
جنون کی حالت میں جو نمازیں رہ گئیں، ان کے فدیہ کا حکم
سوال: میری خالہ 60 سال تک مسلسل نمازیں پڑھتی رہی ہیں ،پھر اس کے بعد ان کا چودہ (14) ماہ ذہنی توازن درست نہ رہا یعنی وہ جنون کی حالت میں رہیں اور وفات تک وہ اسی حالت میں رہیں اور ابھی فوت ہوگئی ہیں، تو ہم ان کی 14ماہ کی نمازوں کا فدیہ کیسے دیں؟
نابالغ کی نماز فاسد ہو جائے، تو کیا وہ دوبارہ پڑھے گا؟
سوال: کسی شخص کی قراءت میں غلطی کی وجہ سے نمازیں فاسد ہو گئیں، اسے معلوم ہوا تو اس نے اصلاح کی اور وہ نمازیں لوٹا لیں۔ لیکن اس نے نابالغی کی حالت میں جو نمازیں ادا کیں، ان میں بھی یہی غلطی کرتا تھا، تو کیا وہ نابالغی کی حالت میں پڑھی گئی نمازیں بھی دوبارہ پڑھے گا؟
حمل کے آخری دنوں میں عورت نماز کس طرح پڑھے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ حمل کے آٹھویں نویں ماہ میں سجدہ کرتے وقت سخت دشواری ہوتی ہو یا سجدہ کرنے میں درد ہوتا ہو، تو کیا اشارے سے نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی؟
بغیروضوفرض نماز پڑھ لی اب کیا حکم ہے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہندہ باوضو کھڑے اذان سن رہی تھی کہ اس کی ہوا خارج ہوگئی۔ اس کی فیملی کے افراد بھی وہیں موجود تھے، شرمندگی کے مارے اسے کچھ سمجھ نہ آئی اور اس نے بغیر وضو ہی کے فرض نماز ادا کرلی۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ہندہ بے وضو پڑھی گئی اس فرض نماز کو پھیرنا چاہتی ہے، تو اس صورت میں اس نماز کی نیت کے الفاظ کیا ہوں گے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
سنتیں اور نوافل پڑھتے ہوئے حیض آجائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: سنت مؤکدہ ، سنتِ غير مؤکدہ اور نوافل ، ان تینوں نمازوں کی ادائیگی کے دوران اگر حیض آ جائے ،تو ان کی قضا کسی طرح ہوگی؟
بچے کو کس عمر میں روزہ رکھوانا چاہیے؟نیز نابالغ بچہ روزہ توڑ د ے ،تو قضاء لازم ہے ؟
جواب: نماز پڑھوانے کا ہے یعنی جب بچے کی عمر کے سات سال مکمل ہوجائیں اورآٹھواں سال شروع ہو،تو اس کے ولی پر لازم ہے کہ اس کو فرض روزہ رکھنے کا حکم دے اور جب...
تراویح کی چار رکعتیں رہ جائیں، تو قضا کیا جا سکتا ہے؟
سوال: زید نے سحری کا وقت ختم ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے نمازِ تراویح شروع کی، ابھی چار رکعت تراویح باقی تھیں کہ وقت ختم ہوگیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید اُن چار رکعتوں کو وقت ختم ہونے کے بعد بھی ادا کرسکتا ہے؟ شریعت اس بارے میں ہماری کیا رہنمائی کرتی ہے؟
عورت کو پہلی ولادت پر چالیس دن کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہو، تو وہ نماز پڑھنا کب سے شروع کرے؟
سوال: ہندہ کے ہاں پہلی ولادت ہوئی ہے لیکن اسے چالیس دن گزرنے کے بعد بھی پیلاہٹ نظر آرہی ہے، تو اس صورت میں ہندہ کے لیے نماز کا کیا حکم ہے؟ کیا وہ نماز پڑھنا شروع کردے یا اس خون کے رکنے کا انتظار کرے؟
آیت سجدہ کے بعد سجدہ نہ کیا، آخرمیں تین سجدے کر دئیے تو ؟
سوال: نمازِ تراویح میں حافظ صاحب سجدہ تلاوت کرنا بھول گئے اور مزید آگے تلاوت جاری رکھی، پھر یاد آنے پر نماز کے آخر میں تین سجدے کرکے بغیر سجدہ سہو کیے ہی نماز مکمل کرلی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نمازِ تراویح درست ادا ہوگئی؟
سجاوٹ اور جلوسِ میلاد کی وجہ سے نماز چھوڑنا کیسا؟
سوال: ماہِ ربیع الاول میں گلیوں وغیرہ کی سجاوٹ کے دوران،یونہی جلوسِ میلاد میں شرکت کی وجہ سے جماعت چھوڑ نا یا نماز ہی قضا کر دینا کیسا؟کئی لوگ ان کاموں میں مشغولیت کے سبب نماز یا جماعت کی بالکل بھی پرواہ نہیں کرتے،برائےکرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔