
آبائی شہر سےدوسرے شہر شِفٹ ہو گئے، تو آبائی شہر میں نماز کا حکم
سوال: زید کی پیدائش راولپنڈی کی ہے، پنڈی سے ترک ِسکونت کی نیت کرتے ہوئے زید بیوی بچوں سمیت مستقل طور پر کراچی منتقل ہوچکا ہے ۔ اب یہاں کراچی سے کسی اور جگہ جانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں۔ البتہ زید کی زمینیں اور اس کے کچھ رشتہ دار ابھی بھی راولپنڈی میں ہی مقیم ہیں۔ مفتی صاحب آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ بیان کردہ صورت میں زید جب کراچی سے راولپنڈی اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتا ہے ،جبکہ زید کا وہاں قیام پندرہ دن سے کم کا ہوتا ہے، تو کیا اس صورت میں زید راولپنڈی میں نماز قصر پڑھے گا یا پھر پوری نماز ادا کرے گا؟رہنمائی فرمادیں۔
عورت کو احرام کی حالت میں ماہواری شروع ہوجائے تو احرام کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر عورت حالت احرام میں ہو، ابھی عمرہ نہیں کیا اور حیض آجائے تو احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی یا باقی رہیں گی؟ اگر غسل سے پہلے مدینے جانا ضروری ہو، یعنی پیکج ہی ایسا طے ہوا ہے، تو کس طرح احرام سے نکلا جائے؟
حضرت سیدہ خاتو ن جنت بی بی فاطمۃ الزہراء کا جنازہ کس نے پڑھایا
جواب: نماز جنازہ حضرت علی نے پڑھائی اور کہا گیا ہے کہ ان کے چچا حضرت عباس نے پڑھائی اور کہا گیا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق نے پڑھائی۔(البدایہ والنھایہ ، جلد 6...
عورت مخصوص اَیام میں آیۃ الکرسی پڑھ کر دَم کر سکتی ہے ؟
سوال: کیا عورتیں حیض و نفاس کی حالت میں گھر کی حفاظت اور بچوں کی حفاظت کے لیے آیۃ الکرسی پڑھ کر پھونک سکتی ہیں یا نہیں؟
نماز کے انتظار میں ذکر و اذکار کرنا
سوال: حدیثِ پاک میں ہے کہ: "جو بندہ نماز کے انتظار میں بیٹھتا ہے، وہ نماز میں ہی ہوتا ہے۔" تو جو شخص جلدی مسجد میں آجائے اور وہ نماز کے انتظار میں بیٹھا ہو، نماز کا وقت باقی ہو تو کیا وہ ذکر و اذکار اور قرآنِ پاک کی تلاوت کر سکتا ہے؟
کیا چیل کی بیٹ سے کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
جواب: نماز ادا ہوجائے گی، اور اگر چوتھائی کے برابر یا اس سےبھی زائد مقدار میں یہ نجاست لگ جائے تو بغیر دھوئے نماز ادا نہیں ہوگی۔ جن پرندوں کا گوشت کھا...
مجلس میں نبی ﷺ کے ذکر کے بعد درود نہ پڑھنے کا حکم
سوال: مجلسِ ذکر میں نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نام مبارک پڑھنے یا سننے کی صورت میں ایک مرتبہ درود وسلام پڑھنا واجب اور اس سے زائد مستحب ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی بھول جائے یا کسی بھی وجہ سے نہ پڑھ سکے، تو کیا بعد میں بطورِ قضاء پڑھے گا یا نہیں؟
جلدی نماز عید پڑھ لینے والوں کا دوسروں کی قربانی کرنا کیسا؟
سوال: ہمارے علاقہ میں متعدد جگہ عید کی نماز ہوتی ہے، مرکزی مسجد میں عید کی نماز دیگر مساجد کی نسبت کچھ تاخیر سے ہوتی ہے،ہمارے یہاں مقامی مدرسہ میں اجتماعی قربانی کا سلسلہ ہوتا ہے،اگر قاری صاحبان جلدی عید کی نماز پڑھ کر ان افراد کی قربانی کردیں جو مرکزی مسجد میں عید کی نماز پڑھتے ہوں اور ابھی تک انہوں نے نماز عید نہ پڑھی ہو،تو قاری صاحبان کا اس طرح کرنا کیسا ؟ایسا کرنے سے قربانی ہوگی یا نہیں؟
متفرق طور پر 92 کلو میٹر سے زائد سفر کرنے والا مسافر نہیں
سوال: میں نےایک کام کے سلسلے میں اپنے شہر سے 50 کلو میٹر دور دوسرے شہر کا سفر کیا،آگے جانے کا ارادہ نہیں تھا وہیں پر کام تھا لیکن وہاں کام نہیں ہوا۔ اس شہر میں رات گزاری پھر اگلے دن اس سے آگے50 کلو میٹر سفر کر کے دوسرے شہر گیا۔ گھر سے ٹوٹل 100 کلو میٹر سفر کیا ،اب وہاں پر سفر کی نماز پڑھوں گا یا پوری نماز ؟ پھر اگر وہاں سے ڈائریکٹ اپنے شہر جاتا ہوں تو نماز پوری پڑھوں گا یا قصر؟