
حیض والی کے لئے طوافِ رخصت کا حکم
سوال: ایک خاتون اس سال حج پرگئی تھی ، طواف زیارۃ کےبعدان کی ماہواری کےایام شروع ہوگئے ، اوروہ طواف رخصت نہیں کرسکی ، ان کی فلائٹ کاوقت آگیا ، لہٰذا وہ خاتون ، طواف رخصت کیے بغیر ہی پاکستان آگئی ، اب سوال یہ ہے کہ ان پر دَم وغیرہ لازم ہوگا ؟ نوٹ : ماہواری کے ایام پاکستان آنے کے بعد ختم ہوئے ، نیز انہوں نے طوافِ زیارۃ کے بعد کوئی طواف نہیں کیاتھا۔
غسل کے بعد جسم پر جمےہوئے میل کا علم ہوا، تو پہلے والے غسل و نمازوں کا حکم
سوال: بعض دفعہ بغل یا جسم کے کسی اور حصہ پر جسم کے میل کی تہ جمی ہوئی ہوتی ہے ، انسان کی توجہ نہیں جاتی ، اس کو ہٹائے بغیر ہی وہ فرض غسل کرلیتا ہے ،اس کے بعد نمازیں وغیرہ بھی ادا کرتا رہتا ہے ،بعد میں اس کو پتہ چلتا ہے کہ اس کے جسم پر فلاں جگہ غسل سے پہلے سے ہی میل جما ہوا ہے ، تو ایسی صورت میں اس کا پہلے کیا ہوا غسل ادا ہوا یا نہیں ؟ اس نے جو نمازیں پڑھیں ، وہ ادا ہوئیں یا نہیں ؟ نیز اب جب اس کو علم ہوگیا ہے ،تو اس کے لیے کیا حکم ہے ؟
احرام کے نفل ادا کرنے کے بعد ناخن کاٹے ، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں نے عمرے کے لیے احرام باندھا اور دو نفل ادا کئے، بعد میں یاد آیا میں نے ناخن تو کاٹے ہی نہیں ، تو یاد آنے پر میں نے ناخن کاٹ لئے، جہاں پر احرام باندھا تھا وہیں پر ناخن کاٹے تھے مگر نفل ادا کرنے کے بعد کاٹے ہیں۔جب کاٹ لئے اس کے بعد معلوم ہوا کہ احرام باندھنے کے بعد ناخن نہیں کاٹتے ، اب میرے لئے کیا حکم ہے؟
حج قران میں قربانی کی طاقت نہ تھی اور عرفہ سے پہلے تین روزے نہ رکھے تو کیا حکم ہے ؟
سوال: حجِ قران یا حجِ تمتع کرنے والاقربانی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، تو اس پر دس روزے رکھنا لازم ہیں۔ تین روزے عرفہ کے دن سے پہلے اور بقیہ سات روزے حج کے دنوں کے بعد رکھے گا۔ پوچھنا یہ ہےاگر کسی نےعرفہ کے دن سے پہلے تین روزے نہیں رکھےا ور قربانی کا دن آگیا، تو اب ایسے شخص کے لئے کیا حکمِ شرعی ہوگا؟روزے رکھ سکتا ہے یا قربانی ہی کرے گا؟شرعی رہنمائی فرما دیں۔
جس ریسٹورنٹ میں حلال و حرام کھانے ہوں ،اس کے آرڈر بُک کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے کام کی نوعیت یہ ہے کہ ہم یورپ میں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پیزا برگر والوں سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں آفر کرتے ہیں کہ آپ کے ریسٹورنٹ سے جو بھی کسٹمر آرڈر دیکر کھانا منگوانا چاہے، ان کی کالز ہم ریسیو کریں گے، کال ریسیو کر کے ان کا آرڈر وصول کرنا، پھر کسٹمر کا نام، فون نمبر، ایڈریس اور دیگر ضروری معلومات لے کر ہم آپ کو بھیج دیں گے، آپ اس کے آرڈر کے مطابق کھانا تیار کر کے وہاں سے ڈیلیور کر دیں، یوں آپ کی کالز سننے اور کسٹمر سے بات کرنے کی سر دردی ختم ہو جائے گی، بس ہماری جانب سے آپ کو مکمل تفصیل کےساتھ آرڈر وصول ہو گااور آپ کا کام آسان ہو جائے گا، پھر اس کام کے بدلے ہم ان سے یومیہ یا ماہانہ اجرت مقرر کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے ہمارے افراد آپ کے ریسٹورنٹس میں آنے والی کالز سننے کے لیے تیار رہیں گے، پھر اس وقت میں کالز آئیں یا نہ آئیں، بہر حال ہر روز کی جداگانہ یا پھر ماہانہ اتنی اجرت دینی ہو گی، تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نوٹ: سائل کی مزید وضاحت کے مطابق آرڈر وصول کرنے کا طریقہ کار یہ ہو گاکہ اگر کوئی کسٹمر آرڈر کرنا چاہے، تو اپنے ملک میں وہ لوکل کال ہی کرے گا، لیکن نیٹ کے ذریعے اس کی کال ہمیں پاکستان میں موصول ہو گی، یہاں کال ریسیو کر کے اس کے آرڈر کی تفصیل لکھیں گے، مثلاً: پیزا ہے، تو کن چیزوں پر مشتمل ہونا چاہئے، وغیرہ وغیرہ، پھر دیگر ضروری معلومات لے کر کمپیوٹر میں درج کر کے پرنٹ کے آپشن پر کلک کریں گے، تو بذریعہ سافٹ وئیر یورپ میں اس ریسٹورنٹ کے متعلقہ اسٹاف کے پاس وہ آرڈر پرنٹ آؤٹ ہو جائے گا، پھر ریسٹورنٹ اسٹاف مطلوبہ چیز تیار کر کے وہیں سے کسٹمر کو ڈیلیور کر دے گا۔ نیز چونکہ ہمارا کام یورپ کے ریسٹورنٹس میں ہی ہوتا ہے اور ہم فقط وہیں کے آرڈر لیتے ہیں ، تو وہاں ریسٹورنٹس میں حرام چیزیں مثلاً:خنزیر کا گوشت اور شراب وغیرہ بھی ہوتی ہیں، تو جب ان کا آرڈر آئے گا، تو ہمیں ان کا آرڈر بھی لے کر بھیجنا پڑے گا۔
جواب: پر بہت مظالم ڈھائے انہیں اور عام لوگوں کو شہید کیا ایک لاکھ کو اپنی تلوار سے خود قتل کیا اور جو اس کے حکم سے قتل کیے گئے ان کا تو شمار ہی نہیں۔ ایسا ...
جواب: پر وبال ڈالے اور کفر ہی پر ان کا دم نکل جائے۔(سورۂ توبہ، آیت 55) تفسیر صراط الجنان میں مذکورہ بالا آیت کے تحت ہے :” اس آیت میں خطاب اگرچہ نبی ا...
جسم میں چھوٹے پھوڑے پھنسیاں ختم کرنے سے وضو کا حکم
سوال: جسم پر جو چھوٹے چھوٹے پھوڑے پھنسیاں نکلیں تو انہیں ختم کرنے سے کیا وضو ٹوٹ جائے گا اور کیا اس جگہ تو دھونا لازمی ہوگا اور اگر ان کے اندر کی پیپ کپڑے پر لگے، تو کیا اسے بھی دھونا پڑے گا؟
حیض یا نفاس کی حالت میں لوح قرآنی پڑھنا
جواب: پر مشتمل ہوتی ہے اور حالت ناپاکی میں حروف مقطعات پڑھنا کسی صورت میں جائز نہیں۔ حیض کی حالت میں قرآن کریم کی آیات پڑھنے کی جائز صورت کو بیان کرتے ہ...
بیوٹی پارلر میں موجود میک اپ پر زکوٰۃ
سوال: بیوٹی پارلرمیں میک اپ کے لئے رکھے ہوئے سامان کہ جس سے دلہا، دلہن وغیرہ کو تیار کیا جاتاہے، اس پر زکوٰۃ لازم ہے یا نہیں؟