
عورت کا بھول کرمسجد بیت سے نکل جانا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں 26 رمضان المبارک کو آن لائن محفلِ ذکر و نعت میں شامل تھی، مجھے یاد نہیں رہا اور میں اپنی بہن کو بلانے کے لیے مسجدِ بیت سے نکل گئی ، جب صحن میں پہنچی تو یاد آیاا ور وہاں سے ہی واپس مسجدِ بیت میں آ گئی ، تو کیا اس صورت میں میرا اعتکاف ٹوٹ گیا ؟
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔
اعتکاف کی حالت میں مشت زنی کرنا
سوال: کیا مشت زنی سے اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے؟
بہن یا والدہ کا اعتکاف والے کمرے میں معتکفہ کے ساتھ سونا کیسا؟
سوال: عورت کے ساتھ اعتکاف والے کمرے میں اس کی بہن یا والدہ سوسکتی ہیں یا نہیں جبکہ وہ آپس میں باتیں نہ کریں؟ نیز یہ بھی بتادیجئے کہ دورانِ اعتکاف کس کس سے پردہ کرنا ہوگا؟
جائے نماز میں اعتکاف کرنے کا حکم
سوال: جائے نماز میں رمضان کے آخری عشرے کا مسنون اعتکاف کروایا جا سکتا ہے یا نہیں؟
مسجد میں خرید و فروخت کا حکم؟ کر لی، تو کیا کفارہ دینا ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ مسجد میں بیچی یا خریدی جانے والی شے لائے بغیر اگر خریدو فروخت کی جائے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اگر ناجائز ہو اور اس کے باوجود بھی کوئی مسجد میں سودا کرلے تو اس بیع کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس کی وجہ سے کوئی کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟
وقتِ جمعہ شروع ہونےکےبعد نماز پڑھے بغیر سفرپر جانا کیسا؟
سوال: مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب بہارِشریعت ،ج1،حصہ4،ص776،مسئلہ نمبر71 میں یہ بات مذکور ہے:”جمعہ کے دن اگر سفر کیا اور زوال سے پہلے آبادی شہر سے باہر ہوگیا، تو حرج نہیں ورنہ ممنوع ہے۔“یہاں ممانعت سے مراد کراہت ہے یا کچھ اور نیزاگر کراہت مراد ہے، توکراہتِ تنزیہی ہے یا تحریمی؟
معتکف کا مسجد کے حجرے میں سو نا
سوال: کیامعتکف یعنی جو دس دن کے سنت اعتکاف میں بیٹھا ہو، وہ مسجد کےحجرے (روم )میں سو سکتا ہے ، یعنی صرف سونے کے لیے جانا درست ہے ؟
اعتکاف میں بیٹھی عورت کی کسی پریااس پرکسی کی نظرپڑنے کاحکم
سوال: عورت اعتکاف میں ہو تو کیا کسی کی طرف نظر پڑنے یا کسی کے اعتکاف میں بیٹھی عورت کو دیکھنے سے اس عورت کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا؟