سرچ کریں

Displaying 571 to 580 out of 2563 results

571

وتر کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھ کے بھولے سے رکوع کر لیا، تو کیا حکم ہے؟

سوال: وتر کی تیسری رکعت میں فاتحہ پڑھنے کے بعد بھولے سے رکوع بھی مکمل کر لیا جائے، تو سجدہ سہو سے نماز مکمل ہو جائے گی؟

571
572

نماز میں غنہ یا قلقلہ نہ کرے تو کیا حکم ہے؟

سوال: میرا آپ سے سوال ہے کہ نماز میں غنہ کرنا ضروری ہے اور قلقلہ اور غنہ نہ کرے تو نماز ہوجائے گی؟

572
573

نمازِ عید کی پہلی رکعت فوت ہو جائے تو مسبوق اپنی بقیہ رکعت میں تکبیریں کب کہے؟

سوال: اگر نمازِ عید کی پہلی رکعت فوت ہو جائے ،تو مسبوق اپنی بقیہ رکعت میں تکبیریں کہاں کہے،قراءت سے پہلے یا قراءت کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے ؟

573
574

کیا عورت پر عید کی نماز واجب ہے

سوال: عورتوں پر عید کی نماز واجب ہے یا نہیں ؟

574
575

سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کر ثنا پڑھ لی،تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟

سوال: نماز میں سورۂ فاتحہ کے بعد بھول کر ثنا پڑھ لی، پھر یاد آنے پر سورت بھی پڑھ لی، تو کیا اس صورت میں سجدۂ سہو کرنا ہوگا یا نہیں؟

575
576

ناپاک زمین خشک ہوگئی ، پھر اس سے لگنے والا پانی پاک ہوگا یا ناپاک ؟

سوال: نجس زمین خشک ہوجائے ، تو اس پر نماز پڑھنا جائز ہے ، البتہ تیمم کے حق میں ناپاک ہے کہ اس سے تیمم نہیں ہوسکتا ۔ سوال یہ ہے کہ جب اس زمین کو تیمم کے لیے دھویا جائے گا ، تو اس زمین سے لگنے والے پانی کا کیا حکم ہوگا ؟ نماز والی صورت کا اعتبار کرتے ہوئے پاک تصور ہوگا یا تیمم والی صورت کا اعتبار کرتے ہوئے ناپاک شمار ہوگا ؟

576
577

ڈرائیور کو مالک کی نیت معلوم نہ ہو تو نماز پوری پڑھے گا یا قصر؟

سوال: میں سعودی شہر قصیم میں شیخ کا ڈرائیور ہوں اور میری رہائش بھی شیخ کے ساتھ قصیم میں ہے۔ شیخ کا جب بھی سفر ہوتا ہے،تو مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کس شہر جانا ہے اور کہاں کہاں رُکنا ہے لیکن اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا ،کہ وہاں قیام کتنے دن کا ہے۔شیخ سے اس کی نیت پوچھنا ممکن نہیں۔ جب مجھے معلوم ہے کہ مجھے شرعی سفر سے زیادہ سفر کرنا ہے، لیکن وہاں پہنچ کرقیام کتنے دن کرنا ہے ،یہ معلوم نہیں ،تو اس صورت میں مکمل نماز پڑھوں گایا قصر؟یا میں اپنی الگ سے نیت کروں ؟

577
578

کرسی پرنمازپڑھنے والاصف میں کرسی کس مقام پررکھے گا؟

سوال: جو حضرات کرسی پر نماز پڑھتے ہیں، صف میں وہ اپنی کرسی کہاں رکھیں گے؟

578
579

نماز میں یا نماز کے بعد شک ہو یا یقین ہو کہ کوئی رکعت رہ گئی ہے، تو کیا حکم ہے؟

سوال: نماز میں سلام پھیرنے کے بعد تسبیحات پڑھتے ہوئے اگر شک ہو کہ شاید کوئی رکعت رہ گئی یا پھر دو سنت فجر پڑھنے کے بعد فرض پڑھتے ہوئے شک یا یقین ہو کہ سنت ایک رکعت پڑھی تو کیا کرنا چاہئے؟

579
580

مکہ مکرمہ میں بیس دن قیام کا ارادہ ہو مگر دس دن پر جعرانہ سے عمرہ کرنے کا بھی ارادہ ہو تو حاجی مسافر ہوگا یا مقیم؟

سوال: ایک شخص شرعی سفر کرتے ہوئے مکہ مکرمہ میں ایامِ حج سے قبل 20 دن کے ارادے سے داخل ہو، لیکن ساتھ ہی اس کی یہ نیت بھی ہو کہ میں 10 دن بعد عمرے کا احرام باندھنے مکہ مکرمہ سے باہر مقامِ جعرانہ جاؤں گا۔ تو کیا اُس کا یہ سفر دو حصوں میں تقسیم ہوگا؟ اور وہ شخص مکہ مکرمہ میں پوری نماز پڑھے گا یا قصر کرے گا؟؟

580