
والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب اور میری ملکیت میں اتنا مال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم پر حج فرض ہو۔ میری زوجہ مالدار ہیں، ان پر حج فرض ہے اور ان کے پاس اتنا مال مزید بھی ہے کہ وہ کسی مَحرم وغیرہ کو اپنے ساتھ حج کے لیے لے جا سکتی ہیں۔ تو میرے سارے اخراجات میری بیوی برداشت کر رہی ہیں اورہم دونوں حج پر جارہے ہیں۔ کچھ سوالات درپیش ہیں جن کے جوابات عطا فرما دیجیے۔ (1) اگر میں اپنی بیوی کے اخراجات سے حج کروں، تویہ جائز ہے یا نہیں؟ (2) میرا یہ حج فرض ادا ہوگا یا نفل؟ (3) بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کا حج ادا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں کہ میرے والد صاحب نے حج نہیں کیا ہوا، تو کیا میرا حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
پہلی دو رکعت کے بجائے آخری دو رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھی جائے،تو کیا حکم ہے؟
سوال: فرض نماز کی کوئی سی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کی قراءت کرنا واجب ہے تو کیا چاررکعت فرض میں دوسری اور تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کی قراءت کرنے سے واجب ادا ہو جائے گا ؟
میت کی طرف سے نفلی حج کرنے کی نیت کا طریقہ
سوال: میں نے فرض حج کرلیا ہے، اب میں اپنی مرحوم والدہ کی طرف سے نفلی حج کرنا چاہتی ہوں، تو اس صورت میں مجھے احرام باندھتے وقت کیا نیت کرنی ہوگی؟ نیز طواف ،قربانی وغیرہ میں کیا نیت کی جائے گی؟
دہ در دہ سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی تو پانی و اس سے کئے گئے وضو کا حکم؟
جواب: وقت ٹینکی کے اندر مر ی ہوئی گوہ کو دیکھا گیا ، اس وقت سے اس ٹینکی کا پانی ناپاک قرار دیا جائے گا اور اس سے پہلے وضو و غسل کر کے جو نمازیں ادا کی گئیں...
سری نماز میں امام نے اونچی قراءت شروع کر دی تو نماز کا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر امام نے کسی سری نماز میں بھول کر بلند آواز میں تلاوت کی ابھی صرف چند الفاظ کہے یعنی صرف ”اَلْحَمْدُ“ کہا کہ اتنے میں پیچھے سے کسی نے لقمہ دیا اور امام کو یاد آیا، پھر اس نے باقی قراءت آہستہ آواز میں کی تواس کا کیا حکم ہے؟
نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے گیس آجائے، تو نماز کا حکم
سوال: نماز میں آخری سلام پھیرتے وقت شدت سے اسٹمک گیس(stomach gas) آ جائے تو نماز کا کیاحکم ہوگا؟
صرف دو آدمیوں کے جماعت کرانے کا طریقہ
سوال: دو آدمی ہوں تو کس طرح جماعت کروائیں گے؟یعنی مقتدی کس جانب کھڑا ہوگا؟
ٹینکی میں مرا ہوا کوا ملے ، تو پہلے کی نمازوں کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ ایک دن عصر کی نماز کے بعد نمازیوں نے امام صاحب سے گزارش کی کہ ہمیں وضوکرتے ہوئے پانی سے بدبو محسوس ہوتی ہے، لہٰذاپانی کی ٹینکی چیک کی جائے۔ جب لوگوں نے ٹینکی دیکھی ، تو اس میں ایک کوا مرا ہوا پایا گیا، جس کے بال اور پر بکھر چکے تھے اور یہ کوا ٹینکی میں کب گرا، کسی کو بھی معلوم نہیں ہے ، تو اب وہاں کے نمازیوں نے اس پانی سے جو نماز یں ادا کی ہیں، ان کا کیا حکم ہے؟
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
جواب: کس شخص کے لیے سوال حلال ہے اور کس کے لیے نہیں؟اس بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ جس کے پاس اپنی ضروریاتِ شرعیہ کو پورا کرنے کی مقدار مال موجود ہو یا اتنا م...