
زخم پر پٹی بندھی ہو، تو وضو ہی کرنا ہوگا یا تیمم بھی کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ میری آنکھ کا آپریشن ہوا ، جس کی وجہ سے میری آنکھ پر پٹی باندھی گئی ہے، ڈاکٹرصاحب نے کہا ہے کہ آپ اسے پانی سے بچائیے گا ، اگر اس پر پانی لگاتو آپ کی آنکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہےاورنماز کے لیے وضو کرنے کی بجائے تیمم کیجئے گا ۔ میں نے اپنے علاقے کے ایک عالم صاحب سے اس کے متعلق مسئلہ پوچھا ، تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ وضو کرنے کی بجائے تیمم کرکے نماز پڑھیں پھر ایک مفتی صاحب سے اپنی کیفیت بیان کرکے کال پر مسئلہ پوچھا ، تو انہوں نے کہا کہ آپ وضو ہی کریں گے جس جگہ پر پٹی بندھی ہوئی ہے ، اس جگہ مسح کریں گے۔میری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس صورت میں وضو کا کیاحکم ہے؟کیا مجھے تیمم کی اجازت ہے؟
جس لڑکی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ والدہ کا دودھ پیا ہو اس سے نکاح کرنا کیسا؟
جواب: سوال ہوا کہ”ایک لڑکی تقدیرن نے مسماۃ جگیرن کا دودھ پیا، اب لوگ تقدیرن کا نکاح جگیرن کے دوسرے لڑکے کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں، نکاح درست ہے یا نہیں، اور یہ...
کیا زندگی میں اپنے لیے کفن تیار کر کے رکھ سکتے ہیں ؟
سوال: میری خالہ ابھی حیات ہیں، مگر انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنا کفن تیار کر لیا ہے اور وصیت کر رکھی ہے کہ مجھے اِسی کفن میں کفنانا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اُن کا زندہ ہونے کے باوجود اپنا کفن تیار کر لینا درست ہے؟
پلاٹ کی خرید و فروخت کی چند صورتیں اور احکام؟
جواب: سوال میں بیان کردہ طریقہ کار میں چونکہ عقد کے وقت پلاٹ متعین نہیں ہوتا ، ایگریمنٹ کےکچھ عرصہ بعد پلاٹ نمبر دیا جاتا ہے، تو اس طریقہ میں پلاٹ کی کیفیت...
کیا زنا کرنے سے نکاح ٹوٹ جائے گا
جواب: سوال ہوا ”زید کی شادی ہندہ کے ساتھ ہوئی ،آٹھ ماہ بعد حمل قرار پایا جب حمل چار ماہ کا ہوا تو زید پندرہ دن کے لیے کہیں باہر چلا گیا۔ واپسی پر ہندہ نے زی...
تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا ؟
جواب: سوال اور اس کا جواب نقل کرتے ہوئے بخاری شریف میں ہے:”قال: اخبرني ما فرض اللہ علی من الصيام؟ فقال:شهر رمضان الا ان تطوع شيئا“ یعنی اس اعرابی نے عرض کی ...
رخصتی سے پہلے ہی شوہر کا انتقال ہوجائے تو کیا پھر بھی عدتِ وفات لازم ہوگی ؟
جواب: سوال ہوا کہ”متوفیہ الزوج مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ، شرعاً اس کے لئے عدت ہے یانہیں؟“اس کے جواب میں ہے:”وفات کی عدت عورت غیر حامل پر مطلقا چار مہینے دس د...
حلال جانور کے گردے کھانے کا حکم؟
جواب: سوال کے تناظر میں ہم اس کی مزید کچھ تفصیل بیان کریں گے۔ چنانچہ کنز العمال میں ہے:’’کان یکرہ الکلیتین لمکانھمامن البول‘‘ترجمہ:نبی کریم صلی اللہ ت...
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلی وحی کون سی نازل ہوئی؟
جواب: سوال قائم ہوتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی تو اس وقت پیدائش بھی نہیں ہوئی تھی جس وقت پہلی وحی کا نزول ہوا، تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ ...
موٹاپا کم کرنے کے لیے (Bariatric surgery) کروانا کیسا؟
سوال: کچھ سالوں سے میڈیکل ترقی کے نتیجے میں (Bariatric surgery) کے ذریعے موٹاپے کو قابو کرنے کا طریقہ سامنے آیا ہے۔اِس کا دوسرا نام (Metabolic Surgery) بھی ہے۔اس سرجری کی تفصیلات یہ ہیں کہ جب موٹاپا مخصوص حد سے بڑھ جائے، یعنی کسی شخص کی بی ایم آئی(BMI) اوورویٹ (Overweight)ہو جائے اور موٹاپا اِتنا بڑھ جائے کہ وہ خود ایک بیماری کی شکل اختیار کر لے، نیز مختلف امراض مثلاً: بی پی، شوگر اور دیگر دل کے امراض لاحق ہو چکے ہوں یا لاحق ہونے کا قوی ترین اندیشہ ہو اور موٹاپا کم کرنے کے دیگر ذرائع مثلاً ورزش وغیرہ کارآمد ثابت نہ ہو رہے ہوں، تو اس صورت میں ڈاکٹرز اس سرجری کا مشورہ دیتے ہیں۔یہ سرجری لیپروسکوپک ٹیکنالوجی (Laparoscopic Technology) کے ذریعے کی جاتی ہے اور اس کے دو طریقے ہیں۔ ”Gastric Bypass Surgery“ اِس طریقہ میں کھانے کو براہِ راست معدے اور آنت کے ابتدائی حصے میں جانے سے روک دیا جاتا ہے، بلکہ بائی پاس کرتے ہوئے ڈائریکٹ معدے کے معمولی سے حصے سے گزر کر کھانا چھوٹی آنت کے درمیان میں داخل ہوتا ہے۔اس کے دو فائدے ہوتے ہیں۔ پہلا یہ کہ کھانے کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ کھانا مکمل ہضم نہیں ہوتا، جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مکمل ہضم ہونے کے نتیجے میں جن بیماریوں کے ہارمونز کو طاقت ملتی ہے، وہ ملنا بند ہو جاتی ہے اور بیماریوں کے اثرات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ” Sleeve Gastrectomy “ اِس طریقہ کار میں معدے کو کاٹ کر اِس کا سائز چھوٹا کیا جاتا ہے اور معدے کو سٹیپل کر دیا جاتا ہے، جس سے پیٹ جلدی بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور خوراک کم ہو جاتی ہے، پھر اِس سرجری اور مزید طبی ہدایات کی بدولت چند مہینوں میں مریض کے وزن پر کافی اثر ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان اور بالخصوص مغربی ممالک میں اس سرجری کا کافی رجحان ہے۔ اس سرجری کی مختلف تھری ڈی ویڈیوز اور مریضوں کے تاثرات انٹر نیٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اسلامی نقطہِ نظرسے یہ سرجری کروانا،جائز ہے؟ اس سرجری کی اردو تفصیلات کےلیے یہ آرٹیکل (https://www.nawaiwaqt.com.pk/08-Jan-2018/744409)مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔