
سوال: ہندہ نے تین رکعت مغرب کے فرض کی نیت باندھ لی پھر اسے یاد آیا کہ وہ فرض تو پڑھ چکی ہے ، اب تو اس نے سنتیں پڑھنی ہیں، لہذا اس نے یاد آتے ہی وہ نماز توڑدی۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اس صورت میں ہندہ پر اس نماز کی قضا لازم ہوگی؟ کیا وہ نماز توڑنے پر گنہگار ہوگی؟
نماز کی تکبیرات انتقال میں اللهُ أكْبَر کے بجائے اللهُ اکبار کہنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگرکوئی شخص غلطی سے نماز کی تکبیرات انتقال میں اللہُ اکْبر کی جگہ اللہُ اکْبار کہے تو کیا نماز ہوجائےگی؟
نماز کی نیت زبان سے کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ بدعت ہے ؟
سوال: زید کا کہنا ہے کہ نماز کی نیت زبان سے کرنا، جائز نہیں ہے ، کیونکہ فقہ حنفی کی معتبر کتب میں اس کو بدعت لکھا گیا ہے ۔ کیا یہ بات درست ہے ؟ برائے کرم تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمادیں تاکہ دوسرے افراد کو گمراہی سے بچایا جاسکے ۔
فرض نماز کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کی تکرار کا حکم؟
سوال: اگر کسی نے مغرب کی فرض نماز کی پہلی رکعت میں ایک بارمکمل سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد بھول کر دو بارہ سورہ فاتحہ پڑھ لی،جب دوسری بار سورہ فاتحہ پڑھ چکا تو یاد آیا کہ وہ تو پہلے سورہ فاتحہ پڑھ چکا ہے، پھراس نے بغیر سجدہ سہو کئے نماز مکمل کرلی،تو کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز درست ادا ہوگئی یا وہ نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی؟
جواب: نماز کےباہر آیتِ سجدہ کی تلاوت کا ہے،اگر نماز میں تلاوت کے دوران آیتِ سجدہ پڑھی ،تو اُس کا سجدہ نماز میں ہی فوراً کرنا واجب ہے،یہاں تک کہ دو تین ا...
ایلفی لگے ہونے کی صورت میں وضو و غسل کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص رپئیرنگ کا کام کرتا ہو اور اپنے کام میں ایلفی کا استعمال کرتا ہو ،ایلفی کے استعمال کے دوران کچھ ایلفی اس کے ہاتھوں پر بھی لگ جاتی ہو اوراس سے بچنا بہت مشکل ہو۔کیا ایسے شخص کے لئے وضو و غسل کے معاملے میں رخصت ہوگی یعنی اسے اس بات کی اجازت ہوگی کہ وہ ہاتھوں سے ایلفی ہٹائے بغیر ہی وضو وغسل کرلے تو اس کا وضو وغسل درست ہوکر نماز ہوجائے ،یا پھر اسے بہر حال ایلفی ہٹا کر ہی وضو و غسل کرنا ہوگا؟شرعی رہنمائی فرمادیں۔
تیسری رکعت میں قعدہ اولی کرنے کا حکم
سوال: ایک شخص چار رکعت والی فرض نماز کی دوسری رکعت میں قعدہ اولی کرنا بھول گیا،اور اسے تیسری رکعت کا سجدہ کرتے وقت یاد آیا کہ اس نے قعدہ اولی نہیں کیا۔لہذااب اس نے اسی تیسری رکعت کے سجدے سے فارغ ہوکر قعدہ اولی کرلیا اور آخر میں سجدہ سہو کرکے نماز مکمل کی۔کیا ایسی صورت میں اس کی وہ نماز ہوگئی یا اُسے دوبارہ ادا کرنی ہوگی؟
کیا درود پاک پڑھنے سے قضا نماز معاف ہو جاتی ہے؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ حدیث مبارک میں ہے کہ جس نے جمعہ کے دن 80 مرتبہ درود شریف پڑھا، اس کے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے اور بھی ایسے بہت فرامین ہیں ۔ تو کیا قضا نماز بھی معاف ہو جائے گی اور کیا اس کی قضا نہیں پڑھنا پڑے گی؟