
کیا آب زم زم سے میت کوغسل دینا جائز ہے ؟
جواب: پانی سے دورکرنابلاکراہت جائزہے جبکہ نجاست کوزمزم کے پانی سے دورکرناجائزنہیں ہے ۔پس راجح اورتحقیقی قول کے مطابق توآب زمزم سے میت کوغسل دینا بلا کراہت...
مسجد کی وقف دکان عرف سے کم کرائے پر دینا کیسا؟
سوال: (1) مسجد کی وقف دکانوں کو کتنے کرایہ پر دیا جائے ؟ کیا عرف سے کم کرایہ پر دکانیں دی جا سکتی ہیں؟ (2) کیا منتظم خود وقف کی دکانوں کو کرایہ پر لے سکتا ہے ؟ (3) مسجدکی موٹر چلا کر کوئی شخص اپنی دکانوں وغیرہ کے سامنے پانی کا چھڑکاؤ کر سکتا ہے؟ جب کہ وہ کہے کہ میں اس کا بل ادا کر دوں گا۔ (4) مسجد میں نمازیوں کے لیے رکھے ہوئے پانی کے کولر سے کوئی شخص پانی کی بوتلیں وغیرہ بھر کر اپنے گھر لے جا سکتا ہے ؟
پانی کی ٹینکی سے چھپکلی زندہ نکل آئے تو اس پانی سے کپڑے دھونا اور وضو کرنا کیسا؟
سوال: پانی کی ٹینکی میں چھپکلی گرجائے تو کیا وہ سارا پانی ناپاک ہوجائے گا، جبکہ اسے زندہ نکال لیا گیا ہو۔ اگر کسی نے اُسی ٹینکی کے پانی سے کپڑے دھو لیے یا وضو کرلیا تو کیا حکم ہے؟
لائن سے آنے والے پانی میں ہلکی سی بو ہو، تو پانی پاک ہے یا ناپاک
سوال: ہماری بلڈنگ میں آنے والے لائن کے پانی میں ہلکی بدبو آرہی ہے تو یہ پانی پاک ہے یا ناپاک؟ اور اس پانی کا استعمال جائز ہے؟
غسل کرتے ہوئےپانی سے بھرے ڈرم میں چھینٹے پڑجانے کی صورت میں پانی کا حکم
سوال: ہم سپلائی کا پانی استعمال کرتے ہیں، اکثر یہ ہوتا ہے کہ پانی نہیں آتا ،ہم نے ایک ڈرم رکھا ہے ،اس کو بھر لیتے ہیں ،لیکن وہ ڈرم دہ در دہ سے کم ہے ۔اب اس صورت میں اگر کوئی شخص فرض غسل کرےاور غسل کرتے ہوئے پانی کے چھینٹے ڈرم میں پڑجائیں، تو کیا ان چھینٹوں سے پانی مستعمل یاناپاک ہو جائے گا؟ نیز اس پانی کے مستعمل ہونے یا نہ ہونے کے متعلق معلوم نہ ہو، تو کیا حکم ہے؟
چیل کوے حرام پرندے ہیں تو ان کا جوٹھا مکروہ کیوں ہے؟
جواب: پانی پیتے ہوئے پانی میں اپنی زبان ڈالتے ہیں تو پانی (جو کہ دہ دردہ سےکم ہو)میں ان کا ناپاک تھوک بھی شامل ہو جاتا ہے جس وجہ سے ان کا جوٹھا ناپاک ہوجاتا...
کیڑے مکوڑے پانی کی ٹینکی میں گر جائیں تو پانی کا حکم
سوال: ایک چیونٹی ہوتی ہے اور اسی طرح اس سے تھوڑا سا سائز میں بڑا ایک insect ہوتا ہے، جسے ہم اپنی زبان میں مکوڑا کہتے ہیں،اگر یہ پانی کی ٹینکی میں گر جائے تو کیا اس ٹینکی کے پانی سے غسل اور وضو ہو جائے گا؟
ٹینک کا پانی مستعمل ہونے کے بعد کئی بار بھر چکا ہو تو اس پانی سے وضو و غسل کرنا
سوال: گھر کا ٹینک جب آدھے سے بھی کم تھا، تب اس میں بھائی داخل ہواتھا، اس کے بعد کافی بار پانی آچکا ہے اورٹینک بھر چکا ہےکیا اس پانی سے غسل ہو جائے گا؟
شربت میں انگلی داخل ہو گئی، تو کیا اس کا پینا مکروہ ہے ؟
سوال: گرمیوں میں بعض لوگ میٹھے شربت کی سبیل لگاتے ہیں ۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ سبیل کا شربت بانٹنے والا ہاتھ میں ڈول پکڑ کر گلاسوں میں ڈالتا رہتا ہے اور چند لڑکے لوگوں میں بانٹتے رہتے ہیں، مگر جو ٹب یا بالٹی سے ڈول بھر بھر کر ڈالتا ہے، اکثر اس کا اپنا ہاتھ یا انگلیاں پانی میں داخل ہوتی ہیں۔ اب اگر ڈول بھرنے والا بے وضو ہو، تو کیا شربت مستعمل ہو جاتا ہے اور اس کا پینا مکروہ ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔
نماز کا وقت کم ہو، تو کیا مستعمل پانی سے وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نل میں پانی ختم ہو جائے اور بالٹی میں موجود پانی مستعمل ہو، جبکہ نماز کا وقت بھی کم ہو۔ اس صورت میں اگر اسی مستعمل پانی سے وضو کرکے نماز پڑھ لی جائے تو کیا حکم ہوگا؟ کیا وہ نماز ادا ہوجائے گی یا پھر اس نماز کو دہرانا ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔