
پرائز بانڈ کی فوٹو کاپیوں کی خریدوفروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ پرائز بانڈکی خریداری، اس پر درج قیمت کے علاوہ مزید اضافی رقم کے ساتھ کی جاتی ہے ۔جس کو عرف میں Onپر خریدنا، بیچنا بھی کہا جاتا ہے ۔پرائز بانڈ مارکیٹ میں ایک طریقہ یہ بھی رائج ہوتا جارہا ہے، کہ انعامی بانڈزکی سیریز کی خرید وفروخت یوں کرتے ہیں کہ مثلاًاس سیریز654301 کی پوری سیریز سو بانڈز پر مشتمل خریدلیتے ہیں، اس طرح کہ اس سیریز کے پہلے بانڈ کی فوٹو کاپی بیچتے ہیں اوربیچنے والاحکومت کی طرف سے جاری کردہ پرائزبانڈاپنے ہی پاس رکھتاہےاورخریدارکوفقط فوٹو کاپیاں دیتاہےاوراس کے بدلے ہر پرائز بانڈ پرجومخصوص رقم لی جاتی ہے وہ وصول کرلیتاہے اوراس طرح جس کے پاس مثال کے طورپرساڑھے سات ہزاروالے 100پرائزبانڈزحاصل کرنے کے لئےان کی قیمت7,50,000(ساڑھے سات لاکھ)روپے نہ بھی ہوں وہ شخص بھی بس اضافی چارجزجیسے 2500 روپےدے کران کی 100فوٹوکاپیاں حاصل کرسکتاہے،پھرجب تک تاریخ نہ آجائے وہ بیچنے والاان سیریز کے پرائزبانڈزکی فوٹوکاپیاں کسی اورکو نہیں دے سکتا۔اگر مخصوص تاریخ پران پرائزبانڈزکی فوٹوکاپیوں کےنمبرزمیں سے کسی پرانعام نکل گیاتواس خریدار کوپوراانعام مل جاتاہےاور اگرانعام نہیں نکلاتووہ فوٹوکاپیاں ضائع قرارپاتی ہیں اوردیئےگئے اضافی چارجزکامالک پرائزبانڈکی فوٹوکاپیاں بیچنے والا ہی قرار پاتا ہے ۔ میراسوال یہ ہے کہ پرائزبانڈزکی فوٹوکاپیوں کی خریدوفروخت جائزہے یانہیں؟ سائل:شجاع عطاری(3/A-5،نارتھ کراچی)
چیز بیچنے کے بعد سیلر کا قیمت میں کمی کرنا کیسا ؟
سوال: میں نے عبد الرحمٰن کو 91 لاکھ روپےکی دکان بیچی ۔ 30 لاکھ روپے عبد الرحمٰن نے کیش دیے ، باقی 61 لاکھ روپے کے متعلق طے یہ پایا کہ عبد الرحمٰن تین مہینے میں ادا کرے گا۔ لیکن تین مہینے بعد عبد الرحمٰن سے 61 لاکھ روپے نہ ہوسکے جس پراس نے سودا کینسل کرنے کا کہا ۔ میں نے سودا کینسل کرنے سے منع کردیا، جس پر عبد الرحمٰن نے دکان خریدنے کے لیےپارٹی تلاش کرنا شروع کردی اور ساتھ ہی مجھےبھی کہا کہ آپ بھی پارٹی تلاش کریں۔ میں نے بھی پارٹی تلاش کرنا شروع کردی ، سب سے زیادہ پیسے جو پارٹی دے رہی تھی وہ 76 لاکھ روپے ہیں،عبد الرحمٰن وہ دکان اس پارٹی کو بیچنا چاہتا ہے اور ساتھ ہی مجھے کہہ رہا ہے کہ آپ مجھے پانچ لاکھ روپے کی رعایت دے دیں تاکہ میرا نقصان کچھ کم ہوجائے ۔میرے لیے اس صورت میں اسے رعایت دیناکیسا ہے ؟
استعمال کرنے کی شرط پر گروی رکھنا کیسا؟
جواب: خرید وفروخت کو حلال کیا اور سود کو حرام کیا۔ (القرآن الکریم، پارہ 03، سورۃ البقرہ، آیت نمبر 275) صحیح مسلم کی حدیثِ پاک میں ہے:”عن جابر رضی اللہ عنہ ...
کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟
جواب: خرید و فروخت ) میں خریدار قبضہ کے بغیر بھی مالک ہوجاتا ہے اور خریدی گئی چیز بیچنے والے کی ملکیت سے نکل جاتی ہے ۔ چنانچہ قبضہ کے بغیر عقدِ بیع ( یعن...
قرض دی ہوئی رقم قربانی کے دنوں کے بعد ملنی ہے، تو قربانی کا حکم
جواب: خرید سکے،تواس پر قربانی واجب نہیں اور اس صور ت میں اس پر قرض لے کرقربانی کرنا لازم نہیں اور نہ ہی اپنا قرض واپس ملنے کے بعدقربانی کے جانور کی ...
کسی کو چیز خریدنے کا کہا تو وہ اپنی چیز مؤکل کو بیچ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا کپڑے کا کام ہے، میرے اس کام میں ایک صورت یہ پیش آتی ہے کہ مثلا ً زید کو کسی نے کہا کہ تم میرے لئے فلاں کپڑا 500 کلو خرید لو اور زید کو اس نے اس کے مطابق رقم دے دی، اب زید بجائے اس کے کہ وہ کسی دوسرے سے وہ کپڑا خریدے یا دوسرے شہر جاکر خریداری کرے، وہ یہ کرتا ہے کہ جو اس کے پاس اسی مال کا اسٹاک رکھا ہوتا ہے یعنی وہی کپڑا اس کے پاس رکھا ہوتا ہے جو مطلوبہ وزن کے مطابق ہوتا ہے، تو وه اپنا ہی مال مؤکل کو بتائے بغیر اسےبیچ دیتا ہے۔ مؤکل یہ ہی سمجھ رہا ہوتا ہے کہ اس نے کسی سے خریدا ہے۔ کیا یہ صورت جائز ہے؟
چیز خرید کر خود قبضہ کیے بغیر ڈیلیوری بوائے کے ذریعے آگے بیچنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ میں نے آن لائن کاروبار شروع کیا ہے جس میں مجھے مختلف اشیاء کے آرڈرز موصول ہوتے ہیں،وہ اشیاء آرڈر کے وقت میرے پاس موجود نہیں ہوتیں، اس لیے میں آرڈر بیع کے طور پر نہیں بلکہ وعدۂ بیع کے طور پر قبول کرتا ہوں، جس کی میں آرڈر لیتے وقت ہی صراحت کر دیتا ہوں۔ پھر متعلقہ دکاندار سے وہ چیز ادھار خرید کر، اسی سے اپنے گاہک کے پتے پر ڈیلیور کرواتا ہوں، یعنی دکاندار میری طرف سے کسی ڈیلیوری والے کو ہائر کرکے، اس کے ذریعے یہ سامان فلاں ایڈریس پر پہنچا تا ہے، اور ڈیلیوری چارجز بھی میں خود ادا کرتا ہوں۔ جب وہ چیز گاہک کو موصول ہوتی ہے تو وہ وہی قیمت ادا کرتا ہے جو پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے، ڈیلیوری والا رقم وصول کر کے دکاندار کو دے دیتا ہے، جو اپنی قیمت منہا کر کے باقی رقم مجھے واپس کر دیتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا شرعی اعتبار سے آن لائن خرید و فروخت کا یہ طریقہ درست ہے؟ اگر اس میں کوئی شرعی خرابی ہو تو مہربانی فرما کر اس کی جائز صورت بیان فرما دیں۔
بروکر کمیشن کا مستحق کب ہوتا ہے ؟ تفصیلی فتویٰ
جواب: خریدنے یا بیچنے کا وکیل ہے، تو اس چیز کو خرید لے یا بیچ لے، یونہی اگر خود عاقد نہ ہو، بلکہ فریقین کے درمیان مکان ،پلاٹ وغیرہ کسی چیز کاسودا کر ا رہا ہ...
مجہول نفع پر خرید و فروخت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں کپڑا سیل کرتا ہوں۔طریقہ یہ ہے کہ میرے ماموں اپنے پیسوں سے دوسرے ملک سے کپڑا منگواتے ہیں، میں وہ کپڑا ان سے اُدھار پر خریدلیتا ہوں اور طے یہ ہوتا ہے کہ اس کی وہ مالیت جس پر ماموں نے خریدا ہے اور مزید بیچنے کے بعد جو نفع ہوگا اس میں سے آدھا ماموں کو دوں گا، کیا اس طرح کرنا درست ہے؟ اگر اس میں کوئی خرابی ہے تو اس کا حل بھی بتادیں۔ سائل:محمد ارشد عطاری (مرکزالاولیاء،لاہور)
جمعہ کی نماز کے وقت خرید و فروخت کرنے کا کیاحکم ہے ؟
سوال: جمعہ کے وقت خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟