
نئی گاڑی کی بکنگ کے وقت قیمت لاک(فِکس) نہ ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ جب کوئی نئی گاڑی بُک کروانے کے لیے کمپنیوں کی ڈیلر شپس(Dealerships)پہ جاتے ہیں، تو بعض کمپنیوں کے معاہدے میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ اگر آپ بکنگ کے وقت گاڑی کی پوری قیمت ادا کر دیں، تو آپ کی گاڑی کی قیمت لاک ہو جائے گی، یعنی مارکیٹ میں اگرچہ گاڑی کی قیمت بڑھ جائے، تب بھی آپ کو اسی قیمت پر گاڑی ملے گی، لیکن اگر پوری قیمت ادا نہیں کرتے،تو گاڑی کی قیمت لاک نہیں ہوگی، یعنی اگر مارکیٹ میں گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو ڈیلیوری کے وقت جو قیمت ہو گی، اسی حساب سے آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ پوچھنا یہ ہے کہ ڈیلر شپ کے معاہدے میں یہ شرط لگانا کیسا کہ اگر گاڑی کی قیمت بڑھ گئی، تو اسی حساب سے قیمت ادا کرنی ہوگی؟ نوٹ: گاڑی کی بکنگ سے لے کر ڈیلیوری تک کمپنی کا جو پراسس ہوتا ہے، اس بارے میں تفصیل یہ ہے کہ اولاً کمپنی نئی گاڑی بنانے کا اعلان کرتی ہے اور اس کا ڈیزائن اور فیچرز وغیرہ متعارف کرواتی ہے، جسے دیکھ کر لوگ اس کمپنی کی مختلف ڈیلر شپ پہ جا کر گاڑیاں بک کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بکنگ مخصوص مدت تک جاری رہتی ہے، اس کے بعد بند کر دی جاتی ہے۔ بکنگ کے لیے درکار رقم کمپنی کی طرف سے مقرر ہوتی ہےاور وہ گاڑی کی قیمت کم زیادہ ہونے کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، یعنی اگر گاڑی کی قیمت کم ہے، تو اس کی بکنگ کے لیے کم از کم مثلاً پانچ لاکھ روپے جمع کروانے ہوں گے اور قیمت زیادہ ہونے کی صورت میں دس لاکھ اور بقیہ رقم گاڑی ڈیلیور ہونے سے ایک ماہ پہلے جمع کروانی ہو گی۔ جس شخص نے بھی گاڑی بک کروانی ہو، وہ بکنگ کی رقم ڈیلر شپ کی بجائے بینک کے ذریعےکمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا ہے، کمپنی کے پاس رقم پہنچ جانے کے بعد وہ گاڑیاں بنانا شروع کرتی ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کمپنی اپنا سرمایہ لگا کر پہلے گاڑیاں بنا لے اور بعد میں بیچتی رہے، کیونکہ ایک گاڑی کی قیمت بھی ملین میں ہوتی ہے، لہذا کمپنی اپنی طرف سے اتنا سرمایہ لگانے والا رِسک کبھی نہیں لیتی، بلکہ گاڑیوں کی بکنگ اتنا عرصہ پہلے شروع کرنے کا مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ کمپنی لوگوں کی رقم سے کاروبار کر سکے۔
سر یا داڑھی کے سفید بالوں کو اکھیڑنا کیسا؟
جواب: لگانے کےکہ اس میں سفید بالوں کو چھپانا ہے، ختم کرنا نہیں اور یہ جائز ہے۔ (حاشیۃ السندی علی سنن ابن ماجہ، جلد2، صفحہ 403، مطبوعہ دار الجيل، بيروت) نب...
کیا میلاد کی سجاوٹ میں کرسمس والی لائٹیں استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب: لگانے کا انداز کرسمس کے ساتھ خاص ہے حتی کہ اگر کہیں لگی نظر آئیں تو دیکھنے والے کا ذہن ان سے کرسمس ہی کی طرف جاتا ہے، تو بہرحال ایسی لائٹیں میلاد شریف...
سالی کا بہنوئی سے میل جول رکھنا کیسا؟
سوال: بالغہ عورت اپنے بہنوئی کو بھائی سمجھ کر ان سے بات چیت کرسکتی ہے، ان سے ہاتھ ملا سکتی ہے، ان کے سامنے بے پردہ آسکتی ہے، جبکہ بہنوئی عمر میں بڑا ہو اور اس کی نیت بھی صاف ہو؟
میڈیسن کمپنی میں مارکیٹنگ کی نوکری کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیامیڈیسن بنانے والی کمپنی میں مارکیٹنگ کی نوکری کرناجائزہے ؟ اس نوکری میں بنیادی کام یہی ہوتاہے کہ مختلف ڈاکٹرز سے مل کرڈیل کرناہوتی ہے کہ آپ ہماری میڈیسن سیل کروادیں اوراس کے عوض کمپنی آپ کومختلف قسم کی سہولیات دے گی مثلا ً فریزر،گاڑی ،مختلف تفریحی مقامات کے ٹرپ،گھر،میڈیکل کے آلات وغیرہ۔ سائل:محمدعلی(لاہور)
بدبودار جرابیں پہن کر مسجد میں جانا کیسا؟
جواب: گھر ہے، اس کی تعظیم اور اس کے آداب کا خیال رکھنا ہر مسلمان پر لازم ہے۔مسلمانوں کو حکم ہے کہ وہ مسجد کو پاک وصاف رکھیں اور ایسا کوئی بھی کا م نہ کریں ،...
کیا عورت گھر میں اکیلے عید کی نماز ادا کرسکتی ہے؟
سوال: کیا عورت گھر میں اکیلے عید کی نماز ادا کرسکتی ہے؟
کیا فرشتے اللہ کے ولی سے کلام کرسکتے ہیں؟
جواب: عورتوں پر منتخب کرلیا ہے۔‘‘(پارہ 3،سور ہ آل عمران، آیت42) اِس آیت میں فرشتوں سے مراد فرشتوں کے سردار یعنی حضرت جبریل امین علیہ الصلٰوۃ والسَّلام ...
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
جواب: گھر کے چھوٹے بڑے سب افراد مانگتے ہیں،ایک دن میں ہزاروں روپے جمع کر لیتے ہیں اور ویسے بھی لاکھوں لاکھ کی مالیت کے مالک ہوتے ہیں،بلکہ مختلف رپورٹس کے مط...
سوال: کیا سورج گرہن کی نماز اداکرناضروری ہے ؟ دوسرا سوال :یہ نماز جماعت کےساتھ ادا کی جائے یا اکیلے بھی پڑھ سکتےہیں ؟ تیسرا سوال :اس نماز کی جماعت کون کرواسکتاہے ؟ چوتھا سوال :یہ نما زکس وقت پڑھی جائے؟ پانچواں سوال :سورج گرہن کی نماز اد اکرنے کا طریقہ کارکیاہے ؟ چھٹا سوال :امام دعا کس انداز میں کروائے گا؟ ساتواںسوال :کیاعورتیں بھی یہ نماز ادا کریں گی؟