
وضو کرنے کے بعد سر کے بال منڈوا لئے تو وضو و مسح کاحکم
جواب: پر مسح کیا تھا وہ اتر گئے تو اب سرکی کھال پر دوبارہ مسح کرنے کی حاجت نہیں۔ مراقی الفلاح میں ہے:”(ولا يعاد المسح) في الوضوء(على موضع الشعر بعد حلقه...
حالت احرام میں سر یا چہرہ چھپانے سے دم یا کفارہ لازم ہوگا؟ تفصیلی فتوی
سوال: ہم نے علمائے کرام سے یہ مسئلہ سنا ہے کہ مرد حالت احرام میں چادروغیرہ سرپر نہیں اوڑھ سکتا، جبکہ مردو عورت دونوں ہی کسی کپڑے یا ماسک وغیرہ سےچہرے کو نہیں چھپاسکتے۔عرض یہ ہے کہ اگر کوئی مرد سخت گرمی یا سردی کے عذرکی وجہ سے سرپرچادر اوڑھ لے یا مرد وعورت دونوں سخت دھوپ ہی کی وجہ سے ماسک وغیرہ کسی کپڑے سے چہرے کوچھپا لیں ،تو کیا حکم ہوگا اور اس پر کیا کفارہ لازم آئے گا،پورا سر یا چہرہ چھپا ہو یا تھوڑا؟اور اگر ایسا بغیر عذر کے کیا جائے، توکیا کفارہ ہوگا؟برائے مہربانی آسان الفاظ میں وضاحت کےساتھ ارشاد فرمادیں ،تاکہ مکمل مسئلہ معلوم ہوجائے اور میرے جیسے دوسرے لوگ بھی اس کو سمجھ کر عمل کرسکیں ۔
سوال: اگر کسی پر غسل فرض ہو اور اسے پانی نہ ہونے یا کسی دوسری شرعی وجہ سے تیمم کرنا پڑے تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟ کیا غسل کے تیمم میں غسل کے طریقے پر ہی تیمم کیا جائے گا ؟
غسل میں ٹانکے والی جگہ دھوئے بغیر نماز وغیرہ پڑھنا
سوال: ایک بندے کا آپریشن ہوا،آپریشن والی جگہ پر ٹانکے لگے ہوئے ہیں،اب اس پر غسل فرض ہوگیا،وہ غسل کرے گا،تو اس نے آپریشن والی جگہ پر پانی نہیں بہانا،بلکہ بقیہ جسم پر ہی بہائے گا،تو کیا وہ اس غسل کے بعد بھی نماز اور قرآن پاک وغیرہ پڑھ سکتا ہے ؟
جواب: پر آجائے ۔ہر بڑی تجارتی مارکیٹ میں بروکرز کا عمل دخل ہے ۔دیگر امور زندگی کی طرح اس شعبہ میں بھی حلال و حرام کے احکام موجود ہیں اور درست طریقہ اختیار ک...
ہلاکو خان نے جب بغداد پر حملہ کیا تھا تو علماء آپس میں مناظرے کر رہے تھے؟
سوال: مشہور اعتراض علماء پر ہوتا ہے کہ مذہبی رہنماؤں کی آپسی لڑائی کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تباہ ہو گیا ہے، سنا ہے کہ جب ہلاکو خان نے بغداد پر حملہ کیا تو مذہبی رہنما کوے کے حلال و حرام ہونے اور مسواک کی لمبائی پر مناظرے کر رہے تھے، شرعی رہنمائی فرما دیں کہ کیا واقعی معاشرے کی تباہی کے پیچھے مذہبی رہنماؤں کے آپسی اختلافات ہیں؟
کیا دوران وضو ایک موزے پر مسح اور دوسرے کو دھونا درست ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید کی بائیں سائڈ پر فالج کا اٹیک ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کی بائیں ٹانگ مفلوج ہو گئی ہے اب زیدفالج زدہ پاؤں پر موزہ پہنتا ہے جبکہ دوسرے پاؤں پر موزہ پہننے سے گرمی لگتی ہے تو اس پر موزہ نہیں پہنتا معلوم یہ کرنا ہے کہ کیاگرمی کے عذر کی وجہ سے یوں کر سکتا ہے کہ مفلوج پاؤں میں موزہ پہن کر اس پر مسح کر لیا کرے جبکہ دوسرا پاؤں دھو لیا کرے گا ؟ نوٹ : سائل کا بیان ہے کہ ڈاکٹر کی طرف سے مفلوج پاؤں کو دھونے کی ممانعت نہیں ہے اورپانی سے دھونا بھی تکلیف دے نہیں ہاں دھونے کے لئےاس پاؤں کو آگے پیچھے کرنے اور اٹھنے بیٹھنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سائل :مطیع الرحمٰن(سمن آباد لاہور)
پانی سے الرجی ہو تو وضو کی جگہ تیمم کرنا کیسا؟
جواب: پر مسح کرلیں اورمسح بھی ضرر دیتا ہو تو کسی کپڑے وغیرہ کے اوپر سے تو انگلیوں کامسح ہو ہی جائے گا۔ تیمم نہیں کریں گی۔ فتاوی رضویہ میں ہے: ”اگر ہر طرح ک...
جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔
شرعی سفر میں کتنی دیر ٹھہرنا سفر کو منقطع کردے گا؟
سوال: مسافر بننے کے لئے تین دن کے متصل سفر کی قید لگائی جاتی ہے، جیسا کہ بہارشریعت میں ہے:"یہ بھی شرط ہے کہ تین دن کی راہ کے سفر کا متصل ارادہ ہو اگر یوں ارادہ کیا کہ مثلاً دو دن کی راہ پر پہنچ کر کچھ کام کرنا ہے، وہ کر کے پھر ایک دن کی راہ جاؤں گا، تو یہ تین دن کی راہ کا متصل ارادہ نہ ہوا،مسافر نہ ہوا۔" پوچھنا یہ ہے کہ سفر کے اتصال میں رکاوٹ بننے والے جس کام کا ذکر کیا جا رہا ہے،اس سے کتنی دیر کاٹھہرنا ،مراد ہے ؟ایک عالم صاحب سے سنا ہے کہ ایک پوری رات مراد ہے یعنی اگر پوری رات ٹھہرنے،پھر آگے سفر کا ارادہ ہے ،تو یہ سفر کو منقطع کرے گا اور اگر رات ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو،بلکہ گھنٹہ دو گھنٹہ یا چاہے چھے گھنٹہ ہی کیوں نہ رکنا ہو،یہ سفر کو منقطع نہیں کرے گا اور بندہ مسافر ہی رہے گا۔کیا یہ بات درست ہے؟