
زیور بنوانے کے لئے کچھ رقم ایڈوانس اور بقیہ رقم بعد میں دینا
سوال: زیور بنوانے کا آرڈر دیا، جو قیمت طے ہوئی اس میں سے کچھ رقم فوراً ادا کردی اور باقی رقم زیور ملنے پر ادا کی، کیا جو رقم پہلے دی تھی وہ سود کہلائے گی؟
سات لاکھ رقم قرض دی ہوئی ہے، کیا اس پر زکوۃ لازم ہوگی ؟
سوال: ہم نے سات لاکھ رقم کسی کو قرض دی ہوئی ہے، کیا اس پر بھی زکوہ دینا ہوگی؟
امانت رکھوانے والے کا انتقال ہوجائے تو اس امانت کا کیا کیا جائے؟
سوال: ہماری ایک خاتون رشتے دار نےہمارے پاس تین ہزار روپے بطورِ امانت رکھوائے تھے، لیکن یہ رقم واپس لینے سے پہلے اس خاتون کا انتقال ہوگیا اور وہ رقم ہمارے پاس ویسے ہی موجود ہے،معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ہم اس رقم کو صدقہ کر سکتے ہیں یا وہ رقم ان کے گھر والوں کو دینی ہوگی؟
باپ کو رقم قرض دے کر واپسی کا مطالبہ کرنا
سوال: ایک باپ نے اپنے بیٹے سے ادھار رقم لی اور لیتے وقت یہ طے کیا کہ وہ رقم واپس لوٹا دیں گے ، لیکن ٹائم مقرر نہیں کیا تو کیا بیٹا اپنی رقم واپس لینے کا مطالبہ کر سکتا ہے یا والدصاحب باپ ہونے کی حیثیت سے رقم معاف کروا سکتے ہیں ؟
اپنی دوکان کے سامنے سے رقم ملی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: میری شاپ پر ایک ہی کسٹمر آیا ،اس کے علاوہ کوئی نہیں آیا ، آنے کے بعد وہ دوسری دوکان پر چلا گیا، اسی دوران میں نے اپنی شاپ کے سامنے کچھ رقم گری ہوئی دیکھی جو میں نے اٹھا لی کہ شاید اسی کسٹمر کی گری ہوگی ، میں نے اس کسٹمر سے معلوم کیا، تو اس نے کہا کہ یہ رقم میری نہیں گری۔ اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہےجبکہ مجھے معلوم ہے کہ یہ رقم میرے علاوہ کسی اور شخص کی گری ہے؟
زکوۃ کی رقم سے ملازمین کو حج کروانے کا حکم
سوال: زکوۃ کی رقم سےملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی حج کروا دیا جائے، تو کیا زکوۃ ادا ہوجائے گی ؟
کاروبار کے لئے قرض دے کر کاروبار کا منافع لینا کیسا؟
سوال: میں نے اپنے بھائی سے کچھ رقم کاروبار کے لیے بطور قرض لی ہے، میں وہ رقم اپنے بھائی کو ویسے ہی ادا کروں گا جتنی لی ہے، اس میں کوئی اضافی شرط معاذاللہ نہیں لگائی، لیکن مفتی صاحب ہم نے آپس میں رضا مندی سے طے کیا ہے کہ اس کاروبار سے جو نفع ہوگا وہ ہم آدھا آدھا کریں گے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
سُودی رقم قبرستان کی تعمیر میں لگانے کا حکم
سوال: مجھے انشورنس ملی ہے، اس میں سے میں نے جو رقم خود دی تھی وہ میں نے اپنے پاس رکھ لی ہے اور باقی سود ہے 10 لاکھ، کچھ رقم میں نے شرعی فقیر کو دے دی اور باقی رقم کے لیے میں چاہتا ہوں کہ گاؤں میں لوگ قبرستان کی چاردیواری نہیں بنوا سکتے ،جس کی وجہ سے جانور قبرستان میں آتے ہیں،تو کیا میں ان سود والے پیسوں سے بغیر ثواب کی نیت کے قبرستان کا کام کروا سکتا ہوں؟
پلاٹ خریدنے پر ٹوکن منی کے طور پر ایڈوانس دینا
سوال: زید نے بکر سے ایک پلاٹ خریدنے کا معاہدہ کیا اور معاہدے کے وقت زید نے بکر کو ٹوکن منی یا بکنگ کے نام پر کچھ رقم ایڈوانس دے دی تاکہ بکر یہ پلاٹ کسی اور کو نہ بیچے، زید کی طرف سےدی جانے والی یہ رقم بعد میں پلاٹ کی کل مالیت میں ایڈ ہوجائے گی ، کیا اس طرح ٹوکن منی دینا جائز ہے؟