
قصر اور پوری نماز پڑھنے میں کون سے وقت کا اعتبار ہے ؟
جواب: کس“یعنی قصر سے مکمل نماز کی طرف اور مکمل نماز سے قصر کی طرف۔)ردالمحتار، جلد2، صفحہ738، مطبوعہ کوئٹہ( قصر اور مکمل نماز پڑھنے میں کس وقت کا اعتبار ...
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں؟
سوال: کیاحضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نورہیں؟قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرمائیں۔نیز یہ کہ زید کا کہنا ہے کہ جس حدیثِ جابر سے آپ لوگ استدلال کرتے ہیں ،وہ روایت معنی کے اعتبار سے درست نہیں ، کیونکہ اس میں فرمایاگیا:”نور نبیک من نورہ“ تویہاں حرف ”مِنْ “ تبعیضیہ ہے ،جس کا مفہوم یہ ہے کہ کسی چیز سے اس کا کوئی جزیا کچھ حصہ لینا،جدا کر لینا، جیساکہ کہا جاتا ہے : ’’خلق الانسان من طین‘‘ یعنی انسان کو مٹی سے پیدا کیا گیا، تو انسان کے اندر مٹی کا جز شامل ہے، تو اس لحاظ سے حدیث کا مطلب یہ ہو گاکہ اللہ کے نور سے کچھ حصہ جدا کر کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور پیدا کیا گیا ، جو قطعاً درست نہیں ،بلکہ کفر ہے، لہٰذا اس حدیث کو دلیل بنانا درست نہیں۔کیا زید کا یہ اعتراض درست ہے؟اگر نہیں تو اس کا جواب عنایت فرمائیں۔
عورت کا ناک، کان چھدوانے میں ایک سے زیادہ سوراخ کروانا کیسا؟
جواب: کسی علاقے میں عزت دار مسلمان عورتیں اپنے ایک ہی کان یا ناک میں ایک سے زیادہ سوراخ کر کے اس میں زیور لٹکاتی ہوں، تاکہ اس سے زینت حاصل ہو، تو اس میں بھ...
تیسری رکعت میں قعدہ اولی کرنے کا حکم
جواب: کسی نقصان کے درست ہوجاتی۔مگراب جبکہ اس نےایسا نہیں کیا اور یاد آنے پر تیسری رکعت پر قعدہ کرلیا ،تو شرعاً یہ جان بوجھ کر ایک واجب کا ترک کر نا ہوا ،...
حضرت امام حسن اور حضرت امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہما کی خلافت کی تفصیل
سوال: بعض لوگ خلفاءِ راشدین میں حضرت سیدُنا حسن رضی اللہ عنہ کو بھی شامل کرتے ہیں کیونکہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ میری خلافت 30 سال ہی میں مکمل ہو گی اور یہ 30 سال تبھی مکمل ہوتے ہیں ، جب حضرت سیدُنا حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت کو تسلیم کیا جائے، تو کیا حضرت سیدُنا حسن رضی اللہ عنہ بھی خلفاءِ راشدین میں شامل ہیں ؟ نیز کیا حضرت سیدُنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ بھی خلیفہ رہے ہیں اور اگر رہے ہیں ، تو ان کی خلافت کس حدیث سے ثابت ہے ؟ کیونکہ اس طرح خلافت کے زمانے کے حساب میں فرق آئے گا ؟ نیز بعض لوگ حضرت سیدُنا امیرِ معاویہ رضی اللہ عنہ کو مانتے ہیں لیکن ان کا نام لے کر تعریف کرنا پسند نہیں کرتے یعنی دل سے نہیں مانتے، ان کا کیا حکم ہے ؟
خانہ کعبہ کے غلاف کی تاریخ اور قیمتی غلاف چڑھانے کی تفصیل
سوال: کعبۃ اللہ پر سب سے پہلے غلاف کس نے چڑھایا تھا۔اور کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا کیا ہے۔دوسرا یہ کہ آج کل غلاف کعبہ کو سونے اور چاندی کے تار لگائے جاتے ہیں ،ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں ۔کچھ معترضین کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر ہے کہ غریبوں کی مدد کی جائے ۔کیا ایسا کہنا درست ہے یا نہیں۔ بینواتوجروا؟
کیا عصر کی نماز کے بعد نفل کی قضا پڑھ سکتےہیں ؟
جواب: کسی بھی قسم کی نفل نماز پڑھنا جائز نہیں ۔ اگر کسی شخص نے نمازِ فجر یا نمازِ عصر کے بعد اس قضا نماز کو پڑھ لیا جب بھی وہ قضا نماز اس کے ذمے سے ساقط ن...
مسبوق مقیم نے مسافر کی اقتدا کی تو نماز کیسے مکمل کرے ؟
سوال: مسافر عشا کی جماعت کروا رہا تھا، اس نے ایک رکعت پڑھی تھی کہ ایک مقیم نے اس کی اقتدا کی ،مسافر نے دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا ،تو اب یہ مقیم مقتدی اپنی نماز کس طرح مکمل کرے گا؟
طلاق کے بعد بچے کس کے پاس رہیں گے ؟
سوال: دار الافتاء اہلِ سنت دعوتِ اسلامی سے حاصل کردہ فتویٰ کے مطابق میری بیوی کو تین طلاقیں ہو چکی ہیں۔ اب صورتِ حال یہ ہے کہ ہمارے دو بیٹے بھی ہیں۔ایک کی عمر نو سال اور دوسرے کی دس سال ہے۔ شرعی اعتبار سے اُن بچوں کو رکھنے اور پالنے کا حق کس کے پاس ہے؟ شرعی حکم بیان فرما دیں۔
نماز پڑھنے کے بعد مرتد ہو گیا پھر اسی وقت توبہ اور تجدید ایمان کر لے تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: معاذ اللہ اگر کوئی صریح کفر بک کر مرتد ہوجائے پھر وقت ہی میں دوبارہ اسلام قبول کرلے، تو کیا اس وقت کی نماز اسے دوبارہ سے پڑھنا ہوگی؟ جبکہ وہ مرتد ہونے سے قبل اُس وقت کی نماز پڑھ چکا ہو۔