
والد کی زندگی میں فوت شدہ بیٹی کا وراثت میں حصہ ہوگا؟
سوال: ہمارے والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے اور ہماری ایک بہن کا انتقال بھی والد صاحب کی زندگی میں ہو گیا تھا ۔ سوال یہ ہے کہ والد صاحب کی وراثت میں ان کی زندگی میں فوت ہونے والی بیٹی اور اس کی اولاد کا حصہ ہو گا یا نہیں ؟
شوہر بیوی کو فرض حج کے لیے جانے سے روک سکتا ہے؟
سوال: ہندہ کی ملکیت میں اتنا مال ہے کہ جس بنا پر حج فرض ہوتا ہے، اس کا بالغ بھائی حج پر جا رہا ہے، ہندہ اس کے ساتھ حج پر جانا چاہتی ہے، لیکن اس کا شوہر خالد اسے فرض حج کی ادائیگی کے لئے جانے کی اجازت نہیں دے رہا، کہتا ہے کہ تم پر میری اطاعت لازم ہے، اگر تم میری اجازت کے بغیر حج کے لئے گئی، تو گنہگار ہو گی، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسی صورت میں ہندہ شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جا سکتی ہے؟ اور اگر جائے، تو کیا گنہگار ہو گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ (1)بیوی کے شوہر پر کیا کیا حقوق ہیں اور کیا شوہر کا بیوی کو ہر بات بتانا ضروری ہے ؟ مثلا کہاں گئے تھے؟کیوں گئے تھے؟ وغیرہ وغیرہ۔ (2)کیا شادی کے بعددیگر رشتہ داروں کے حقوق ختم یا کم ہو جاتے ہیں کہ اب بیوی آ گئی ہے،سب حقوق اِسی کے ہوں گے؟
بیوی بیٹے کے گھر ہو اور شوہر کا انتقال ہو جائے، تو بیوی عدت کہاں گزارے ؟
سوال: اگر شوہر کا انتقال بیٹے کے گھر پر ہو تو اس کی بیوی عدت بیٹے کے گھر گزارے گی یا شوہر کے گھرپر؟نیز بیوی شوہر کے انتقال کےوقت شوہرکے گھر سے بیٹے کے گھر چلی گئی تھی ، اوروہاں بیٹے کے گھر پر چالیس دن گزر چکے ہیں،اب وہ اپنے شوہر کےگھر آنا چاہتی ہےاور عدت کے بقیہ ایام شوہر کےگھر گزارنا چاہتی ہے تو کیااب وہ بیٹے کے گھر سے شوہر کے گھر جاسکتی ہے ؟
جائیداد میں لڑکیوں کو عاق کرنا کیسا؟
جواب: وراثت میں سے حصہ نہیں ملے گا ، آج کل لوگ اپنی اولاد کو عاق کہہ کر وراثت سے محروم کر دیتے ہیں ، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں اور نہ ہی اس وجہ سے کوئی ...
مرحوم کا قرض اتار نے سے متعلق تفصیلی فتویٰ
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ والد کے انتقال کے بعد قرض کی ادائیگی کیسے کریں، جبکہ یہ معلوم ہو کہ والد نے قرض لیا ہے اور رقم بھی معلوم ہے،مگر قرض خواہوں کا علم نہ ہو؟ نامعلوم شخص کے قرض کا حکم یہ ہوتا ہے کہ بعد تتبع و تلاش بنیتِ ثواب صدقہ کردیا جائے،مگر میت کا ترکہ تو ورثاکا حق ہے، اِس میں یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے یا نہیں؟نیز قبل از ادائے قرض وراثت کیسے تقسیم کریں؟
شوہر کی غیرموجودگی میں بیوی کا بغیر اجازت نفلی روزہ رکھنا
سوال: شوہر دور ہے، کسی مسئلہ کی وجہ سے اس سے بات نہیں ہورہی، کیا اس سے پوچھے بغیر نفلی روزہ رکھنا بیوی کیلئے جائز ہے ؟
شوہر یا بیوی کاایک دوسرے کی میت کو غسل دینا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وفات کے بعد عورت اپنے شوہر کو اور شوہر اپنی بیوی کوغسل دے سکتا ہےیا نہیں؟ براہِ مہربانی تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔ سائل : بشارت علی(اچھرہ ، لاہور)