھی کرنا درست نہیں تو پھر اس کا جائز طریقہ کیا ہوگا ارشاد فرمادیں ۔ سائل:ناصر عطاری (لاہور)
عدت میں نکاح کرنا کیسا اور اس نکاح کا حکم؟
جواب: طریقہ کار کے مطابق نکاح کرلے۔ اور اگر مرد کو معلوم ہی نہ ہو کہ عورت عدت میں ہے،تو اب عدت میں ہونے والا ایسا نکاح، نکاحِ فاسد ہوگا، نکاح فاسد ...
طواف کا آغاز رکن یمانی سے کرنے کا حکم
جواب: قربانی کی شرائط کے مطابق ہونا اور حدود ِحرم میں قربان ہونا بھی ضروری ہے ساتھ ہی اپنے اس گناہ سے توبہ بھی لازم ہے ۔ نوٹ :اب دم دینے کا آسان طر...
پانی پر قادر نہ ہو، تو اعضائے وضو پر مسح کرنے سے وضو ہوگا یا نہیں ؟
جواب: حصے پر کسی مرض کی وجہ سے پانی نقصان کرتا ہو تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ تیمم کرے اس کے لیے مسح کا حکم نہیں اوراگر اکثر سے کم حصہ وضو یا غسل کے قابل ن...