سرچ کریں

Displaying 51 to 60 out of 1565 results

51

رسید اپنے نام پر بنوانا قبضہ شمار ہوگا؟

جواب: دوکاندار فریزر یا بائک پر قبضہ کرنے کا اختیار دے دے یعنی یوں کہے اپنا مال لے جاؤ اور کیفیت یہ ہو کہ آپ لے جانے پر قادر ہوں اور قبضہ کرنے میں کسی ق...

51
52

ٹھیکیدار اگر اُجرت نہ دے تو اس کا سامان اٹھالینا کیسا؟

سوال: اگر ٹھیکیدار لیبر(Labor) کے پیسے کھاجائے تو کیا ٹھیکیدار کا کوئی سامان اٹھا کر لے جاسکتے ہیں؟

52
53

فیک فالوورز اور لائکس بڑھانے کے لیے پیسے دینا

سوال: یو ٹیوب ، فیس بک وغیرہ پر فیک فالوورز اور لائکس بڑھانے کے پیسے لیے جاتے ہیں یعنی اگر آپ نے یہ شو کرنا ہے کہ آپ کے اتنے ہزار فالوورز ہیں یا اتنے ہزار لائکس ہیں تو پیسے دے کر ایسا کر سکتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ایسا کرنا اور اس کی رقم ادا کرنا کیسا ہے؟

53
54

سُنار کے ساتھ اِنویسٹمنٹ میں منافع فکس کرنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سونے کا کاروبار ہے تو کچھ لوگ ہمارے پاس اِنویسٹمنٹ (Investment) کرنے آتے ہیں اور اِنویسٹ ا س حساب سے کرتے ہیں کہ مثلاً ہمیں ایک تولہ پرڈھائی ہزار روپے پرافٹ(Profit) ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ آپ ہمارے دس لاکھ روپے چھ ماہ کے لئے انویسٹ کرلیں، آپ خود سامان لائیں خود ہی بیچیں اور ہر ماہ پچیس سو کے حساب سے ہمیں نفع دے دیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس شخص کو مہینے بعد پیسے واپس کر دیئے جائیں اور وہ دوبارہ ہمیں سامان لاکر دے تب اسے پرافٹ دیں؟یا ماہانہ ہم سامان لے آئیں اور ہر مہینے اس کو پرافٹ دیں ؟ اس کا جائز طریقۂ کار کیا ہے؟

54
55

ویزہ کے حصول کے لئے سودی قرض لے کر بینک اکاؤنٹ میں رقم شو کروانا

سوال: قانون یہ ہے کہ جو لوگ اسٹڈی ویزا کسی دوسرے ملک جانا چاہتے ہیں ان کو کچھ ماہ اپنا بینک اکاؤنٹ شو کروانا پڑتا ہے جن لوگوں کے اکاؤنٹ میں زیادہ پیسے نہیں ہوتے وہ دوسروں سے پیسے لیتے ہیں جو لوگ ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں وہ اس کے بدلے ان سے پیسے مانگتے ہیں یعنی پانچ لاکھ دیں گے تو پھر ان سے چھ لاکھ واپس لیں گے ایسا کرنا کیسا؟

55
56

الیکٹریشن کا چیز کھول کر چیک کرنے کے پیسے لینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض الیکٹریشنز نے اپنی دکان پر لکھا ہوتا ہےکہ کوئی بھی چیز چیک کرنے کی پچاس روپے فیس ہوگی ، پھر اگر مالک وہ چیز بنوائےتو اس کا خرچہ بتا دیتے ہیں اور اس صورت میں کھول کر چیک کرنے کے الگ سے پیسے نہیں لیتے البتہ اگر مالک وہ چیز نہ بنوائے توکھول کر چیک کرنے کے پچاس روپے لیتے ہیں اورخرابی (Fault) بتاکر ، وہ چیز بند کر کے واپس دے دیتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟

56
57

واپس لینے کی شرط پر کوئی چیز بیچنے کا شرعی حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زیدنے بکرکوپندرہ لاکھ روپےکی اپنی گاڑی اس شرط پرفروخت کی کہ جب میرے پاس پیسے ہوں گے، تب میں اداکرکے گاڑی واپس لے لوں گااوراس وقت تک گاڑی تم استعمال کرو۔کیاان دونوں کے درمیان مذکورہ معاہدہ شرعاجائزہے یاناجائز ؟

57
58

اسٹڈی ویزہ کے لیے جھوٹی بینک اسٹیٹمنٹ بنوانا

سوال: سٹڈی ویزے کےلئے پیسے دے کر بینک اسٹیٹ منٹ بنوانا کیسا؟ یعنی کچھ لوگ پڑھائی کےلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اور ان کے پاس بینک میں مطلوبہ رقم شو کرنے کےلئے موجود نہیں ہوتی تو وہ بینک سے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں رکھواتے ہیں اور بینک اس پر کچھ فیصد منافع لیتا ہے لیکن بینک وہ پیسے اسے استعمال کرنے کا اختیار نہیں دیتا بلکہ اس کے اے ٹی ایم وغیرہ بھی اپنے پاس رکھ لیتا ہے تو بینک سے اس طرح پیسے لینا کیسا؟

58
59

مل والوں کا گندم کی بوری میں مٹی کنکر کے نام پر پیسے کاٹنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ باہر سے جب گندم آتی ہے تو اس میں کنکربھی ہوتے ہیں مٹی بھی ہوتی ہےتو مل والے ایک اندازے سے گندم والے کے دو کلووزن کے پیسے کاٹ لیتے ہیں جسے کاٹ کا نام دیا جاتا ہےمثلاً 100 کلو کی بوری تیس روپے فی کلو کے حساب تین ہزار روپے کی بنی تو اس میں کاٹ کرکے اسے اٹھانوے کلو شمار کرتے اور دو کلو مٹی کنکر کے نام سے کاٹ لیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

59
60

کیا صدقے کی رقم گھر میں رکھنے سے نحوست ہوتی ہے ؟

جواب: پیسے مطلوبہ مَصرف خیر تک نہ پہنچ جائیں ،اس وقت تک بندے کی ملکیت سے نہیں نکلتے، جیسا کہ فقہائے کرام نے زکوٰۃ کے متعلق بیان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی رقم محض ا...

60