
صدقے کا گوشت کون کون کھاسکتا ہے ؟
جواب: پرلازم کردیاہو جیسے زکوۃ،صدقہ فطر،عشر،منت کی رقم یا منت کی قربانی کا گوشت یااحرام کے کفارےکاگوشت وغیرہ وغیرہ ،(2)صدقہ نافلہ ۔جس صدقے کاکرنا،شرعالازم ...
جواب: زکوۃ کی رقم سے دی جا رہی ہو تو پھر تعلیم اور اس کے مقاصد کو سامنے رکھ کر الگ سے سوال کیا جائے ۔ ہبہ کسے کہتے ہیں ؟اس سے متعلق مجلۃ الاحکام العدلیہ ...
میل ورم ،لاروا کیڑوں کی خریدو فروخت کا حکم
سوال: ایک کیڑا ہوتا ہے جسےDarkling beetle کہا جاتا ہے۔ یہ کیڑا نمی سے گندم کے چوکر میں پیدا ہوتا ہے اور اسی میں انڈے دیتا ہے۔ اس کے انڈوں سے جن کیڑوں کی پیدائش ہوتی ہے ، انہیں Mealworm \ larva کہا جاتا ہے۔ Mealworms کو پرندوں اور مچھلیوں کی غذاء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جس طرح ان کا استعمال پرندوں کی غذا کے لئے ہے اسی طرح ان کا استعمال ان میں موجود وٹا منز کے باعث باڈی بلڈرز بھی کرتے ہیں تاکہ ان کی باڈی کی نشو ونما اچھی طرح ہوسکے۔ان Mealworms کا کاروبار نہایت ہی کم انویسٹ میں ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑی سطح پر اس کا کاروبار ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہورہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ : 1:کیا Mealworms کی پرندوں اور مچھلیوں کی غذا کے طور پر تجارت جائز ہے ؟ 2: کیا ان کیڑوں کوباڈی بلڈرز کے ہاتھوں بیچنا جائز ہے ،جن کے بارے میں پتا ہو کہ یہ کھانے کے لے رہے ہیں؟
کیا عورت کا سر سے لٹکتے بالوں کی چوتھائی مقدار پر مسح کرلینا کافی ہوگا؟
سوال: اگر کوئی عورت سر سے لٹکتے بالوں کی چوتھائی مقدار پر مسح کرلے، تو کیا اس سے مسح کا فرض ادا ہوجائے گا؟ اور لٹکتے بالوں کا جو جوڑا بنا لیتے ہیں سر کے پچھلے حصے پر، کیا اس پر مسح کرنا کافی ہوگا؟
تفسیر صراط الجنان، تعلیم القرآن اور افہام القرآن کو بے وضو چھونے کا حکم
سوال: کتبۃ المدینہ سے مفتی محمدقاسم قادری دامت برکاتہم العالیہ کی تین تفسیریں جاری ہوئی ہیں:(1)تفسیرصراط الجنان (2)تفسیرتعلیم القرآن (3)اوراِفہام القرآن (حاشیہ قرآن)۔شرعی رہنمائی درکارہے کہ ان تفاسیرکو بے وضوشخص کاچھونا کیساہے؟نیز اسلامی بہن مخصوص ایام میں ان تفاسیرکوپکڑ سکتی ہے یانہیں ؟اور اسی حالت میں اس کی عبارت پر ہاتھ لگا سکتی ہے یا نہیں ؟
کرائے پر لی ہوئی دکان آگے کرائے پر دینے کا حکم
سوال: آج کل مارکیٹ میں کاروبار کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی رائج ہے کہ فریق اول اپنی دُکان فریق دوم کو مبلغ دس ہزار روپے ماہانہ کی بنیاد پر کرائے پر دیتا ہے۔ فریق دوم اس دُکان کے اندر خود کوئی کاروبار یا کام نہیں کرتا ، بلکہ اس کی تزئین و آرائش کرتا ہےمثلا اس میں رَیک بنواتا ہے، سیلنگ، پیلنگ یا سفیدی وغیرہ کرواتا ہے ۔یہ سب کرنے کے بعد فریق دوم وہی دُکان آگے فریق ثالث کو مبلغ پندرہ ہزار روپے کرائے پر دے دیتا ہے۔شرعی طورپر معلوم کرنا ہے کہ فریق دوم کا فریق ثالث کو دُکان کرائے پر دینا اور اس سے منافع کمانا ، جائز ہے یا نہیں؟
کرایہ پر لی ہوئی چیز آگے کرایہ پردینے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں فریٹ فارورڈنگ (Freight Forwarding)کا کام کرتا ہوں جس میں بحری جہاز کے کنٹینرز شِپِنگ کمپنی سے کنٹینر کرائے پر لے کر آگے اسے پارٹی کو کرائے پر دیتے ہیں۔کمپنی سے ہم کسی مال کی ایکسپورٹ کے لئے مثلاً 10,000روپے کرائے پرلیتے ہیں، اور پارٹی کو یہی کنٹینر 12,000 روپے میں دیتے ہیں۔ مذکورہ کرائے پر شپنگ کمپنی چاہے دو دن میں بھیجے یاپانچ دن میں، یہ اس کی ذمہ داری ہوتی ہےکہ وہ ہمارے پاس کنٹینر کو پہنچا دے، نیز مال چھوڑنے کے بعد شپنگ کمپنی کا کام ہوتا ہے کہ اس کنٹینر کو کہاں بھیجنا ہے،پارٹی اور ہمارا اب اس کنٹینر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔پارٹی کو جو ہم زیادہ کرائے پر دیتے ہیں،اس میں ہم کنٹینر کی سِیل (Seal) کے اَخْراجات بھی شامل کرتے ہیں کیونکہ ہم کنٹینر کی سِیل کے اَخْراجات شپنگ کمپنی کو الگ دیتے ہیں لیکن پارٹی سے ہم اس سِیل کرانے کےالگ پیسے نہیں لیتے،تو کیا اس صورت میں پارٹی کو جب ہم کنٹینر کرائے پر دیتے ہیں تو کنٹینر کا کِرایہ اور سِیل کے اخراجات ملا کر مثلاً 12,000 روپے میں دے سکتے ہیں، جبکہ ہم نے شپنگ کمپنی سے وہی کنٹینر 10,000 روپے کا کرائے پر لیا ہوتا ہے اورتقریباً 500 روپے میں سِیل کے اخراجات میں دئیے ہوتے ہیں۔
سجدے میں ناک کی ہڈی لگانا ضروری ہے ؟
جواب: پر جمانا فرض اور ناک کی ہڈی کا زمین پر یوں جمانا کہ ناک کا نرم حصہ دبنے کے بعد ناک کی ہڈی زمین پر جَم جائے واجب ہے،صرف پیشانی جمانے پر اکتفاء کرنا ،ب...
عیب نہ ہونے کی شرط پر گاڑی خریدی اور بعد میں عیب ظاہر ہوا، تو حکم
سوال: میں رینٹ پر کار چلاتا ہوں،میں نے زید سے 00 58،00،0 میں ایک کار Total Genuine کی گارنٹی پر خریدی ،کچھ دن بعد میں نے مکینک سے چیک کروائی،تو اس کے دو دروازے پینٹ شدہ نکلے،لیکن میری گاڑی اگلے چھ دنوں کے لیے شادیوں کے سلسلہ میں رینٹ پر بُک تھی،اس سے فارغ ہو کر میں نے زید کو واپس کرنا چاہی ،تو زید نے واپس لینے سے انکار کر دیا اور کہا آپ کو جب معلوم ہوا تھا،تو فوراً واپس کرتے ،اب اتنی چلانے کے بعد میں واپس نہیں لوں گا۔پوچھنا یہ ہے کہ شرعی اعتبار سے میں یہ گاڑی زید کو زبردستی واپس کر سکتا ہوں یا نہیں؟نیز گاڑی کا پینٹ شدہ ہونا عیب ہے یا نہیں؟اگر عیب ہے تو پینٹ ہونے سے گاڑی کی قیمت میں جو کمی ہوتی ہے،اتنی قیمت میں واپس لے سکتا ہوں یا نہیں؟
جواب: پریشانیوں پرصبرکرناچاہیے۔ اورعام طورپر انسان کے خود کے ایسے معاملات ہوتے ہیں کہ جن کے سبب وہ اس نہج پر پہنچ جاتاہے لہذا ان پر غور و فکر کرے اور ان ک...