
دانتوں پر پیلاہٹ وغیرہ جَم جائے تو ڈینٹل سکیلنگ کروانا کیسا؟
جواب: نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دے دیتا، جیسا کہ ہر نماز کے وقت اُن پر وضو فرض کیا گیا ہے۔(مسند بزار، جلد4، صفحہ 131، مطبوعہ مکتبۃ العلوم والحکم، المدین...
عقیقہ درست نہ ہونے کی ایک صورت
سوال: جو شخص روزانہ جانور ذبح کر کے گوشت بیچتا ہے، میں نےاس سے یہ بات کی کہ بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں، مجھے ایک حصہ عقیقہ کے لئے چاہئے، تو آپ جو جانور خریدیں اس کی قیمت کو سات حصوں میں تقسیم کر کے ایک حصہ کی قیمت میں ادا کر دوں گا،تو جانور ذبح ہونے کے بعد گوشت کا ایک حصہ مجھے دے دینا اور باقی چھ حصہ آپ بیچ دینا جیسا کہ آپ بیچتے ہیں، تو کیا اس طریقہ کار پر عقیقہ درست ہوجائے گا؟
فجر کے وقت میں وتر کی قضا کرنا
سوال: اگر کسی کی وتر کی نماز قضا ہوجائے تو کیا وہ فجر کی نماز سے پہلے وتر کی قضا نماز ادا کرسکتا ہے یا نہیں؟
رمضان میں اذانِ مغرب اور نماز کے دوران 10 منٹ کا وقفہ کرنا کیسا ؟
سوال: ہمارے ہاں عام طور پر رمضان المبارک میں افطار کے وقت اذانِ مغرب دی جاتی ہے اور پھر دس منٹ کا وقفہ کیا جاتا ہے ، تاکہ عوام افطاری کر لے اور پھر نمازِ مغرب ادا کی جاتی ہے، کیا اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب میں یہ دس منٹ کا وقفہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) کیا اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے رمضان میں روزہ اذان کے ساتھ افطار کرنا لازمی ہے؟ اگر وقت پورا ہونے پر کوئی اشارہ مل جائے، مثلاً: مسجد میں اعلان ہو جائے کہ روزہ دار روزہ افطار کر لیں،تو اس سے بھی روزہ افطار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (3) اگر اذانِ مغرب اور نمازِ مغرب کے درمیان دس منٹ کے وقفہ کی قباحت سے بچنے کے لیے روزہ اعلان کے ساتھ افطار کرا دیا جائے اور پھر افطار کے دس منٹ بعد اذان دی جائے، پھر اذان کے فوراً بعد نماز ادا کر دی جائے، تو اس طریقہ کار کے بارے میں شریعت کیا فرماتی ہے؟
ایک شخص کی زمین اور دوسرے کا خرچہ ہوتو مزارعت کا حکم
سوال: اگر دو بندے یوں عقدِ مزارعت کریں کہ مالکِ زمین صرف زمین دے اور فریقِ ثانی یعنی مزارِع تمام اخراجات اٹھائے، یعنی زمین تیار کرنےاور کٹائی کرنے والی لیبر کی تنخواہیں، ٹریکٹر کا کرایہ ، پٹرول، بیج، کھاد، اسپرے، تھریشر، بجلی ، ٹیوب ویل اور دیگر تمام اخراجات مزارِع ہی برداشت کرے گا۔ حاصل شدہ فصل کو فیصد کے اعتبار سے طے کریں گے، مثلاً:70 فیصد مزارِع اور 30 فیصد مالکِ زمین کو حاصل ہو گا۔ کیا یہ طریقہ درست ہے؟ اگر درست نہیں، تو جائز شرعی طریقہ بتا دیں۔
سوال: اگر کسی نے خود استخارہ کرنا ہو، تو اس کا کیا طریقہ ہے؟
ہمیں عمرے پر نمازیں قصرپڑھنی ہیں یا مکمل؟
جواب: عصر اور عشاء)میں قصر ہی کریں گے،جبکہ سنتوں میں قصر نہیں ہے۔ اپنے وطن سے 92کلو میٹرمسافت دور، کسی دوسری جگہ پر مسافر اس وقت مقیم کہلاتا ہے جبکہ...
سجدہ سہو سے پہلے دو بار تشہد پڑھ لیا، تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میں ظہر کی چار سنتیں ادا کر رہا تھا، مجھ سے نماز کا ایک واجب چھوٹ گیا، مجھے سجدۂ سہو کرنا تھا، لیکن میں نے التحیات پڑھنے کے بعد درود ابراہیمی اور دعا بھی پڑھ لی، پھر مجھے یاد آیا کہ سجدۂ سہو کرنا ہے، تو میں نے دوبارہ التحیات پڑھی اور سجدۂ سہو کیا، پھر التحیات، درود ابراہیمی اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ اس صورت میں میری نماز ہوئی یا نہیں؟
حدیث میں وارد ہونے والے اورادنماز میں ثنا کے بعدپڑھنا کیسا ہے ؟
سوال: حیح مسلم شریف میں حضرت ابنِ عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے ، لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا:”اللہ اکبر کبیرا والحمد للہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ و اصیلا“۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:فلاں ، فلاں کلمات کہنے والا کون ہے؟تو اس آدمی نے کہا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے ان کلمات پر بہت حیرت ہوئی کہ ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے۔ (صحیح مسلم،حدیث 601) مذکورہ بالا روایت میں جو تسبیحات پڑھنے کا ذکر ہے ،کیا یہ تسبیحات ثنا پڑھنے کے بعد نماز میں پڑھی جا سکتی ہیں؟