logo logo
AI Search

قرض دی ہوئی رقم پر زکوۃ کا حکم؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

سات لاکھ رقم قرض دی ہوئی ہے، کیا اس پر زکوۃ لازم ہوگی ؟

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

ہم نے سات لاکھ رقم کسی کو قرض دی ہوئی ہے، کیا اس پر بھی زکوہ دینا ہوگی؟

جواب

قرض میں دی گئی رقم پر سال بسال زکوۃ بنتی رہتی ہے اور بہتر یہی ہے کہ اس کی زکوۃ بھی سال مکمل ہونے پر ہی ادا کر دی جائے، ہاں یہ بھی اختیار ہے کہ قرض میں دی ہوئی رقم کی زکوۃ اس وقت دی جائے جب  کم از کم نصاب کے پانچویں حصہ کے برابر رقم وصول ہوجائے۔ نیز اگر ایک ساتھ ہی ساری قرض کی رقم ملے تو سب پر ایک ساتھ ہی زکوۃ ادا کرنا ضروری ہے جبکہ نصاب پر سال گزر چکا ہو اور اگر کئی سال بعد رقم موصول ہو تو گزشتہ تمام سالوں کا حساب لگا کر سب سالوں کی زکوۃ ادا کرنی ہوگی۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: Web-1437
تاریخ اجراء: 12 رجب المرجب 1445 ھ/24 جنوری 2024 ء