
مسجد میں عورتوں کابا جماعت نماز پڑھنا جائز ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورتیں جمعہ و عیدین کی نمازیں، اور پانچ وقت کی فرض نمازیں اور تراویح کی نماز مسجد میں مردوں کی جماعت کے ساتھ ادا کر سکتی ہیں ؟ نیز مردوں کی جماعت کے بعد مسجد میں اپنی الگ جماعت کرا سکتی ہیں یا نہیں؟ سائل:محمد عثمان عزیز عطاری(گریڈ اسٹیشن، کہوٹہ،راولپنڈی)
سوال: کیا فرماتے علمائے کرام اس بارے میں کہ اگر نکاح میں مہر معین نہ کیا تو کیا نکاح درست ہو جائے گیا؟
قوالی سننا کیسا؟ قوالی کا شرعی حکم
سوال: قوالی جو آج کل عام طور پر کی جارہی ہے ،یہ اپنے گھر میں کروا سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب: کرنا۔ "جب یہ کسی بچی کا نام رکھا جائے گا تو اس کا معنی ہوگا: "پاک کرنے والی یا پاک کی ہوئی۔ "یہ نام رکھنا شرعاً اگرچہ جائز ہے لیکن بہتریہ ہے کہ بچی کا...
کیا بیچا ہوا مال واپس لینا دکاندار پر لازم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض اوقات گاہک کوئی چیز خریدنے کے بعد واپس کرنے آتاہے تو کچھ دکاندارحضرات ایسے ہوتے ہیں جوخوش دلی کے ساتھ واپس لے لیتے ہیں اور کچھ دکاندار حضرات ایسے ہوتے ہیں جو واپس نہیں لیتے ۔ یہ ارشاد فرمائیں کہ چیز بیچنے کے بعد اگر خریدار وہ چیز پسند نہ آنے کی وجہ سے واپس کرنے آجائے تو کیا دکاندار پر واپس لینا لازم ہےیا نہیں؟
دنياوی تعليم کی وجہ سے جماعت چھوڑنا کيسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر اسکول کے قریب ہی محلے کی مسجد ہو، لیکن اگر جماعت سے نماز پڑھنے جائیں گے ، تو انگلش کا لیکچر نکل جائے گا ، تو کیا اس مجبوری میں جماعت چھوڑ سکتے ہیں؟ سائل: طیب (جوہر ٹاؤن، لاہور)
کسی کو کاروبار کے لیے رقم دی اور اس کے کاروبار کے طریقے کا علم نہیں ، تو نفع کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک شخص کو کاروبار کے لیے بطور مضاربت رقم دی ہوئی ہے ، وہ ہر مہینے مقررہ فیصد میں مجھے نفع دے دیتا ہے ، مگر مجھے اس کے کام کا طریقہ کار معلوم نہیں ،ممکن ہے کہ وہ ناجائز طریقوں سے کماتا ہو ، کیا میرا اس سے وہ نفع لینا حلال ہے ؟
غیر محرم لے پالک سے پردے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگرکسی عورت نے ایسے بچے کولے کر اپنا بیٹابنایا،جونہ اس کامحرم تھااورنہ ہی اس سے کوئی رضاعی رشتہ تھاتوکیاجب وہ بڑاہوجائے اس سے پردہ کرناضروری ہوگا؟ سائل:محمدبلال (راو ی روڈ،لاہور)
پانچوی رکعت کا سجدہ کرنے کے بعد ایک رکعت ملانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ یہ تو ہمیں معلو م ہے کہ بعد ادائیگی نماز عصر کوئی نفل نماز وقت مغرب تک نہیں پڑھ سکتے لیکن کسی نے عصر کے فرض ادا کرتے ہوئے قعدہ اخیرہ کرنے کے بعد پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا ہو تو اس کو حکم ہے کہ وہ ایک رکعت مزید مع سجدہ سہو ادا کرے تاکہ آخری کی یہ دو رکعتیں نفل ہوجائیں اور پچھلی چار رکعتوں سے عصر کے فرض ادا ہوجائیں ۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ جب عصر کے بعد نفل نماز پڑھنا منع ہے تو یہاں ایک رکعت اور پڑھنے کا کیوں کہا جارہا ہے ؟ سائل: عبد الماجد عطاری(نارتھ کراچی)
کیا کتابیں اور کپڑے نفلی صدقے کے طور پر دے سکتےہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کتاب ، کپڑے یا اسی طرح کی دوسری چیزیں بھی نفلی صدقہ میں دی جاسکتی ہیں ؟ سائلہ:اسلامی بہن (کراچی)