
وضو میں چہرے سے ٹپکنے والے قطرے چلو میں گر جائیں تو چلو کے پانی کا حکم
جواب: مستعمل پانی،چہرے سے گرنے والےمستعمل پانی کے قطروں کی مقدار سے زیادہ ہے ( اورعموماایساہی ہوتاہے) تو ان قطروں کی وجہ سے اس اچھے پانی میں کوئی فرق نہیں آ...
پانی مستعمل ہونے کے بعد اسے قابلِ استعمال بنانے کا طریقہ
سوال: پانی مستعمل ہوجائے ، تو اسے قابلِ استعمال کیسے کیا جائے؟
زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔
دہ در دہ سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی تو پانی و اس سے کئے گئے وضو کا حکم؟
سوال: دہ در دہ ( دو سو پچیس اسکوائر فٹ )سے کم ٹینکی میں گوہ گر کر مر گئی ۔اس کا جسم پھولا پھٹا نہیں ۔جیسے ہی اس کے گرنے کا علم ہوا اس کو نکال لیا تو(1) اب اس ٹینکی کے پانی کو پاک کیسے کریں ۔اور(2)گوہ نکالنے سے پہلے اس پانی سے وضو وغیرہ کیا ہو تو اس کا کیا حکم ہے،کب سے اس پانی کو ناپاک مانیں گے ؟
مستعمل پانی سے بدن پر لگی ناپاکی دھونا کیسا؟
سوال: اگر کسی شخص کے بدن پر ناپاکی لگی ہو اور وہ اس ناپاکی کو مستعمل پانی سے دھو ڈالے، تو کیا وہ جگہ پاک ہوجائے گی؟
جنبی شخص کے دھلے ہوئے بازو سے پانی لگ کر بالٹی میں گر گیا، تو حکم
سوال: جس پر غسل فرض ہو اور صرف سیدھا بازو دھویا باقی جسم نہیں۔ اب اگر بازو سے لگ کر پانی بالٹی میں گیا تو بالٹی کا پانی مستعمل ہو گیا؟
سردی میں وضو کرنے کی فضیلت کیا گرم پانی سے وضو کرنے سے حاصل ہوگی ؟
سوال: ہم نے سنا ہے کہ سردی میں وضو کرنے پر دوہرا اجر ملنے کی بشارت ہے، تو کیا فضیلت ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے کے ساتھ خاص ہے یا گرم پانی سےوضو کرنے پر بھی یہ فضیلت حاصل ہو گی؟
مستعمل پانی سے وضو کرکے نماز پڑھی لی ہو تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید کو نماز کی ادائیگی کے بعد معلوم ہوا کہ اُس نے تو مستعمل پانی سے وضو کرکے نماز ادا کی ہے، تو کیا اس صورت میں زید کو وہ نماز دوبارہ سے ادا کرنا ہوگی؟
مستعمل پانی کوطہارت کے قابل بنانے کاطریقہ
سوال: مستعمل پانی کوطہارت کے قابل بنانے کاطریقہ
زخم پر پٹی بندھی ہو، تو وضو ہی کرنا ہوگا یا تیمم بھی کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارےمیں کہ میری آنکھ کا آپریشن ہوا ، جس کی وجہ سے میری آنکھ پر پٹی باندھی گئی ہے، ڈاکٹرصاحب نے کہا ہے کہ آپ اسے پانی سے بچائیے گا ، اگر اس پر پانی لگاتو آپ کی آنکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہےاورنماز کے لیے وضو کرنے کی بجائے تیمم کیجئے گا ۔ میں نے اپنے علاقے کے ایک عالم صاحب سے اس کے متعلق مسئلہ پوچھا ، تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ وضو کرنے کی بجائے تیمم کرکے نماز پڑھیں پھر ایک مفتی صاحب سے اپنی کیفیت بیان کرکے کال پر مسئلہ پوچھا ، تو انہوں نے کہا کہ آپ وضو ہی کریں گے جس جگہ پر پٹی بندھی ہوئی ہے ، اس جگہ مسح کریں گے۔میری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس صورت میں وضو کا کیاحکم ہے؟کیا مجھے تیمم کی اجازت ہے؟