
ایک احرام سے دو عمرہ کرنے کا حکم؟
سوال: زید نے مسجدِ عائشہ سے ایک ساتھ دوعمروں کی نیت سے احرام باندھا۔ دو عمروں کی نیت کرتے ہوئے اس کاارادہ یہ تھا کہ ”وہ اسی نیت کے ساتھ دو عمرے کرے گا ، پہلا عمرہ کرنے کے بعد وہ حالتِ احرام میں ہی ہو گا اور اسی احرام سے دوسرا عمرہ کرے گا ، دوسرے عمرے کی نیت کے لئے مسجد عائشہ آنے کی حاجت نہیں ہوگی“ اس مذکورہ نیت و ارادے سے زید نے ایک عمرہ کے لئے طواف وسعی کرکے حلق کروایا اور خود کو حالت احرام میں سمجھتے ہوئے اس نے مسجد حرام سے ہی دوسرےعمرے کے لئے تلبیہ پڑھا ، اور طواف و سعی کرکے حلق کروایا۔ زید نے دو عمرے کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا ہے ، کیا یہ درست ہے ؟ زید پر کوئی دَم وغیرہ تو لازم نہیں ہوا ؟ راہنمائی فرمادیں ۔
نماز نہ پڑھنا اور کہنا کہ ہم اللہ کے ولی کے مرید ہیں، وہ بخشوا دیں گے
سوال: اگر خانقاہ پر کوئی شخص اس لیے نماز نہ پڑھے کہ ہم تو ولی اللہ کے مرید ہیں اور ہمیں ولی اللہ بخشوا دیں گے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
تندرستی کے زمانے میں قضا کی گئی نمازیں مریض کس طرح ادا کرے؟
سوال: جس شخص کی تند رستی کی حالت میں نمازیں قضا ہوئیں،اب وہ اس قدر بیمار ہے کہ صرف اشارے سے ہی نماز پڑھ سکتا ہے،کیا اس شخص کی حالتِ صحت کی قضا نمازیں اشارے کے ساتھ پڑھنے سے ادا ہوجائیں گی یا ان نمازوں کو صحت یابی کی حالت میں ہی پڑھنا لازم ہے؟
انبیائے کرام علیہم السلام گناہوں سے معصوم ہوتے ہیں۔
سوال: اگرکسی نے کہا :انبیائے کرام علیہم السلام گناہوں سے پاک ہوتے ہیں، ان سے کسی گناہ کا سرزد ہونا، شرعا محال ہے اورحضرت آدم علیہ الصلاۃ و السلام نے جو شجرۂ ممنوعہ سے کھایا تھا وہ اجتہادی خطا تھی اوراجتہادی خطا گنا ہ نہیں ہوتی، تو کیا ایسا کہنا درست ہے؟
ہر نوچندی جمعرات کا روزہ رکھنے کی منت مانگنا اور کسی مہینے نہ رکھنا
سوال: اگر کسی اسلامی بہن نے منت مانی ہو کہ اگر میرا یہ کام ہو جائے، تو میں ساری زندگی نوچندی جمعرات (یعنی اسلامی ماہ کی پہلی جمعرات) کا روزہ رکھوں گی اور اس کی منت پوری ہو گئی ہو اور وہ روزہ رکھتی ہو، لیکن کسی مہینے وہ روزہ نہ رکھ پائے، تو کیا اس روزے کی قضاء ہے یا اس دن کو چھوڑ کر کسی اور دن رکھ سکتی ہے؟
دانتوں پرخول چڑھا ہو تو غسل کا حکم
سوال: ڈاکٹر دانت کا ٹریٹمنٹ کرنے کے بعد اس پر خول چڑھاتا ہے اس کے ہوتے ہوئے غسل کا کیا حکم ہے؟
کیا ہاشمی قریشی خاندان میں سیدہ کا نکاح ہوسکتا ہے ؟
سوال: کیا ہاشمی قریشی خاندان میں سیدہ کی شادی کی جاسکتی ہے؟ اور ہاشمی قریشی کون ہوتے ہیں؟
کیا یہ حدیث ہے کہ وہ مؤمن نہیں جو خود پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی بھوکا ہو ؟
سوال: میں نے اسکول کی اسلامیات کی کتاب میں ایک حدیث ِپاک پڑھی تھا جس کا مفہوم یہ ہے :”وہ شخص مومن نہیں ہوسکتا جس کے پڑوسی بھوکے سوئیں اور وہ پیٹ بھر کر کھانا کھا کر سوئے“ سوال یہ ہے کہ یہ یا اس سے ملتے جلتے الفاظ کتبِ حدیث میں ملتے ہیں یا نہیں ؟اور اگر یہ حدیث پاک ہے، تو اس کی شرح کیا ہے؟
پارٹنرشپ کے کاروبار میں زکوة کا حکم
سوال: کیا پارٹنرشپ پر کاروبار کرنے کی صورت میں بھی زکوة دینا ہوتی ہے؟
مقررہ تعداد والے وظیفے کو زیادہ تعداد میں پڑھنا
جواب: تمام ہے۔“(بہار شریعت،جلد 01،حصہ 3،صفحہ539، مکتبۃ المدینہ ) وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِ...