
روٹی گر جائے تو اٹھا کر چومنا کیسا؟
سوال: جب کبھی بچے یا بڑے کے ہاتھ سے روٹی گِرجائے، تو اُسے اٹھا کر چُوما جاتا ہے اور چومنے کا مقصد رزقِ الہی کی تعظیم ہوتا ہے۔ سوال یہ ہےکہ یوں روٹی کو چومنا کیسا ہے؟ کیا اِس میں کوئی شرعی ممانعت تو نہیں، کیونکہ ہمارے ایک فیملی ممبر یوں روٹی چومنے پر اعتراض کرتےہیں اور اِسےدرست نہیں سمجھتے۔
قرض کی وجہ سے مقروض سے چیز سستی خریدنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ اگر کوئی شخص کسی کو ڈیڑھ لاکھ روپے قرض دے، تاکہ وہ بھینس خرید لے اور قرض دینے والا اس مقروض سے یہ طے کرے کہ وہ اس ڈیڑھ لاکھ روپے کا اس سے دودھ خریدے گا اور مارکیٹ ریٹ سے کچھ کم قیمت پر لے گا، مثلاً: مارکیٹ میں ایک من دودھ اگر 6000 روپے کا ہے، تو قرض خواہ اس سے 5700 روپے کا لے گا، یوں اس طرح اسے ہر ایک من پر تین سو کا نفع ہوگا، تو کیا اس قرض خواہ کے لیے ایسا معاہدہ کرنا، جائز ہے یا نہیں؟
والد اپنے نابالغ بیٹے کا سونا قرض لے سکتا ہے ؟
جواب: پر یہ دین ہوگا۔(قرۃ عین الأخیار لتکملۃ رد المحتار،جلد7،صفحہ297،دار الفکر، بیروت) نیز’’مجمع الضمانات‘‘میں ہے:’’فلو أخذ الوصی مال الیتیم قرضاً ...
دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے اجازت لینا
جواب: نکاح کر لیا، تو بقیہ شرائط مکمل ہونے کی صورت میں نکاح ہو جائے گا۔ نیز یہ بھی خیال رہے کہ ایک سے زیادہ بیویاں ہوں، تو شوہر پر فرض ہے کہ وہ ان کے در...
الیکٹریشن کا چیز کھول کر چیک کرنے کے پیسے لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض الیکٹریشنز نے اپنی دکان پر لکھا ہوتا ہےکہ کوئی بھی چیز چیک کرنے کی پچاس روپے فیس ہوگی ، پھر اگر مالک وہ چیز بنوائےتو اس کا خرچہ بتا دیتے ہیں اور اس صورت میں کھول کر چیک کرنے کے الگ سے پیسے نہیں لیتے البتہ اگر مالک وہ چیز نہ بنوائے توکھول کر چیک کرنے کے پچاس روپے لیتے ہیں اورخرابی (Fault) بتاکر ، وہ چیز بند کر کے واپس دے دیتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟
عوام میں ایک مشہور جملے ’’مایوسی کفر ہے‘‘ کی وضاحت کہ کیا واقعی مایوسی کفر ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جب کوئی شخص کسی پریشانی میں مبتلا ہو اور بظاہر بہتری کی کوئی راہ دِکھائی نہ دے رہی ہو ، تووہ ہمت ہار جاتا ہے ، جس پر دوست احباب اسے تسلی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ، کیونکہ مایوسی کفر ہے ۔ اس حوالے سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ کیا واقعی مایوسی کفر ہے ؟اس کی وضاحت فرما دیں ۔سائل : ابراہیم بھٹی ( صدر ، کراچی)
پتوجڑی کی خرید و فروخت کا حکم؟
سوال: گائے کے پیٹ میں دو قسم کی اوجھڑی ہوتی ہے۔ ایک بڑی اور ایک اس کے ساتھ بٹوے (پرس) کی شکل میں چھوٹی ہوتی ہے۔ اس میں بھی پیٹ کی طرح گوبر اور غلاظت بھری ہوتی ہے، اس کو پتوجڑی کا نام دیا جاتا ہے۔اس کو اکثر لوگ اب بیچتے ہیں ، جو بیرون ملک ایکسپورٹ ہوتی ہے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ان سے کاسمیٹک کا سامان بنتا ہے۔ اللہ بہتر جانے اس کا کیا ہوتا ہے،لیکن آنکھوں دیکھا حال ہے کہ اس کی مالیت کافی ہے،یعنی ایک پتوجڑی کی قیمت فی الوقت 1500روپے تک بھی گئی ہے۔اس پتوجڑی میں بڑے پیٹ کی بنسبت زیادہ نجاست پائی جاتی ہے، اس کا صاف کرنا بھی انتہائی مشکل امر ہے۔عرض یہ ہے کہ ایک مسلمان کے لیے اس کی خرید وفروخت کرناکیسا ہے؟نیز اس کی رقم کسی دینی کا م میں خرچ کرنایا کسی غریب کودے دینا کیساہے؟ یادرہےکہ ہمارے ہاں اکثر لوگ بیرون ممالک ایکسپورٹ کرنے کے لیےخریدتے ہیں،کھانے کےلیے بہت کم لوگ خریدتےہیں۔
اس طرح قسم کھانے کا حکم کہ فلاں کام کروں تو یہودی ہوجاؤں
جواب: نکاح ہونے کی صورت میں تجدیدِ نکاح بھی کرے، اور اگر جانتا تھا کہ ایسا کرنے سے وہ یہودی نہ ہوگا تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہ ہوگا، البتہ وہ گنہگار ہو...
بکری کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے دودھ خشک ہو گیا تو قربانی کا حکم
جواب: پر وہی جانور دودھ دینے لگتا ہے ۔ دو بچوں کی پیدائش کے درمیانی وقفہ میں مخصوص وقت تک دودھ نہ آنا معمول کی فطری بات ہے ۔نیز ہر جانور مخصوص عمر تک ہی ب...
عمرہ کے لیے قرعہ اندازی میں جوئے کی صورت
سوال: ہمارے علاقے میں ایک کمیٹی بنی ہوئی ہے، وہ ربیع الاول میں لوگوں سے فی کس ایک ہزار روپے جمع کرتی ہے، جو افراد رقم دیتے ہیں ،ان کا نام قرعہ اندازی میں شامل کیا جاتا ہے، پھر قرعہ اندازی میں جس ایک شخص کا نام نکلتا ہے، اسے عمرے پر بھیج دیا جاتا ہے اور بقیہ افراد کو کچھ نہیں ملتا، تو برائے کرم اس طریقہ کار کے متعلق شرعی رہنمائی فرمائیں۔