
والدین سے ان کی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرا ایک بیٹاجوکہ مجھے تکلیف دیتا اور میری بے عزتی کرتا ہے ۔ اب وہ میری زندگی میں ہی میری جائداد میں اپنے وراثت کے حصہ کا مطالبہ کر رہا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اسے مطالبہ کا حق ہے یا نہیں؟ سائل :محمد سلیم انصاری (قائد آباد ، لیاقت کالونی ، حیدرآباد )
کیا فرضوں کی تیسری ،چوتھی رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو واجب ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ فرضوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت نہیں ملانی ہوتی اگر کسی نے بھول کر فرضوں کی تیسری یا چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت ملا لی تو سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں؟ سائل :محمد تصور عطاری (ٹنڈو جام)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص کی رمضان میں آنکھ لیٹ کھلی وہ یہ سمجھتے ہوئے کہ ابھی سحری کا ٹائم باقی ہے کھانا کھاتا رہا بعد میں پتہ چلا کہ سحری کا ٹائم تو ختم ہوچکا تھا پھر بھی اس شخص نے روزہ رکھ لیا تو اس شخص کا روزہ ہوا یا نہیں؟ اگر ایسا ہوچکا ہو تو اب کیا حکم ہے؟ کیا گناہ وکفّارہ ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔ سائل:قاری ساجد عطاری(نارووال )
کچے چاولوں میں نجس پانی مکس ہو جائے تو پاک کیسے کریں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ یقینی طور پر کچے چاولوں میں نجس پانی مکس ہوگیا جس سے وہ اس پانی میں بھیگ گئےلیکن ابھی پھولے نہیں تو انہیں پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں ۔ سائل :غلام نبی عطاری (کرمانوالہ سٹور ،چوک جاوید مارکیٹ ،اچھرہ ،مرکز الاولیاء لاہور)
جمعہ اور عید ایک ہی دن آ جائے تو
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کِرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا جمعہ اورعید کا جمع ہونا بھاری یامنحوس ہے؟نبیِّ کریم صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم یا صحابۂ کِرام علیہِمُ الرِّضْوَان کے دور میں کبھی ایسا ہوا کہ جمعہ اورعید دونوں جمع ہوئے ہوں؟
پچھلی قربانی کی رقم صدقہ کرنے یا مدرسے میں لگانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کِرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ(1)اگر کسی شخص نے گزشتہ پانچ سال کی قربانیاں نہ کی ہوں جبکہ وہ اس پر واجب تھیں تو اب ہر قربانی کے بدلہ ایک بکرے کی ہی قیمت صَدَقہ کرےیا گائےکےحصّوں کے حساب سے 5حصوں کی رقم صَدَقہ کرنا بھی جائز ہے؟ قربانی واجب تھی لیکن جانور یا حصہ وغیرہ نہیں خریدا تھا۔(2)جس طرح زکوٰۃ کی رقم شرعی حِیلہ کرنے سے مَدْرَسہ کی تعمیر (Construction) میں لگائی جاسکتی ہے کیا اسی طرح پچھلی قربانیوں کی جو رقم ادا کرنا لازم ہے وہ حیلہ کے ذریعہ مَدْرَسہ کی تعمیر میں لگاسکتے ہیں؟
حالتِ زکام میں بغیر کسی مرض کے سرخی مائل رطوبت نکلنے سے کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب: مسئلہ مذی میں معلوم ہوا ۔ولہذا امام برہان الدین صاحبِ ہدایہ نے کتاب التجنیس والمزید میں ناف سے جو پانی نکلے اس کے زرد رنگ ہونے کی شرط لگائی کہ احتمال ...
احرام کی نیت کرتے وقت تلبیہ نہیں کہا، تو مُحرم ہوگایا نہیں؟
سوال: میرے دوست نے ایک مسئلہ بیان کیا کہ عمرہ میں نیت کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دفعہ تلبیہ یعنی”لبیک اللھم لبیک الخ“ کہنا ضروری ہوتا ہے، اگر کسی نے تلبیہ نہ کہا، تو ا س کا عمرہ شروع ہی نہیں ہو گا۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا واقعی یہ بات درست ہے کہ بغیر تلبیہ کہےاحرام باندھا، تو عمرہ شروع نہیں ہوگا؟شرعی رہنمائی فرماد یں۔
مسجدِ نبوی علٰی صاحبھا الصلٰوة والسّلام میں نماز پڑھنے کی فضیلت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجدِ نبوی علٰی صاحبھا الصلٰوة والسّلام میں نماز پڑھنے کی فضیلت اسی حصّہ کے ساتھ خاص ہے جو نبیِّ کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے زمانہ میں موجود تھا یا اس حصّہ کو بھی شامل ہے جو نبیِّ کریم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسلَّم کی وفاتِ ظاہری کے بعد شامل کیا گیا؟ سائل:مجاہد رضوی (فیصل آباد)
حج کی چھٹیوں پر امام اور نائب امام کی تنخواہ کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر مؤذن و امام مسجد حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی وجہ سے معروف تعطیلات سے زائد چھٹیاں کرلیں تو اس صورت میں ان زائد ایام کی کٹوتی ہوگی یا نہیں ؟ نیز اگر اس درمیانی مدت میں وہ کسی باشرع شخص کو اپنا نائب بنادیتے ہیں اوروہ ان کی نیابت کے طور پر امامت کے فرائض سرانجام دیتا ہے تو اس صورت میں ان دنوں کی تنخواہ (Salary) کا کیا حکم ہوگا ؟